مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ایک ”‏نہایت شاندار“‏ ترجمہ

ایک ”‏نہایت شاندار“‏ ترجمہ

ایک ”‏نہایت شاندار“‏ ترجمہ

ایک اندازے کے مطابق ۱۹۵۲ اور ۱۹۹۰ کے درمیان مسیحی یونانی صحائف کے کوئی ۵۵ نئے انگریزی ترجمے شائع ہوئے تھے۔‏ تمام مترجم ایک جیسا ترجمہ نہیں کرتے۔‏ مترجمین کے کام کے مستند ہونے کا اندازہ لگانے کی خاطر،‏ فلیگ‌سٹاف،‏ ایریزونا،‏ یو.‏ایس.‏اے کی نارتھرن ایریزونا یونیورسٹی کے ایسوسی‌ایٹ پروفیسر جیسون بیدون نے آٹھ بڑے ترجموں کا معائنہ اور موازنہ کِیا۔‏ اُن ترجموں میں نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی ہولی سکرپچرز بھی شامل تھا جسے یہوواہ کے گواہوں نے شائع کِیا ہے۔‏ اِسکا کیا نتیجہ نکلا؟‏

اگرچہ وہ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے بعض حصوں سے متفق نہیں توبھی بیدون نے اُسے دوسرے ترجموں سے ”‏نہایت شاندار،‏“‏ اور ”‏اصولاً بہتر“‏ ترجمہ قرار دیا۔‏ بیدون نے مجموعی طور پر نتیجہ اخذ کِیا کہ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن ‏”‏اِس وقت دستیاب نئے عہدنامے کے انگریزی ترجموں میں سب سے زیادہ درست ہے“‏ اور ”‏موازنہ کئے جانے والے آٹھ بڑے ترجموں میں سے بالکل درست ہے۔‏“‏—‏ٹروتھ ان ٹرانسلیشن:‏ ایکوریسی اینڈ بیاس ان انگلش ٹرانسلیشنز آف دی نیو ٹسٹامنٹ۔‏

بیدون نے یہ بھی بیان کِیا کہ بہت سے مترجمین پر اِس بات کیلئے دباؤ ڈالا گیا تھا کہ ”‏بائبل کے جدید قارئین کی خواہش اور ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے جوکچھ بائبل کہتی ہے اُسکا مفہوم یا تشریح بیان کریں۔‏“‏ اِسکے برعکس نیو ورلڈ ٹرانسلیشن بالکل مختلف ہے،‏ بیدون بیان کرتا ہے کیونکہ ”‏نئے عہدنامے کے مصنّفین کے استعمال‌شُدہ اصل اظہارات کا بڑی احتیاط کیساتھ لفظی ترجمہ کِیا گیا ہے جو نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کی صحت‌وصداقت کو بڑھا دیتا ہے۔‏“‏

جیسےکہ نیو ورلڈ بائبل ٹرانسلیشن کمیٹی اِسکے پیش‌لفظ میں تسلیم کرتی ہے کہ پاک صحائف کا اُنکی اصل زبانوں سے جدید زبان میں ترجمہ کرنا ”‏ایک بڑی ذمہ‌داری کی بات ہے۔‏“‏ نیو ورلڈ بائبل ٹرانسلیشن کمیٹی مزید بیان کرتی ہے:‏ ”‏پاک صحائف کے الہٰی مصنف سے محبت رکھنے اور اُسکا خوف ماننے والے مترجمین اُسکے خیالات اور احکامات کو درست طریقے سے پیش کرنے کیلئے اُسکے حضور خود کو خاص طور پر ذمہ‌دار سمجھتے ہیں۔‏“‏

اِسکی پہلی چھپائی ۱۹۶۱ میں ہوئی۔‏ تب سے لیکر نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کو ۳۴ زبانوں میں شائع کِیا گیا ہے جس میں بریل بھی شامل ہے۔‏ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن میں صرف مسیحی یونانی صحائف یا ”‏نیا عہدنامہ“‏ مزید ۱۴ زبانوں میں دستیاب ہے۔‏ ہم آپکو دعوت دیتے ہیں کہ خدا کے کلام کے اِس جدید اور ”‏نہایت شاندار“‏ ترجمے کو پڑھیں۔‏ شاید یہ آپکی اپنی زبان میں بھی دستیاب ہو۔‏