ایک اچھے پیشوا کی تلاش میں
ایک اچھے پیشوا کی تلاش میں
”یہاں سے تشریف لے جائیے۔ ہمیں آپکی ضرورت نہیں رہی۔ خدا کیلئے جائیے۔“—آلیور کرامویل
دوسری عالمی جنگ کو شروع ہوئے آٹھ مہینے ہو چکے تھے۔ یورپ میں تباہی مچی ہوئی تھی۔ اِس دوران برطانیہ اور اسکی اتحادیوں کی فوجوں کو بہت نقصان پہنچایا گیا تھا۔ لیوپولڈ آمری کیساتھ ساتھ حکومت کے دوسرے اراکین کا بھی خیال تھا کہ برطانیہ کو ایک نیا پیشوا چاہئے۔ اِسلئے ۷ مئی، ۱۹۴۰ کو آمری صاحب نے وزیرِاعظم نیوِل چیمبرلین سے مخاطب ہوتے ہوئے آلیور کرامویل کے وہ الفاظ دہرائے جو اس مضمون کے آغاز میں درج ہیں۔ اسکے تین دن بعد چیمبرلین صاحب کو استعفیٰ دینے پر مجبور کِیا گیا اور وِنسٹن چرچل نے وزیرِاعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔
انسان کی ایک بنیادی ضرورت یہ ہے کہ اُسکی کوئی پیشوائی کرے۔ لیکن اِسکے لئے ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو اِس کام کو کرنے کے قابل بھی ہو۔ مثال کے طور پر خاندان میں شوہر کو پیشوائی کرنے کے قابل ہونا چاہئے تاکہ اُسکے بیوی بچے ایک خوشحال زندگی گزار سکیں۔ اب اِس بات پر غور کریں کہ ایک قوم یا پھر پوری دُنیا کے پیشوا کو کتنا قابل ہونا چاہئے۔ ایسے قابل پیشوا مشکل سے ملتے ہیں۔
ہزاروں سالوں کے دوران بہت سے بادشاہ، شہزادے، آمر، صدر، وزیرِاعظم اور سیکریٹری جنرل تھوڑے عرصے کیلئے اپنا عہدہ پا کر چلے گئے۔ اِسکے علاوہ تاریخ کے صفحے تاجپوشیوں، الیکشنوں، انقلابات اور سیاستدانوں کے قتل سے بھرے ہیں۔ بڑی سے بڑی حکومتیں بھی اچانک ہٹا دی گئی ہیں۔ (بکس ”وہ اچانک اختیار سے ہاتھ دھو بیٹھے“ کو دیکھیں۔) ایسے پیشواؤں کا ملنا بہت مشکل ثابت ہوا ہے جو قابل ہونے کیساتھ ساتھ اپنے عہدے پر قائم بھی رہتے ہیں۔
”جو ہیں، اُن ہی کیساتھ گزارا کرنا پڑیگا“
اِس میں حیرانگی کی کوئی بات نہیں ہے کہ بہتیرے لوگوں نے ایک اچھے پیشوا کو پانے کی اُمید چھوڑ دی ہے۔ کئی لوگ اپنے ملک میں ہونے والے الیکشنوں میں دلچسپی نہیں لیتے اور اپنی نااُمیدی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ افریقہ کا ایک صحافی بیان کرتا ہے: ”جب لوگ اپنی حالت میں بہتری حاصل کرنے کی اُمید کھو بیٹھتے ہیں تو وہ الیکشن میں دلچسپی نہیں لیتے۔ . . . افریقہ میں جب لوگ ووٹ نہیں ڈالتے تو اِسکا مطلب یہ نہیں
ہے کہ وہ مُلک کی سیاسی حالت سے مطمئن ہیں۔ یہ تو اکثر اِن لوگوں کی ایک فریاد سی ہوتی ہے جو سمجھتے ہیں کہ کوئی اُنکی پرواہ نہیں کرتا۔“ اِسکے علاوہ امریکا کے آنے والے الیکشن کے بارے میں ایک اخبار میں لکھا تھا: ”آہ کاش اِس الیکشن میں ایک ہنرمند شخص کھڑا ہوتا لیکن ایسا کوئی نہیں۔ جو ہیں، اُن ہی کیساتھ گزارا کرنا پڑیگا۔“کیا واقعی ہمیں ناکامل پیشواؤں کیساتھ ”گزارا کرنا پڑیگا؟“ انسانی پیشوا تو اپنی رعایا کی ضروریات کو پورا نہیں کر پاتے۔ کیا اِسکا یہ مطلب ہے کہ ہمیں کبھی بھی ایک اچھا پیشوا نہیں ملیگا؟ جینہیں۔ ہمارے لئے ایک بہترین پیشوا حاضر ہے۔ یہ پیشوا کون ہے اور وہ آپکو کیسے فائدہ پہنچائیگا؟ اگلے مضمون میں اِن باتوں کی وضاحت کی جائیگی۔
[صفحہ ۳ پر تصویر]
اوپر بائیں طرف: نیوِل چیمبرلین
اوپر دائیں طرف: لیوپولڈ آمری
نیچے: وِنسٹن چرچل
[تصویروں کے حوالہجات]
/Chamberlain: Photo by Jimmy Sime
;Central Press/Getty Images
/Amery: Photo by Kurt Hutton
;Picture Post/Getty Images
Churchill: The Trustees of the
(Imperial War Museum )MH 26392