مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏مشکلات کے تحت وفادار“‏

‏”‏مشکلات کے تحت وفادار“‏

‏”‏مشکلات کے تحت وفادار“‏

اپریل ۱۹۵۱ کے اوائل میں،‏ سوویت حکومت نے اچانک ملک کے مغربی علاقے میں رہنے والے یہوواہ کے مسیحی گواہوں پر دھاوا بول دیا۔‏ ہزاروں بےگناہ خاندانوں کو—‏بچوں،‏ حاملہ عورتوں اور بوڑھوں سمیت—‏مال گاڑیوں میں ڈال کر ۲۰ دن کے طویل سفر کے بعد سائبیریا میں ملک‌بدر کر دیا۔‏ اُنہیں مشکل اور بنیادی ضرورتوں کے بغیر مستقل جلاوطنی کا سامنا تھا۔‏

اپریل ۲۰۰۱ میں،‏ ماسکو میں اس واقعہ کی ۵۰ ویں یادگار منانے کا بندوبست کِیا گیا۔‏ اس موقع پر ایک ویڈیو ریلیز کِیا گیا جس میں سابقہ سوویت یونین میں،‏ یہوواہ کے گواہوں کی ۵۰ سالہ طویل اذیت کا تاریخی ثبوت پیش کِیا گیا تھا۔‏ اس دستاویزی ویڈیو میں تاریخ‌دان اور عینی گواہ بیان کرتے ہیں کہ سخت دباؤ کے باوجود گواہ بچنے اور ترقی کرنے کے قابل کیسے ہوئے تھے۔‏

روس اور دیگر مقامات پر لاکھوں لوگوں نے یہ دستاویزی ویڈیو فیتھفل انڈر ٹرائلز—‏جیہوواز وِٹنسز اِن دی سوویت یونین ‏(‏سوویت یونین میں مشکلات کے تحت وفادار یہوواہ کے گواہ)‏ دیکھا ہے۔‏ نیز اسے عوام اور بالخصوص تاریخ‌دانوں کی طرف سے خاصی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔‏ اُس علاقے میں رہنے والے دو روسی عالموں کے تبصرے پیشِ‌خدمت ہیں جہاں گواہوں کے بیشتر خاندانوں کو جلاوطن کر کے بھیجا گیا تھا:‏

‏”‏مجھے یہ ویڈیو بہت پسند آیا۔‏ مَیں نے آپکے مذہب کے نمائندوں کو ہمیشہ پسند کِیا ہے لیکن یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد گواہوں کی بابت میری رائے اَور بھی مثبت ہو گئی ہے۔‏ یہ ویڈیو بڑی عمدگی سے تیار کِیا گیا ہے!‏ خاص طور پر مجھے آپکی کردارنگاری بہت پسند آئی۔‏ اگرچہ مَیں ایک آرتھوڈکس ہوں اور میرا مذہب بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں توبھی مَیں یہوواہ کے گواہوں سے بہت خوش ہوں۔‏ مَیں چاہونگا کہ ہمارے شعبے میں اس ویڈیو کی ایک کاپی موجود ہو۔‏ مَیں اور میرے ساتھیوں نے یہ فیصلہ کِیا ہے کہ ہم اسے اپنے طالبعلموں کو دکھانے کے علاوہ اپنے نصاب میں بھی شامل کرینگے۔‏“‏—‏روس کی یونیورسٹی کے پروفیسر سرگئی۔‏

‏”‏مَیں اس ویڈیو کا خیرمقدم کرتا ہوں۔‏ جب کوئی شخص ظلم‌وستم پر مبنی ویڈیو تیار کرتا ہے تو کہانی کو منطقی دلائل کیساتھ ترتیب دینا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔‏ لیکن آپ لوگوں نے تو کمال کر دیا ہے۔‏ براہِ‌مہربانی مجھے اپنی دوسری فلمیں بھی ارسال کریں۔‏“‏—‏روس کی یونیورسٹی کے پروفیسر سرگئی۔‏

سائبیریا میں رہنے والے یہوواہ کے گواہوں نے بھی اس دستاویزی ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کِیا۔‏ انکے ردِعمل سے متعلق اقتباسات پیشِ‌خدمت ہیں:‏

‏”‏جس وقت اس ویڈیو میں بیان‌کردہ واقعات رُونما ہو رہے تھے،‏ روس میں اکثریت کو یہوواہ کے گواہوں کی کارگزاریوں کی بابت غلط معلومات دی گئی تھیں۔‏ لیکن یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد سب جان گئے ہیں کہ ہماری تنظیم محض ایک فرقہ نہیں جیسا کہ پہلے سمجھا جاتا تھا۔‏ حال ہی میں گواہ بننے والے دیگر لوگ کہتے ہیں:‏ ہم تصور بھی نہیں کر سکتے کہ ہم اتنی زیادہ مشکلات برداشت کرنے والے مسیحی بھائیوں کیساتھ رہتے اور کام کرتے رہے ہیں!‏ ویڈیو دیکھنے کے بعد ایک گواہ نے کُل‌وقتی خادم بننے کی خواہش ظاہر کی۔‏“‏—‏ااینا جسے سائبیریا میں قیدی بنا کر بھیجا گیا تھا۔‏

‏”‏جب مَیں نے ویڈیو میں خفیہ پولیس کو ایک گواہ کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتے دیکھا تو مَیں خوف سے کانپ اُٹھا۔‏ مجھے لگا جیسے پولیس ہمارا دروازہ کھٹکھٹا رہی ہے اور میری والدہ کہہ رہی ہے:‏ دیکھو شاید کہیں آگ لگی ہے۔‏ لیکن ویڈیو دیکھ کر مجھے یہ بھی یاد آتا ہے کہ بہت سے گواہوں نے مجھ سے زیادہ تکلیف اُٹھائی تھی۔‏ یہ تمام معلومات ہمیں یہوواہ کی خدمت جاری رکھنے کیلئے زیادہ قوت اور جوش بخشتی ہیں۔‏“‏—‏سٹی‌پان جو سائبیریا میں قید تھا۔‏

‏”‏مَیں ایک گواہ کا بیٹا ہوں جو وہاں قید تھا۔‏ اسلئے مَیں سوچتا تھا کہ مجھے تو اُس وقت کے حالات کی بابت پہلے ہی سے بہت کچھ معلوم ہے۔‏ لیکن اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد،‏ مجھے احساس ہوا کہ مَیں تو کچھ بھی نہیں جانتا۔‏ جب مَیں نے انٹرویوز سنے تو میری آنکھیں‌بھر آئیں۔‏ اب یہ تجربات میرے لئے محض کہانیاں نہیں بلکہ حقیقی بن گئے ہیں۔‏ اس ویڈیو نے خدا کیساتھ میرے رشتے کو مضبوط کرنے کے علاوہ مجھے مستقبل میں آنے والی مشکلات کو برداشت کرنے کیلئے بھی تیار کِیا ہے۔‏“‏—‏ولڈیمیر کواش۔‏

‏”‏میرے لئے یہ ویڈیو کسی تحریری سرگزشت سے زیادہ پُراثر تھا۔‏ جب مَیں نے بھائیوں کے انٹرویوز کو دیکھا اور سنا تو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ جب وہ ان آزمائشوں سے گزر رہے تھے تو مَیں بھی اُنکے ساتھ تھی۔‏ قید کے دوران اپنی چھوٹی بیٹیوں کیلئے پوسٹ‌کارڈ بنانے والے بھائی کی مثال نے مجھے بھی تحریک دی کہ بائبل سچائیاں اپنے بچوں کے دلوں تک پہنچانے کی کوشش کروں۔‏ مَیں اس کیلئے بیحد شکرگزار ہوں!‏ اس ویڈیو نے روس میں رہنے والے یہوواہ کے گواہوں کو اس بات کا احساس دلایا ہے کہ وہ یہوواہ کی عالمگیر تنظیم کا حصہ ہیں۔‏“‏—‏ٹےٹی‌آنا کالینا۔‏

کہا جاتا ہے ایک بار دیکھنا سو بار سننے سے بہتر ہے یہ بات اس ویڈیو پر صادر آتی ہے۔‏ یہ ویڈیو ہمارے لئے انتہائی واضح اور حقیقی ہے!‏ اسے دیکھنے کے بعد،‏ مجھے سوچنے کیلئے بہت وقت درکار تھا۔‏ اس ویڈیو نے مجھے خود کو قیدی گواہوں کی جگہ رکھ کر سوچنے کی تحریک دی۔‏ اب جب مَیں اپنے حالات کا موازنہ اُنکے کیساتھ کرتی ہوں تو مجھے آج کے مسائل کو بالکل مختلف زاویے سے دیکھنے میں مدد ملی ہے۔‏“‏—‏لڈیا بیڈا۔‏

اس وقت تک ویڈیو فیتھفل انڈر ٹرائلز ۲۵ زبانوں میں پیش کِیا جا چکا ہے اور اسے دُنیابھر میں کافی پسند کِیا جا رہا ہے۔‏ * یہ دستاویزی ویڈیو روس کے شہر سینٹ‌پیٹرزبرگ،‏ اومسک اور دیگر شہروں میں ٹی‌وی سٹیشنوں پر دکھایا گیا ہے۔‏ اسکے علاوہ یوکرائن کے شہروں میں بھی دکھایا گیا۔‏ اس ویڈیو کو بین‌الاقوامی ویڈیو ریویو بورڈز کی طرف سے ایوارڈ بھی ملا ہے۔‏

اس دستاویزی ویڈیو کا پیغام بہت متاثرکنُ ہے۔‏ اس میں ان ہزاروں لوگوں کی زندہ مثالیں ہیں جنہوں نے کئی سالوں کی اذیت کے باوجود غیرمعمولی دلیری اور روحانی طاقت کا مظاہرہ کِیا۔‏ واقعی سوویت یونین میں رہنے والے یہوواہ کے گواہ مشکلات کے باوجود وفادار رہے۔‏ اگر آپ بھی اس دستاویزی ویڈیو کو دیکھنا چاہتے ہیں تو یہوواہ کے گواہ آپ کیلئے یہ ویڈیو فراہم کر کے خوش ہونگے۔‏ براہِ‌مہربانی اپنے علاقے میں یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کریں۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 13 یہ ویڈیو اطالوی،‏ انڈونیشی،‏ انگریزی،‏ بلغاری،‏ پولش،‏ جاپانی،‏ جرمن،‏ چیکوسلویکی،‏ ڈنیش،‏ رومانیہ کی زبان،‏ روسی،‏ سلافی،‏ سلاوینی،‏ سویڈنی،‏ فنی،‏ فرانسیسی،‏ کوریائی،‏ کین‌ٹنی،‏ لیتھوانیا کی بالٹک زبان،‏ ماندرین،‏ ناروی،‏ ولندیزی،‏ ہنگروی،‏ ہسپانوی اور یونانی زبان میں دستیاب ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۸ پر تصویر کا حوالہ]‏

Stalin: U.S. Army photo

‏[‏صفحہ ۸ پر تصویر کا حوالہ]‏

Stalin: U.S. Army photo