مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏جاگتے رہو“‏

‏”‏جاگتے رہو“‏

‏”‏جاگتے رہو“‏

قدیم زمانوں میں پہریدار شہر کے پھاٹک،‏ ہیکل کے مدخل اور بعض صورتوں میں گھروں کے دروازوں پر خدمت انجام دیتے تھے۔‏ پہریدار رات کے وقت محافظوں کے فرائض بھی انجام دیتے تھے۔‏ یہ بڑی ذمہ‌داری کا کام تھا،‏ کسی شہر کی حفاظت کرنے کا مطلب خطرے کی صورت میں لوگوں کو آگاہ کرنا تھا۔‏

یسوع مسیح محافظ یا دربان کے کردار سے اچھی طرح واقف تھا۔‏ ایک موقع پر،‏ اُس نے اپنے شاگردوں کا موازنہ پہریداروں سے کرتے ہوئے اُنہیں جلد ختم ہونے والے یہودی نظام کے حوالے سے جاگتے رہنے کی حوصلہ‌افزائی کی۔‏ یسوع نے کہا:‏ ”‏خبردار!‏ جاگتے اور دُعا کرتے رہو کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ وہ وقت کب آئیگا۔‏ یہ اُس آدمی کا سا حال ہے جو پردیس گیا .‏ .‏ .‏ اور دربان کو حکم دیا کہ جاگتا رہے۔‏ پس جاگتے رہو کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ گھر کا مالک کب آئیگا۔‏“‏—‏مرقس ۱۳:‏۳۳-‏۳۵‏۔‏

اِسی طرح مینارِنگہبانی رسالہ بھی ۱۲۵ سال سے یسوع مسیح کی طرح ”‏جاگتے رہو“‏ کی حوصلہ‌افزائی کر رہا ہے۔‏ کیسے؟‏ جیسےکہ اس رسالے کے صفحہ ۲ پر بیان کِیا گیا ہے،‏ ”‏یہ بائبل پیشینگوئی کو پورا کرنے والے واقعات پر نگاہ رکھتا ہے۔‏ یہ سب قوموں کو اِس خوشخبری کیساتھ تسلی دیتا ہے کہ خدا کی بادشاہت اپنے ساتھی انسانوں پر ظلم کرنے والے لوگوں کو جلد برباد کر دیگی اور زمین کو فردوس میں بدل دیگی۔‏“‏ پوری دُنیا میں اس رسالے کی ۱۵۰ زبانوں میں کوئی ۰۰۰،‏۰۰،‏۶۰،‏۲ سے زیادہ کاپیاں تقسیم کی جاتی ہیں۔‏ دُنیا کے کسی بھی دوسرے مذہبی رسالے کی نسبت مینارِنگہبانی سب سے زیادہ تقسیم ہوتا ہے۔‏ اسکا مطلب ہے کہ یہوواہ کے گواہ قدیم پہریداروں کی طرح ہر جگہ لوگوں کو روحانی طور پر جاگتے رہنے کی تاکید کرتے ہیں کیونکہ اُنکا مالک یسوع مسیح جلد آنے اور عدالت کرنے والا ہے۔‏—‏مرقس ۱۳:‏۲۶،‏ ۳۷‏۔‏