مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کھانے کے اوقات—‏یہ کتنے بیش‌قیمت ہیں!‏

کھانے کے اوقات—‏یہ کتنے بیش‌قیمت ہیں!‏

کھانے کے اوقات—‏یہ کتنے بیش‌قیمت ہیں!‏

مزےدار کھانا سب پسند کرتے ہیں۔‏ کھانا کھاتے ہوئے اپنے عزیزوں کیساتھ اچھی گفتگو سے اور گرمجوش رفاقت سے لطف اُٹھانا نہ صرف ہماری بھوک مٹاتا ہے بلکہ اس موقع کو چار چاند لگا دیتا ہے۔‏ بہتیرے خاندانوں نے دن میں ایک مرتبہ ملکر کھانا کھانے کو بہت فائدہ‌مند پایا ہے۔‏ کھانے کا وقت خاندان کو دن‌بھر کے واقعات اور منصوبوں پر بات‌چیت کا موقع مہیا کرتا ہے۔‏ والدین اپنے بچوں کیساتھ گفتگو کرنے سے اُنکے خیالات اور احساسات سے واقف ہو سکتے ہیں۔‏ کھانا کھاتے ہوئے خوش‌کُن اور پُرسکون رفاقت سے فائدہ اُٹھانے کیلئے اضافی وقت گزارنا خاندان میں احساسِ‌تحفظ،‏ بھروسے اور محبت کو بڑھاتے ہوئے خاندان کے اتحاد کو مضبوط کریگا۔‏

آجکل زیادہ‌تر خاندان مصروفیات کی وجہ سے ملکر کھانا کھانے کو مشکل پاتے ہیں۔‏ دُنیا کے بعض حصوں میں،‏ مقامی رسم‌ورواج کے مطابق کھانے کے دوران بات‌چیت کرنے کو بُرا سمجھا جاتا ہے۔‏ کچھ خاندان کھانا کھاتے ہوئے ٹی‌وی دیکھتے ہیں جس سے آپس میں مفید گفتگو کرنے کا موقع ختم ہو جاتا ہے۔‏

تاہم مسیحی والدین خاندان کی بہتری کیلئے ہر موقع سے فائدہ اُٹھانے کیلئے تیار رہتے ہیں۔‏ (‏امثال ۲۴:‏۲۷‏)‏ پُرانے وقتوں میں والدین کو یہ نصیحت کی گئی تھی کہ اپنے بچوں کیساتھ رابطہ رکھنے کا بہترین طریقہ گھر بیٹھ کر خدا کے کلام سے بات‌چیت کرنا ہے۔‏ (‏استثنا ۶:‏۷‏)‏ اپنے بچوں کیساتھ ملکر باقاعدگی سے کھانے پر دُعا کرنا یہوواہ اور اُسکے راست اصولوں کیلئے گہری محبت پیدا کرنے کا موقع مہیا کرتا ہے۔‏ خوش‌کُن اور حوصلہ‌افزا تجربات آپکے کھانے کے اوقات کو خوشگوار اور پُرسکون بنا سکتے ہیں۔‏ جی‌ہاں،‏ کھانے کا وقت صرف کھانا کھانے کا وقت ہی نہیں ہے!‏