مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یسوع کی بااثر تعلیم

یسوع کی بااثر تعلیم

یسوع کی بااثر تعلیم

‏”‏انجیل میں درج وہ باتیں جو یسوع نے کہی تھیں صرف دو گھنٹوں میں بیان کی جا سکتی ہیں۔‏ لیکن پھربھی اِن باتوں نے لوگوں کے دلوں کی گہرائیوں تک پہنچ کر اُن پر اپنا نشان چھوڑا ہے۔‏ ہم کہہ سکتے ہیں کہ اَور کسی نے دُنیا پر اتنا اثر نہیں کِیا جتنا یسوع نے کِیا ہے۔‏“‏—‏ترجمان ائڈگر گڈسپیڈ

سن ۳۳ میں یسوع نے زمین پر اپنا کام مکمل کر دیا تھا۔‏ اُس وقت یسوع کے شاگردوں کی کُل تعداد صرف ۱۲۰ تھی۔‏ (‏اعمال ۱:‏۱۵‏)‏ لیکن آج ۲ ارب لوگ مسیحی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔‏ اِسکے علاوہ لاکھوں اَور لوگ یسوع کو ایک نبی کے طور پر مانتے ہیں۔‏ واقعی یسوع کی تعلیم نے غیرمعمولی طور پر لوگوں پر اثر کِیا ہے۔‏

غیر مسیحی رہنما بھی تسلیم کرتے ہیں کہ یسوع کی تعلیم کا اثر پوری دُنیا میں پھیل گیا ہے۔‏ مثال کے طور پر ایک یہودی رہنما کا کہنا ہے:‏ ”‏ہم میں سے وہ کون شخص ہے جو اِس بات کا اندازہ لگا سکتا ہے کہ یسوع نے نوعِ‌انسان پر کتنا اثر کِیا ہے،‏ لوگوں میں کتنا پیار بانٹا ہے،‏ دوسروں کو کتنی تسلی،‏ اُمید اور خوشی دی ہے؟‏ نوعِ‌انسان کی تاریخ میں اَور کوئی اتنا کچھ نہیں کر پایا۔‏ تاریخ میں ایسے لوگ گزرے ہیں جنہیں عظیم مانا گیا ہے لیکن اِن میں سے کسی میں نہ تو وہ کشش تھی اور نہ ہی دوسروں پر اثر کرنے کی وہ قوت تھی جو یسوع میں پائی جاتی ہے۔‏“‏ مہاتما گاندھی نے کہا تھا:‏ ”‏انسانوں کیلئے جتنا یسوع نے کِیا ہے کسی اَور نے نہیں کِیا۔‏“‏ لیکن گاندھی جی نے یہ بھی کہا کہ ”‏مسیحی مذہب میں کوئی خامی نہیں،‏ مسئلہ یہ ہے کہ مسیحی یسوع کی تعلیم پر عمل نہیں کرتے۔‏“‏

جی‌ہاں،‏ یہ بات سچ ہے کہ عام طور پر چرچ کے لوگ یسوع کی تعلیم پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔‏ اِسکے متعلق کادو نامی ایک تاریخ‌دان کا کہنا ہے:‏ ”‏یسوع کی موت کے تقریباً ۱۰۰ سال بعد یہ بات مسیحی رہنماؤں کی توجہ میں آ گئی تھی کہ مسیحیوں کے اخلاقی معیار آہستہ آہستہ گِر رہے ہیں۔‏ آخرکار اُنکے اور دُنیا کے معیاروں میں کم فرق رہ گیا۔‏“‏

جب چوتھی صدی میں رومی شہنشاہ قسطنطین نے مسیحی مذہب کو اپنایا تو مسیحیوں کے اخلاقی معیار اَور بھی بگڑ گئے۔‏ کادو آگے کہتے ہیں:‏ ”‏تاریخ‌دانوں نے دیکھا ہے کہ اُسکی خوشامدی کرنے کیلئے چرچ کے رہنماؤں نے یسوع کی تعلیم پر عمل کرنے کی بجائے قسطنطین کی رائے اختیار کر لی۔‏“‏ اُس زمانے سے لے کر آج تک وہ لوگ جو مسیحی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں،‏ یسوع کے نام میں شرمناک حرکتیں کرتے آ رہے ہیں۔‏

البتہ یسوع کے زیادہ‌تر پیروکاروں نے اُسکی تعلیم پر عمل نہیں کِیا۔‏ لیکن آپ اُسکی تعلیم سے بہت سے فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔‏ آئیے ہم اگلے مضمون میں اس پر غور کرتے ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر تصویر]‏

‏”‏انسانوں کیلئے جتنا یسوع نے کِیا ہے کسی اَور نے نہیں کِیا“‏—‏مہاتما گاندھی

‏[‏صفحہ ۳ پر تصویر]‏

‏”‏اَور کسی نے دُنیا پر اتنا اثر نہیں کِیا“‏—‏ائڈگر گڈسپیڈ

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

Culver Pictures