مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏مَیں اس تربیت کیلئے بہت ہی شکرگزار ہوں“‏

‏”‏مَیں اس تربیت کیلئے بہت ہی شکرگزار ہوں“‏

‏”‏مَیں اس تربیت کیلئے بہت ہی شکرگزار ہوں“‏

جاپان میں کازونا نامی ایک نوجوان لڑکی کے استاد نے اُسے انگریزی زبان کے ایک تقریری مقابلے میں حصہ لینے کو کہا۔‏ کازونا یہ سُن کر حیران رہ گئی کیونکہ اُسکے سکول کے کسی طالبعلم نے کبھی ایسے پروگرام میں حصہ نہیں لیا تھا۔‏ اس مقابلے میں شمالی جاپان کے تمام ہائی سکول شرکت کر رہے تھے۔‏ مقابلے کے دن کازونا کا دل تیزی سے دھڑک رہا تھا کیونکہ اُسکا مقابلہ ۵۰ طالبعلموں کیساتھ ہونا تھا۔‏ جب اُسکی نظر دو ایسے ججوں پر پڑی جنکی مادری زبان انگریزی ہے تو وہ اَور بھی گھبرا گئی۔‏

جب مقابلے میں جیتنے والے طالبعلموں کو انعام دئے گئے تو کازونا کا نام سب سے آخر میں لیا گیا۔‏ کازونا اور اُسکا اُستاد جو نزدیک ہی بیٹھا تھا ایک دوسرے کو حیرانگی سے دیکھنے لگے کیونکہ کازونا نے اس مقابلے کا پہلا انعام جیتا تھا!‏

کازونا نے خوش ہو کر کہا:‏ ”‏یہ سب کچھ صرف اور صرف اسلئے ہوا کیونکہ مَیں یہوواہ کے گواہوں کے اجلاسوں پر منعقد ہونے والے مسیحی خدمتی سکول میں حصہ لیتی ہوں۔‏ مَیں اس تربیت کیلئے بہت ہی شکرگزار ہوں۔‏“‏ یہ سکول جس میں کازونا بچپن سے تعلیم حاصل کر رہی ہے،‏ یہوواہ کے گواہوں کے اجلاسوں کا ایک حصہ ہے۔‏ مسیحی خدمتی سکول میں کازونا نے بہت سی باتیں سیکھیں۔‏ مثال کے طور پر اُس نے سیکھا کہ صحیح لب‌ولہجہ کے ساتھ تقریر کیسے دیتے ہیں اور مائیکروفون کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔‏ اسکے علاوہ اُس نے تقریر دیتے وقت سامعین کی توجہ حاصل کرنا اور جوش‌وجذبے سے تقریر پیش کرنا بھی سیکھا ہے۔‏

کیا آپ بھی اس سکول کی تعلیم سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں؟‏ یہ سکول ہر ہفتہ یہوواہ کے گواہوں کی عبادت‌گاہوں میں منعقد ہوتا ہے۔‏ انکے اجلاسوں پر حاضر ہو کر آپ دیکھینگے کہ ہر عمر کے لوگ اس سکول سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔‏ ان اجلاسوں پر ہر کسی کو حاضر ہونے کی دعوت ہے۔‏ اگر آپ اس سکول کے سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے علاقے میں رہنے والے یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کریں۔‏