مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خدا کے معیار خاندانی بندھن کو مضبوط بنا سکتے ہیں

خدا کے معیار خاندانی بندھن کو مضبوط بنا سکتے ہیں

‏”‏میری کمک خداوند سے ہے“‏

خدا کے معیار خاندانی بندھن کو مضبوط بنا سکتے ہیں

ملک ارجنٹینا کے ایک شادی‌شُدہ جوڑے کے درمیان اِس حد تک جھگڑا فساد رہتا کہ وہ ایک دوسرے سے نفرت کرنے لگے۔‏ اسلئے اُن دونوں نے اپنے گھر میں ایک دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کِیا تاکہ گھر کے دو حصے بن جائیں۔‏ اِسطرح وہ ایک ہی گھر میں علیحدہ علیحدہ رہنے لگے۔‏

افسوس کی بات ہے کہ ایسے ہی حالات دوسرے خاندانوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔‏ بہتیرے خاندان لڑائی جھگڑوں،‏ بےوفائی اور نفرت کا شکار ہیں۔‏ یہ واقعی افسوس کی بات ہے کیونکہ خاندان کو وجود دینے والا خدا ہی ہے۔‏ (‏پیدایش ۱:‏۲۷،‏ ۲۸؛‏ ۲:‏۲۳،‏ ۲۴‏)‏ خاندان خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے۔‏ خاندان کے سائے میں ہمیں ایک دوسرے کیلئے گہرا پیار رکھنے کا بہترین موقع ملتا ہے۔‏ (‏روت ۱:‏۹‏)‏ خاندان کے ہر فرد کو خدا کی طرف سے فرائض دئے گئے ہیں۔‏ اِنکو نبھانے سے خاندان کے افراد نہ صرف خدا کی فرمانبرداری کرتے ہے بلکہ وہ ایک دوسرے کیلئے بھی خوشی کا باعث بنتے ہیں۔‏ *

چونکہ خدا نے خاندان کو وجود دیا ہے اسلئے ہمیں اس اصلاح پر عمل کرنا چاہئے جو خدا اپنے کلام میں خاندانوں کیلئے دیتا ہے۔‏ ایسا کرنے سے خاندان کے افراد مشکل وقت میں بھی ایک دوسرے کیساتھ اچھے تعلقات رکھ سکتے ہیں۔‏ خدا کے کلام میں شوہروں کو اصلاح دی گئی ہے:‏ ”‏تُم میں سے بھی ہر ایک اپنی اپنی بیوی کو اپنی مانند پیار کرے۔‏“‏ جب شوہر خدا کی اِس اصلاح کے مطابق چلتا ہے تو بیوی کیلئے ”‏اپنے شوہر کا ادب“‏ کرنا آسان ہو جاتا ہے۔‏—‏افسیوں ۵:‏۲۵-‏۲۹،‏ ۳۳‏،‏ کیتھولک ورشن۔‏

والدین کو پولس رسول نے ہدایت دی تھی:‏ ”‏اَے اولاد والو!‏ تُم اپنے فرزندوں کو غصہ نہ دلاؤ بلکہ [‏یہوواہ]‏ کی طرف سے تربیت اور نصیحت دے دے کر انکی پرورش کرو۔‏“‏ (‏افسیوں ۶:‏۴‏)‏ اِسطرح بچوں کو اپنے والدین کے پیار کا احساس ہوگا اور وہ اُنکے فرمانبردار رہینگے۔‏—‏افسیوں ۶:‏۱‏۔‏

خدا کے کلام میں پائے جانے والے اُصولوں کو عمل میں لانے سے بہتیرے خاندانوں کو فائدہ ہوا ہے۔‏ اُس جوڑے کی مثال لیجئے جسکا ہم نے آغاز میں ذکر کِیا تھا۔‏ میاں بیوی نے یہوواہ کے گواہوں سے بائبل کے اصولوں کے بارے میں سیکھنا شروع کر دیا۔‏ تین مہینوں کے بعد اُن دونوں نے خدا کے کلام میں پائی جانے والی اصلاح کے مطابق ایک دوسرے کیساتھ اچھی طرح پیش آنا شروع کر دیا۔‏ اُنہیں بہت کوشش کرنی پڑی لیکن آخرکار وہ ایک دوسرے سے کُھل کر بات کرنے لگے،‏ ایک دوسرے کو سمجھنے لگے اور ایک دوسرے کو معاف بھی کرنے لگے۔‏ (‏امثال ۱۵:‏۲۲؛‏ ۱-‏پطرس ۳:‏۷؛‏ ۴:‏۸‏)‏ دونوں میاں بیوی نے اپنے غصے پر قابو پانا سیکھا۔‏ جب اُنکے درمیان کوئی مسئلہ کھڑا ہوتا تو اِس سے پہلے کہ بات بڑھ جاتی،‏ دونوں خدا کے کلام میں پائی جانے والی نصیحت پر عمل کرتے۔‏ (‏کلسیوں ۳:‏۱۹‏)‏ کچھ دیر بعد اُنکے بیچ جو دیوار تھی گِر گئی۔‏

خاندان سچی خوشی کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

خدا کے معیاروں کو اپنانے سے ایک خاندان کا بندھن مشکل وقت میں بھی مضبوط رہ سکتا ہے۔‏ یہ بہت ضروری ہے کیونکہ ہمارے زمانے میں خاندانوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‏ پولس رسول نے کہا تھا کہ ”‏اخیر زمانہ میں“‏ بداخلاقی اور بُرائی بڑھ جائیگی،‏ بہتیرے لوگ ”‏محبت سے خالی“‏ ہونگے اور بچے والدین کے نافرمان ہونگے۔‏ یہاں تک کہ ”‏دینداری کی وضح“‏ رکھنے والے لوگوں میں بھی ایسے حالات پائے جائینگے۔‏—‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱-‏۵‏۔‏

اس زمانے کے بُرے اثرات سے بچنے کیلئے ایک خاندان کو خدا کو خوش کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔‏ کئی خاندانوں نے دیکھا ہے کہ خدا کے معیاروں کے مطابق چلنے سے اُنہوں نے اپنے مسئلوں کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔‏ اگر ایک خاندان کے افراد خدا سے دوستی رکھنا چاہتے ہیں تو اُنکو سمجھنا ہوگا کہ ”‏اگر [‏یہوواہ]‏ ہی گھر نہ بنائے تو بنانے والوں کی محنت عبث ہے۔‏“‏ (‏زبور ۱۲۷:‏۱‏)‏ خاندان صرف اُس وقت اصلی خوشی حاصل کر سکتے ہیں جب وہ اپنی زندگی میں خدا کو پہلا درجہ دیتے ہیں۔‏—‏افسیوں ۳:‏۱۴،‏ ۱۵‏۔‏

یہ بات بہت سے لوگوں کی زندگی میں سچ ثابت ہوئی ہے۔‏ ہوائی کے جزیرے کا ایک شخص جسکا نام ڈینس ہے،‏ صرف لڑائی جھگڑا کرنا ہی جانتا تھا۔‏ کچھ عرصہ فوج میں بھرتی ہونے کے بعد اُسکا دِل نفرت سے بھر گیا تھا۔‏ وہ کہتا ہے:‏ ”‏مَیں ہمیشہ لڑتا جھگڑتا رہتا تھا۔‏ مجھے کسی بات کی پرواہ نہیں تھی اور مَیں مرنے سے بھی نہیں ڈرتا تھا۔‏ میری بیوی یہوواہ کی ایک گواہ ہے۔‏ وہ بار بار مجھے بائبل کا مطالعہ کرنے کو کہتی۔‏“‏

پہلے پہلے ڈینس نے اپنی بیوی کی ایک نہ مانی۔‏ پھر جب اُس نے اپنی بیوی کے نیک چال‌چلن پر غور کِیا تو اُسکا رویہ بدلنے لگا۔‏ وہ اپنے بیوی اور بچوں کیساتھ یہوواہ کے گواہوں کے ایک اجلاس پر حاضر ہوا۔‏ اِسکے بعد ڈینس نے بائبل کا مطالعہ کرنا شروع کر دیا۔‏ ۲۸ سال سگریٹ‌نوشی کرنے کے بعد ڈینس نے اس بُری عادت کو چھوڑ دیا اور ایسے دوستوں کیساتھ رابطہ بھی توڑ دیا جنکی عادتیں بُری تھیں۔‏ اب ڈینس کہتا ہے:‏ ”‏اِس کے بعد میری گھریلو زندگی میں بہتری آ گئی۔‏ ہم سب مل کر اجلاسوں پر اور منادی کے کام پر جانے لگے۔‏ اب میرے دو بچے مجھ سے ڈرتے نہیں ہیں کیونکہ مَیں نے اپنے غصے پر قابو پانا سیکھ لیا ہے۔‏ مَیں گالیاں بھی نہیں بکتا۔‏ مَیں اپنے بچوں کیساتھ بےتکلّفی سے بات‌چیت کرتا اور خدا کے کلام پر گفتگو بھی کرتا ہوں۔‏ اگر مَیں خدا کے کلام میں پائی جانے والی سچائیوں کو نہ سیکھتا تو نہ جانے مَیں کیا کر بیٹھتا۔‏ شاید آج مَیں زندہ نہیں ہوتا۔‏“‏

یہوواہ خدا کی مرضی کے مطابق چلنے سے ایک خاندان سچی خوشی حاصل کر سکتا ہے۔‏ دیکھا گیا ہے کہ اگر خاندان کا ایک فرد بھی خدا کے اصولوں پر چلتا ہے تو اُس خاندان کے گھریلو حالات بہتر ہو جاتے ہیں۔‏ اپنے خاندان کو خدا کے معیاروں کے متعلق سکھانا آسان نہیں ہے،‏ اِس میں بہت محنت اور وقت لگتا ہے۔‏ لیکن خدا وعدہ کرتا ہے کہ ایسے خاندان جو اُسکے معیاروں کے مطابق چلتے ہیں وہ ضرور کامیاب ہونگے۔‏ ایسے خاندان زبورنویس کے اِن الفاظ سے متفق ہونگے:‏ ”‏میری مدد یہوواہ سے ہے۔‏“‏—‏زبور ۱۲۱:‏۲‏،‏ این‌ڈبلیو۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 4 یہوواہ کے گواہوں کے کیلنڈر سن ۲۰۰۵،‏ مئی/‏جون دیکھیں۔‏

‏[‏صفحہ ۹ پر عبارت]‏

‏’‏خدا سے آسمان اور زمین کا ہر ایک خاندان نامزد ہے۔‏‘‏—‏افسیوں ۳:‏۱۵

‏[‏صفحہ ۸ پر بکس]‏

خاندان کے بارے میں یہوواہ کا نظریہ

‏”‏خدا نے اُنکو برکت دی اور کہا کہ پھلو اور بڑھو۔‏“‏—‏پیدایش ۱:‏۲۸‏۔‏

‏”‏مبارک ہے ہر ایک جو [‏یہوواہ]‏ سے ڈرتا ہے .‏ .‏ .‏ تیری بیوی تیرے گھر کے اندر میوہ‌دار تاک کی مانند ہوگی۔‏“‏—‏زبور ۱۲۸:‏۱،‏ ۳‏۔‏