دینے میں خوشی ہوتی ہے
دینے میں خوشی ہوتی ہے
تقریباً پچاس سال سے یہ بہن یہوواہ کی خدمت کرتی آئی۔ کلیسیا کے سبھی بہنبھائی اب ملجل کر ایک کنگڈم ہال بنانے والے تھے۔ ”کاش مَیں بھی اُنکے ساتھ اِس کام میں شامل ہو سکوں،“ وہ اکثر سوچا کرتی۔ مگر اب وہ کیسے ایسا کام کر سکتی ہے؟ وہ تو بہت بوڑھی اور ضعیف ہو چکی ہے۔ اسلئے اُس نے پیسہ اکٹھا کرنا شروع کِیا۔ کمازکم وہ اِس کام کیلئے چندہ تو دے سکتی ہے۔ ایک ہاتھ میں لاٹھی کا سہارا لئے، دوسرے سے ایک بھائی کے ہاتھ کو تھامے، وہ آہستہ آہستہ نئے کنگڈم ہال کی سیڑھیاں چڑھکر سیدھا عطیے کے بکس میں اپنی ساری بچت ڈال دی۔
اِس بہن کے بارے میں پڑھکر آپکو شاید اُس بیوہ کی یاد آئے جسکا ذکر بائبل میں کِیا گیا ہے۔ اُس کنگال بیوہ نے اپنی ساری روزی ہیکل کے بکس میں ڈال دی تھی۔ یہ دیکھکر یسوع نے اُسکی بڑی تعریف کی اور اُسے اپنے شاگردوں کے سامنے ایک مثال کے طور پر رکھا۔—مرقس ۱۲:۴۱-۴۴۔
ایسی ایک کنگال عورت کیوں بھلا اپنا سب کچھ یہوواہ کو دے دے؟ اِسلئے کہ وہ یہوواہ خدا سے محبت رکھتی تھی۔ اُسے یہوواہ پر پورا ایمان تھا اور وہ اُسکی خدمت کرنا چاہتی تھی۔ عطیہ دے کر اُسے کتنی خوشی محسوس ہوئی ہوگی۔
یہوواہ کی عبادت کیلئے عطیات
پُرانے زمانے میں یہوواہ کے خادم ہیکل کیلئے عطیات دیتے تھے۔ اِس سے اُنہیں بڑی خوشی ملتی تھی۔ (۱-تواریخ ۲۹:۹) اِس پیسے سے ہیکل کی آرائش اور مرمت کی جاتی اور وہاں کی خدمات بھی جاری رکھی جاتی تھیں۔ موسیٰ کی شریعت کے مطابق اِسرائیلیوں کو اپنی کمائی کا دسواں حصہ ہیکل کے لاویوں کو دینا تھا۔ اور لاویوں کا بھی یہ فرض تھا کہ اُنکو جو کچھ ملے اُس میں سے دسواں حصہ وہ یہوواہ کو دیں۔—گنتی ۱۸:۲۱-۲۹۔
مسیحی موسوی شریعت کے تحت تو نہیں ہیں، لیکن وہ یہوواہ کے کام کی حمایت کیلئے چندہ دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ (گلتیوں ۵:۱) پہلی صدی میں مسیحی حاجتمند بہنبھائیوں کی ضروریات پورا کرنے کیلئے بھی عطیات دیتے تھے۔ (اعمال ۲:۴۵، ۴۶) پولس نے اِن بھائیوں کو لکھا کہ اُنہیں اِسلئے فیاض ہونا چاہئے کیونکہ یہوواہ فیاضی سے اُنکی ساری ضروریات پورا کرتا ہے۔ اُس نے اُنہیں لکھا کہ ”اس موجودہ جہان کے دولتمندوں کو حکم دے کہ مغرور نہ ہوں اور ناپایدار دولت پر نہیں بلکہ خدا پر اُمید رکھیں جو ہمیں لطف اٹھانے کیلئے سب چیزیں افراط سے دیتا ہے۔ اور نیکی کریں اور اچھے کاموں میں دولتمند بنیں اور سخاوت پر تیار اور امداد پر مستعد ہوں۔ اور آیندہ کیلئے اپنے واسطے ایک اچھی بنیاد قائم کر رکھیں تاکہ حقیقی زندگی پر قبضہ کریں۔“ (۱-تیمتھیس ۶:۱۷-۱۹؛ ۲-کرنتھیوں ۹:۱۱) اور پولس نے یسوع کے اِن الفاظ کو دہراتے ہوئے کہا: ”دینا لینے سے مبارک ہے۔“ پولس نے خود بھی اس بات کی سچائی کا تجربہ کِیا۔—اعمال ۲۰:۳۵۔
مسیحی آج کیسے عطیات دیتے ہیں
آج بھی یہوواہ کے خادم ضرورتمند بہنبھائیوں کی ضروریات پوری کرتے ہیں اور یہوواہ خدا کے کام کی حمایت کیلئے عطیات دیتے ہیں۔ اُن میں سے جنکے پاس مالودولت نہیں ہے وہ بھی خوشی خوشی یہوواہ کے کام کیلئے دیتے ہیں۔ اِن پیسوں سے کیا کِیا جا رہا ہے؟ اِن پیسوں سے مختلف ملکوں میں برانچ آفس چلائے جاتے ہیں، بائبل اور بائبل سمجھانے والے رسالے چھپوائے جاتے ہیں، مسیحی اجلاسوں اور کنونشنوں کا انتظام کِیا جاتا ہے، سفری نگہبانوں اور مشنریوں کی تربیت اور دیکھبھال کی جاتی ہے اور قدرتی آفتوں میں بھائیوں اور دیگر لوگوں کی مدد کی جاتی ہے۔ ”عقلمند اور دیانتدار نوکر“ جانتا ہے کہ اِن پیسوں سے عقلمندی اور وفاداری سے یہوواہ کا کام چلانا اُسکی ذمہداری ہے۔ (متی ۲۴:۴۵) آیئے اِس مضمون میں ایک خاص کام پر غور کرتے ہیں جسکے لئے یہ پیسہ اِستعمال کِیا جاتا ہے اور وہ ہے کنگڈم ہال بنانے کا کام۔
یہوواہ کے گواہ ہر ہفتے کئی بار اپنے کنگڈم ہال میں ملتے ہیں۔ یہیں وہ یہوواہ کی راہ پر چلنا سیکھتے ہیں اور یہیں وہ اپنے بہنبھائیوں سے میلملاپ بھی رکھتے ہیں۔ مگر کئی ملکوں میں لوگوں کی مالی حالت بہت خراب ہے۔ اِن ملکوں میں کنگڈم ہال بنانے کیلئے بھائیوں کے پاس پیسہ نہیں ہوتا۔ اِسلئے ۱۹۹۹ میں یہوواہ کے گواہوں نے ایک ایسا اِنتظام شروع کِیا جس سے
ایسے ملکوں میں کنگڈم ہال بنائے جا سکیں۔ اِنکا خرچہ کون اُٹھائیگا؟ اِنکا خرچہ ایسے ملکوں میں رہنے والے بہنبھائی اُٹھائینگے جہاں کے مالی حالات کافی اچھے ہیں۔ اس کام کیلئے جمع کئے گئے پیسے کو کنگڈم ہال فنڈ کہا جاتا ہے۔ پیسوں کے علاوہ کئی بہنبھائی اپنا وقت اور ہنر بھی کنگڈم ہال بنانے میں لگاتے ہیں۔ غریب ملکوں میں رہنے والے ہمارے بہنبھائی ایسی فیاضی کیلئے بہت شکرگزار ہیں۔ دراصل، غربت کے باوجود یہ بہنبھائی خود بھی اپنے کنگڈم ہالوں کیلئے کافی چندہ دیتے ہیں۔کنگڈم ہال الگ الگ ڈیزائن کے ہوتے ہیں، اِنکے بنانے کے الگ الگ طریقے ہوتے ہیں لیکن یہ سبھی بہت خوبصورت اور آرامدہ عمارتیں ہوتی ہیں۔ سن ۱۹۹۹ میں ۴۰ ملکوں میں کنگڈم ہال بنانے کا پروگرام شروع ہوا۔ مگر آج تقریباً ۱۱۶ ملکوں میں کنگڈم ہال بنائے جا رہے ہیں۔ پچھلے محض ۵ سال میں ۰۰۰،۹ کنگڈم ہال بنائے گئے ہیں یعنی ہر روز ۵ کنگڈم ہال۔ لیکن اِتنے کنگڈم ہال بھی کافی نہیں ہیں۔ اِن ۱۱۶ ملکوں میں تقریباً ۵۰۰،۱۴ اَور کنگڈم ہالوں کی ضرورت ہے۔ ہماری یہی دُعا ہے کہ یہوواہ کی مدد سے ہم اِس ضرورت کو پورا کر پائینگے۔—زبور ۱۲۷:۱۔
منادی کے کام میں اِسکا اثر
کنگڈم ہالوں میں اضافے کی وجہ سے منادی کے کام پر کیا اثر ہوا ہے؟ اِنکی وجہ سے کئی ملکوں میں اجلاسوں کی حاضری میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک برونڈی کی مثال لیں۔ وہاں کے ایک شہر میں ایک نیا کنگڈم ہال بنایا گیا۔ اُس کلیسیا میں تقریباً ۱۰۰ بہنبھائی تھے۔ کنگڈم ہال میں تقریباً ۱۵۰ لوگ آرام سے بیٹھ سکتے ہیں۔ لیکن اب کنگڈم ہال کے ختم ہونے کے بعد کُل ملا کر ۲۵۰ لوگ اجلاسوں پر آتے ہیں۔
ایسا اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ کئی ملکوں میں ہمارے بہنبھائی ایک میدان یا ایک درخت کے نیچے اپنے اجلاس منعقد کرتے تھے۔ اِن ملکوں میں لوگ ایسے اجلاسوں کو شک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ لہٰذا وہ ہمارا نام ایسے گروہوں کیساتھ جوڑتے تھے جو قومی لڑائیوں میں شامل ہوتے ہیں۔ اِسکے علاوہ ایسے ملکوں میں کُھلے میدان میں اجلاس منعقد کرنا قانون کی نظر میں بھی ایک جُرم ہے۔ اِسلئے اب جب کنگڈم ہال میں ہمارے اجلاس ہوتے ہیں تو لوگ جان جاتے ہیں کہ یہوواہ کے گواہ ایسے بدنام گروہوں سے جڑے نہیں ہیں۔ اس کی وجہ سے اجلاسوں کی حاضری میں اضافہ ہوا ہے۔
اِسکے علاوہ کچھ ملکوں میں ایسے کئی فرقے ہیں جسکے لوگ کسی پادری کی پیروی کرتے ہیں۔ جب ہمارے بہنبھائی کسی بھائی کے گھر میں اجلاس منعقد کرتے ہیں تو لوگوں کو اکثر یہ غلطفہمی ہو جاتی ہے کہ ہمارے بہنبھائی اُس گھر میں رہنے والے بھائی کے شاگرد ہیں۔ مگر اب کنگڈم ہال میں اجلاس منعقد کرنے سے یہ غلطفہمی دُور ہو گئی ہے۔ لوگ ہال کے باہر ہمارا بورڈ صاف صاف دیکھ سکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ ہم یہوواہ خدا کے گواہ ہیں، کسی اِنسان کے نہیں۔ اِس وجہ سے بھی اجلاسوں پر حاضری میں اضافہ ہوا ہے۔
دینے میں خوشی
پولس نے کہا کہ یہوواہ خدا خوشی سے دینے والے کو عزیز رکھتا ہے۔ (۲-کرنتھیوں ۹:۷) ہم جو بھی دیتے ہیں چاہے کم ہو یا زیادہ ہم اطمینان رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ ہماری فیاضی سے بہت خوش ہے۔ یاد رکھیں کہ یسوع نے اُس بیوہ کے عطیہ کی کتنی قدر کی تھی۔ ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ نے بھی اُسکی فیاضی کی بہت قدر کی۔ ہم اُس بیوہ کا نام تک نہیں جانتے مگر یہوواہ نے اُسکی کہانی بائبل میں درج کروائی ہے۔
کنگڈم ہال بنانے کے علاوہ ہمارے عطیات سے اَور بہت سے کام بھی چلائے جاتے ہیں۔ دینے سے ہمیں خوشی ملتی ہے اور ”بہت لوگوں کی طرف سے خدا کی بڑی شکرگزاری ہوتی ہے۔“ (۲-کرنتھیوں ۹:۱۲) ملک بینن کے ہمارے بھائی لکھتے ہیں: ”ہر روز ہم یہوواہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اُس نے ہمیں ایسے بھائی دئے ہیں جو ہماری اِتنی پرواہ کرتے ہیں۔“ جیہاں، اِن بھائیوں کو ہماری مدد سے بھلائی ضرور ہوتی ہے مگر یاد رکھیں کہ دینے سے ہمیں خود بھی بہت خوشی ملتی ہے۔
[صفحہ ۲۳، ۲۲ پر بکس/تصویر]
عطیات پیش کرنے کے بعض مخصوص طریقے
عالمگیر کام کیلئے عطیات
بیشتر لوگ ایک مخصوص رقم الگ یا مختص کر لیتے ہیں جسے وہ عطیات کے اُن ڈبوں میں ڈالتے ہیں جن پر ”سوسائٹی کے عالمگیر کام کیلئے عطیات—متی ۲۴:۱۴“ لکھا ہوتا ہے۔
ہر مہینے کلیسیائیں ان پیسوں کو یہوواہ کے گواہوں کے اُس دفتر کو بھیج دیتی ہیں جو اُنکے مُلک کیلئے مقرر ہوتا ہے۔ رضاکارانہ مالی عطیات براہِراست واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف پینسلوانیا، معرفت آفس آف دی سیکرٹری اینڈ ٹریژر، ۲۵ کولمبیا ہائٹس، بروکلن، نیو یارک ۲۴۸۳-۱۱۲۰۱ یا آپکے ملکی برانچ دفتر کو بھیجے جا سکتے ہیں۔ چیک ”واچ ٹاور“ کے نام پر ہونے چاہئیں۔ زیورات یا دیگر قیمتی اشیا بھی عطیے میں دی جا سکتی ہیں۔ انکے ہمراہ ایک مختصر سا خط ہونا ضروری ہے جو یہ وضاحت کرتا ہو کہ یہ بطور تحفہ پیش کی جا رہی ہیں۔
مشروط عطیات کا انتظام
واچ ٹاور سوسائٹی کو ایک خاص انتظام کے تحت بھی پیسہ دیا جا سکتا ہے جس میں عطیہ دینے والا عطیہ واپس لے سکتا ہے۔ مزید معلومات کیلئے، براہِمہربانی مذکورہ بالا پتے پر خزانچی کے دفتر سے رابطہ کریں۔
چیریٹیبل پلاننگ
عالمگیر بادشاہتی خدمت کے کام میں مدد دینے کیلئے پیسوں کے مشروط اور غیرمشروط عطیات کے علاوہ اور طریقے بھی ہیں جو حسبِذیل ہیں:
انشورنس: واچ ٹاور سوسائٹی کو لائف انشورنس پالیسی یا ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن سے مستفید ہونے والے کے طور پر نامزد کِیا جا سکتا ہے۔
بینک اکاؤنٹس: بینک اکاؤنٹس، ڈیپازٹ سرٹیفکیٹ یا انفرادی ریٹائرمنٹ اکاؤنٹس کو مقامی بینک کے تقاضوں کی مطابقت میں، واچ ٹاور سوسائٹی کی تولیت میں دیا جا سکتا ہے یا بعدازموت قابلِادائیگی کے تحت جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
سٹاکس اینڈ بانڈز: سٹاکس اور بانڈز بھی غیرمشروط تحفے کے طور پر واچ ٹاور سوسائٹی کو دئے جا سکتے ہیں۔
غیرمنقولہ جائیداد: قابلِفروخت غیرمنقولہ جائیداد بھی دی جا سکتی ہے۔ اسے غیرمشروط تحفے کی صورت میں بھی پیش کِیا جا سکتا ہے۔ رہائشی جائیداد کی صورت میں، اپنی جائیداد کو سوسائٹی کے نام کرنے والا اپنی زندگی میں اُسے اپنے استعمال میں رکھ سکتا ہے۔ کسی بھی شخص کو غیرمنقولہ جائیداد کو سوسائٹی کے نام کرنے سے پہلے سوسائٹی سے رابطہ کرنا چاہئے۔
سالانہ وظیفے کا تحفہ: سالانہ وظیفے کا تحفہ ایک ایسا انتظام ہے جسکے تحت ایک شخص پیسہ یا سٹاک یا حصص واچ ٹاور سوسائٹی کو منتقل کر دیتا ہے۔ اِسکے عوض، عطیہ دینے والا یا اُسکی طرف سے نامزد کوئی شخص تاحیات مخصوص سالانہ وظیفہ حاصل کرتا رہتا ہے۔ عطیہ دینے والا سالانہ وظیفہ جاری ہونے کے سال میں اپنے ٹیکس میں کٹوتی حاصل کرتا ہے۔
وصیتیں اور ٹرسٹس: املاک یا رقوم قانونی طور پر لکھی گئی وصیت کے ذریعے واچ ٹاور سوسائٹی کو ترکے میں دی جا سکتی ہیں یا سوسائٹی کو ٹرسٹ کے معاہدے کا استفادہکنندہ نامزد کِیا جا سکتا ہے۔ ایک ٹرسٹ جو کسی مذہبی تنظیم کو فائدہ پہنچا رہا ہے وہ بعض ٹیکسوں سے مستثنیٰ ہو سکتا ہے۔
اس قسم کے عطیات کیلئے ”چیریٹیبل پلاننگ“ کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے جو عطیہ دینے والے سے خاص منصوبہسازی کرنے کا تقاضا کرتی ہے۔ چیریٹیبل پلاننگ کے ذریعے سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے کی خواہش رکھنے والے اشخاص کی مدد کرنے کیلئے سوسائٹی نے انگریزی اور ہسپانوی زبان میں ایک بروشر بعنوان چیریٹیبل پلاننگ ٹو بینیفٹ کنگڈم سروس ورلڈوائیڈ تیار کِیا ہے۔ یہ بروشر ایسے لاتعداد سوالوں کے جواب میں تحریر کِیا گیا ہے جو سوسائٹی سے عطیات، وصیتوں اور ٹرسٹس کی بابت پوچھے جاتے ہیں۔ اس میں غیرمنقولہ جائیداد، سرمائے، نیز ٹیکس پلاننگ کی بابت اضافی معلومات پائی جاتی ہیں۔ نیز یہ ریاستہائےمتحدہ کے اُن اشخاص کی مدد کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے جو اس وقت سوسائٹی کو خاص عطیات پیش کرنے یا موت کے بعد اپنے خاندان اور ذاتی حالات کے پیشِنظر انتہائی نفعبخش اور مؤثر طریقے کا انتخاب کرنے کی وصیت چھوڑنا چاہتے ہیں۔ یہ بروشر پڑھنے اور اپنے قانونی یا ٹیکس مشیروں اور چیریٹیبل پلاننگ آفس سے تصدیق کرنے کے بعد، بہتیرے لوگ سوسائٹی کی مدد کرنے اور اس کیساتھ ساتھ اِس سے متعلق ٹیکس سہولیات کو بڑھانے کے قابل ہوئے ہیں۔ اس بروشر کی ایک کاپی براہِراست چیریٹیبل پلاننگ آفس سے درخواست کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔
مزید معلومات کیلئے آپکو چیریٹیبل پلاننگ آفس سے خط کے ذریعے یا پھر ٹیلیفون کے ذریعے یا پھر آپ کے مُلک میں خدمت انجام دینے والے سوسائٹی کے دفتر سے رابطہ کرنا چاہئے۔
Charitable Planning Office
Watch Tower Bible and
Tract Society of Pennsylvania
,100 Watchtower Drive
12563-9204 Patterson, New York
306-0707 (Telephone: )845
[صفحہ ۲۱، ۲۰ پر تصویر]
پُرانے اور نیے کنگڈم ہال
زمبیا
وسطی افریقی ریپبلک