مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

آپ کس قسم کی بنیاد ڈال رہے ہیں؟‏

آپ کس قسم کی بنیاد ڈال رہے ہیں؟‏

آپ کس قسم کی بنیاد ڈال رہے ہیں؟‏

ایک پائیدار عمارت کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے۔‏ خدا کے کلام میں اکثر اِس سچ کو علامتی طور پر استعمال کِیا جاتا ہے۔‏

مثال کے طور پر یسعیاہ نبی نے کہا تھا کہ یہوواہ خدا نے ”‏زمین کی بنیاد ڈالی“‏ ہے۔‏ (‏یسعیاہ ۵۱:‏۱۳‏)‏ اسکا مطلب ہے کہ ہماری زمین خدا کے قدرتی قوانین کے مطابق گردش کرتی ہے۔‏ (‏زبور ۱۰۴:‏۵‏)‏ خدا کا کلام اُس ”‏بنیاد“‏ کا بھی ذکر کرتا ہے جس پر اِنسانی معاشرہ قائم ہے۔‏ جب ناانصافی،‏ رشوت‌خوری اور تشدد کی وجہ سے انصاف اور قانون کی بنیاد کو تباہ کر دیا جاتا ہے تو معاشرے میں امن‌وسکون ختم ہو جاتا ہے۔‏—‏زبور ۱۱:‏۲-‏۶؛‏ امثال ۲۹:‏۴‏۔‏

ہمیں اپنی زندگی میں بھی مضبوط بنیاد ڈالنی چاہئے۔‏ اِسکے بارے میں یسوع مسیح نے کہا تھا:‏ ”‏پس جو کوئی میری یہ باتیں سنتا اور اُن پر عمل کرتا ہے وہ اُس عقلمند آدمی کی مانند ٹھہریگا جس نے چٹان پر اپنا گھر بنایا۔‏ اور مینہ برسا اور پانی چڑھا اور آندھیاں چلیں اور اُس گھر پر ٹکریں لگیں لیکن وہ نہ گرا کیونکہ اُسکی بنیاد چٹان پر ڈالی گئی تھی۔‏ اور جو کوئی میری یہ باتیں سنتا ہے اور اُن پر عمل نہیں کرتا وہ اُس بیوقوف آدمی کی مانند ٹھہریگا جس نے اپنا گھر ریت پر بنایا۔‏ اور مینہ برسا اور پانی چڑھا اور آندھیاں چلیں اور اُس گھر کو صدمہ پہنچایا اور وہ گِر گیا اور بالکل برباد ہو گیا۔‏“‏—‏متی ۷:‏۲۴-‏۲۷‏۔‏

آپ اپنی زندگی میں کس قسم کی بنیاد ڈال رہے ہیں؟‏ اگر آپ اپنی زندگی کو انسانی فلسفوں کے مطابق ڈھال رہے ہیں تو شاید آپ بھی اُس گھر کی طرح جو ریت پر بنایا گیا ہے زندگی کی آندھیوں کا سامنا نہ کر پائیں۔‏ لیکن اگر آپ یسوع کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق جی رہے ہیں تو آپ اُس گھر کی مانند ہونگے جسکی بنیاد چٹان پر ڈالی گئی ہے اور آپ اپنی زندگی میں ہر ایک آندھی کا سامنا کر پائینگے۔‏