نیک چالچلن ”خدا کی تعلیم کو رونق“ بخشتا ہے
نیک چالچلن ”خدا کی تعلیم کو رونق“ بخشتا ہے
روس کے شہر کرانسنویارسک کی رہنے والی لڑکی ماریا کی آواز بہت اچھی تھی اُسکی اُستانی نے اُسکا نام سکول کوائر میں شامل کر دیا۔ جلد ہی ماریا نے بڑے احترام کیساتھ اپنی ایک اُستانی کو بتایا کہ وہ بعض گیت نہیں گا سکتی۔ اُس نے پوچھا مگر کیوں؟ ماریا نے جواب دیا اسلئےکہ مذہبی گیتوں میں پائے جانے والے اظہارات اُسکے بائبل پر مبنی ایمان کے خلاف ہیں۔ اُستانی اس بات پر بہت حیران ہوئی کہ خدا کی تمجید کرنے والے ان گیتوں میں کیا خرابی ہے؟
ماریا نے بتایا کہ وہ خدا کو تثلیث کا حصہ بیان کرنے والے گیت نہیں گا سکتی۔ ماریا نے بائبل کھول کر وضاحت کی کہ خدا اور یسوع مسیح ایک نہیں ہیں اور رُوحالقدس خدا کی سرگرم قوت ہے۔ (متی ۲۶:۳۹؛ یوحنا ۱۴:۲۸؛ اعمال ۴:۳۱) ماریا بیان کرتی ہے کہ ”میرا اُستانی کیساتھ رشتہ کسی بھی طرح متاثر نہیں ہوا تھا۔ ویسے تو ہمارے سکول کے تمام اُستاد بہت اچھے ہیں اور وہ ہمیں نیک انسان بنانا چاہتے ہیں۔“
ماریا نے سکول میں پورے سال کے دوران اپنے اُستادوں اور ہمجماعتوں کی طرف سے عزتواحترام حاصل کِیا۔ ماریا بیان کرتی ہے: ”بائبل اصولوں نے زندگی کے ہر موڑ پر میری مدد کی ہے۔ سکول چھوڑنے پر مجھے اچھے چالچلن اور دیانتداری کی وجہ سے ایوارڈ ملا اور میرے والدین کو اساتذہ کی طرف سے شکریہ کا خط ملا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کی بہت اچھی تربیت کی ہے۔“
ماریا نے اگست ۱۸، ۲۰۰۱ میں بپتسمہ لیا۔ وہ بیان کرتی ہے: ”مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ مَیں عظیم خدا یہوواہ کی خدمت کر سکتی ہوں!“ پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں کے تمام نوجوان ططس ۲:۱۰ کے الفاظ پر پورا اُترتے ہیں جس میں بیان کِیا گیا ہے: ”ہر بات میں ہمارے مُنجی خدا کی تعلیم کو رونق ہو۔“
[صفحہ ۳۲ پر تصویر]
ماریا بپتسمے کے بعد اپنے والدین کیساتھ
[صفحہ ۳۲ پر تصویر]
حوصلہافزائی کا خط اور اچھے چالچلن کا سرٹیفکیٹ