مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ایک افسوسناک واقعہ

ایک افسوسناک واقعہ

ایک افسوسناک واقعہ

ایک ڈھائی سالہ لڑکا اوون،‏ اپنے گھر میں غسل‌خانہ کے اندر کھیل رہا تھا۔‏ وہ کھیل‌کھیل میں دوائیوں کی الماری تک پہنچ گیا جوکہ اُسکے والدین کے خیال میں اُسکی پہنچ سے دُور تھی۔‏ الماری میں اُسے دوائی کی ایک بوتل نظر آئی۔‏ اُس نے بوتل کھولی اور اُس میں پڑا شربت پی لیا۔‏ شربت پیتے ہی ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوتا ہے۔‏

اس بوتل میں تیزاب تھا اور افسوس کی بات ہے کہ ننھا اوون اسے پیتے ہی مر گیا۔‏ اُسکے والدین نہایت غمزدہ ہو گئے۔‏ اُسکے باپ نے تسلی حاصل کرنے کیلئے اپنے چرچ کے پادری سے پوچھا:‏ ”‏یہ سب کیوں ہوا ہے؟‏“‏ پادری نے جواب دیا:‏ ”‏خدا کو آسمان پر ایک اَور ننھے فرشتے کی ضرورت تھی۔‏“‏ غم سے نڈھال اُسکے والدین نے محسوس کِیا کہ یہ تو سراسر ناانصافی ہے۔‏ کیا خدا واقعی چاہتا تھا کہ ایسا افسوسناک واقعہ رونما ہو؟‏ پریشان حال باپ نے چرچ چھوڑ دینے کا فیصلہ کِیا۔‏

جوکچھ واقعہ ہوا اُس پر غور کرنے کے بعد،‏ یہ والد اس سوچ میں ڈوب گیا کہ کیا اسکا ننھا بچہ ابھی تک تکلیف میں ہے؟‏ کیا وہ کبھی دوبارہ اُسے دیکھ پائیگا؟‏

آپ بھی شاید کبھی ایسا ہی سوچتے ہوں کہ موت کے بعد مُردوں کیساتھ کیا ہوتا ہے اور آیا مستقبل میں اپنے مر جانے والے عزیزوں سے دوبارہ ملنا ممکن ہے۔‏ خدا کا کلام بائبل اِن سوالات کے جواب دیتا ہے۔‏ اسکے علاوہ،‏ یہ ایسی ہی افسوسناک صورتحال سے دوچار لوگوں کیلئے واضح اور تسلی‌بخش جوابات فراہم کرتا ہے۔‏ مزیدبرآں،‏ یہ قیامت کی اُس شاندار اُمید کی بابت بیان کرتا ہے جسکا وعدہ خدا نے کِیا ہے۔‏

اس شاندار اُمید کے بارے میں مزید جاننے کیلئے براہِ‌مہربانی اگلا مضمون پڑھیں۔‏