مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خواہشات ہی خواہشات

خواہشات ہی خواہشات

خواہشات ہی خواہشات

‏”‏جو شخص زیادہ سے زیادہ مال حاصل کرنے کی خواہش رکھتا ہے وہ کبھی بھی مطمئن نہیں ہوگا۔‏“‏—‏ورلڈواچ رپورٹ

‏”‏ہم کیا چاہتے ہیں؟‏ سب کچھ۔‏ ہم اِسے کب چاہتے ہیں؟‏ فوراً۔‏“‏ تقریباً چالیس سال پہلے یہ کہاوت طالبعلموں میں مشہور تھی۔‏ لیکن آج بھی لوگ اس قسم کے خیالات رکھتے ہیں۔‏ زیادہ سے زیادہ دولت حاصل کرنے کا جنون ہمارے دَور کی ایک خصوصیت ہے۔‏

بہتیرے لوگ مال‌ودولت اِکٹھا کرنے کو ہی زندگی کا مقصد بنا لیتے ہیں۔‏ امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر نے کہا تھا کہ ”‏اِنسان کی شناخت اِس بات سے نہیں کی جاتی کہ وہ کیا کرتا ہے بلکہ اب یہ دیکھا جاتا ہے کہ اُسکے پاس کتنا مال ہے۔‏“‏ تو پھر سوال یہ اُٹھتا ہے کہ کیا مال‌ودولت سے بھی زیادہ اہم کوئی چیز ہے؟‏ اور اگر ہے،‏ تو وہ کیا ہے اور ہم اُس سے کسطرح فائدہ حاصل کر سکتے ہیں؟‏