مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

جوکچھ آپ پڑھتے ہیں کیا آپ اُسکی ذہنی تصویر بنا سکتے ہیں؟‏

جوکچھ آپ پڑھتے ہیں کیا آپ اُسکی ذہنی تصویر بنا سکتے ہیں؟‏

جوکچھ آپ پڑھتے ہیں کیا آپ اُسکی ذہنی تصویر بنا سکتے ہیں؟‏

اگر آپ اُن مقامات سے واقف ہیں جنکی بابت آپ پڑھ رہے ہیں توپھر آپ کیلئے واقعات کی ذہنی تصویر بنانا آسان ہوگا۔‏ مثال کے طور پر،‏ بائبل میں اعمال کی کتاب میں بیان‌کردہ پولس رسول کے مشنری دوروں پر غور کریں۔‏ اُس نے اپنے پہلے مشنری دورے کا آغاز انطاکیہ سے کِیا جہاں مسیح کے شاگرد پہلی مرتبہ مسیحی کہلائے تھے۔‏ وہاں سے اُس نے سلمیس،‏ پِسدیہ کے انطاکیہ،‏ اِکنیم،‏ لسترہ اور دربے جیسے مقامات کا دورہ کِیا۔‏ کیا آپ ان مقامات کی ذہنی تصویر بنا سکتے ہیں؟‏

شاید نقشے کے بغیر آپ کیلئے ایسا کرنا مشکل ہو۔‏ لیکن اب ۳۶ صفحات پر مشتمل نئے بروشر ‏”‏سی دی گُڈ لینڈ“‏ میں ایسا نقشہ دیا گیا ہے۔‏ مونٹانا،‏ امریکہ سے ایک قاریہ قدردانی کے اپنے تبصرے میں بیان کرتی ہے:‏ ”‏اب مَیں پولس کے دوروں کو سمجھ سکتی ہوں اور یہ تصور کرنے کی کوشش کرتی ہوں کہ وہ کیسے سفر کرتا تھا نیز یہ کہ پولس اور دیگر مسیحیوں نے خوشخبری سنانے کیلئے کیسے کام کِیا۔‏ ایسی خوبصورت مدد کیلئے آپکا شکریہ۔‏“‏

پولس کے دوروں کے علاوہ اس بروشر میں اَور بھی بہت سے نقشہ‌جات ہیں جو قاری کو بائبل میں بیان‌کردہ مواد کی ذہنی تصویر بنانے میں مدد دینگے۔‏ اگر آپ ‏”‏سی دی گُڈ لینڈ“‏ کی کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو براہِ‌مہربانی ساتھ دئے گئے کوپن کو پُر کرکے مندرج پتے پر یا اس رسالے کے صفحہ ۲ پر درج کسی موزوں پتے پر ارسال کریں۔‏

□ مَیں ”‏سی دی گُڈ لینڈ“‏ بروشر کی کاپی حاصل کرنا چاہونگا۔‏

□ براہِ‌مہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔‏

‏[‏صفحہ ۳۲ پر تصویر کا حوالہ]‏

Pictorial Archive

‏.‎Near Eastern History‎( Est)‏