مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا اِنسان غربت کو مٹا سکتا ہے؟‏

کیا اِنسان غربت کو مٹا سکتا ہے؟‏

کیا اِنسان غربت کو مٹا سکتا ہے؟‏

لاکھوں لوگوں کے سر پر غربت کا سایہ تک نہیں پڑا اور نہ ہی اُنہیں کبھی بھوکے پیٹ سونا پڑا ہے۔‏ پھربھی اِن میں سے بہتیرے لوگ غریبوں پر ترس کھاتے ہیں اور اپنی طرف سے اُنکی مدد کرنے کی پوری پوری کوشش کرتے ہیں۔‏

ان کوششوں کے باوجود لوگ اکثر خانہ‌جنگی،‏ سیلاب یا پانی کی کمی کی وجہ سے غربت کی دَلدل میں پھنس جاتے ہیں۔‏ ایسے حالات خاص طور پر کسانوں کیلئے نقصان‌دہ ثابت ہوتے ہیں۔‏ اس وجہ سے اُنکے پاس اَور کوئی چارہ نہیں رہتا اور وہ اپنے گھروں کو چھوڑ کر اچھے روزگار کی تلاش میں کسی اَور ملک کو چلے جاتے ہیں یا پھر بڑے بڑے شہروں کی طرف چل دیتے ہیں۔‏

اسکے نتیجے میں شہروں کی آبادی اِس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ وہاں بھی لوگوں کو غربت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‏ شہروں میں زمین کی کمی کی وجہ سے لوگ کھیتی‌باڑی کرکے اپنی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتے ہیں۔‏ نوکری کا ملنا بھی بہت ہی مشکل ثابت ہوتا ہے۔‏ سخت مایوسی کی وجہ سے کئی لوگ جُرم کی راہ اختیار کر لیتے ہیں۔‏ شہروں میں رہنے والے یہ لوگ مدد کیلئے حکومت کی طرف نظر اُٹھاتے ہیں لیکن حکومت بڑھتی ہوئی غریبی کا حل نہیں ڈھونڈ پاتی۔‏ لندن کے ایک اخبار میں درج اقوامِ‌متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق،‏ ”‏دن بہ دن بھوکے رہنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔‏ پوری دُنیا میں ہر روز ۰۰۰،‏۰۰،‏۲۰،‏۸۴ لوگ فاقہ رہتے ہیں،‏ اور اِس تعداد میں ہر سال ۵۰ لاکھ لوگوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔‏“‏

جنوبی افریقہ میں یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر کو حاجتمند لوگوں سے اکثر خط ملتے ہیں۔‏ مثال کے طور پر ایک خط میں ایک آدمی یوں لکھتا ہے:‏ ”‏مَیں بےروزگار ہوں اور جب بھی مجھے موقع ملتا ہے مَیں شہر جا کر چوری کرتا ہوں۔‏ اگر مَیں ایسا نہیں کرتا تو میرے خاندان کو کئی دنوں تک بھوکے رہنا پڑتا۔‏ کئی لوگ سڑکوں پر کام کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں،‏ لیکن کام ہو تو ملے۔‏ کئی لوگ اپنا پیٹ بھرنے کیلئے کوڑےکچڑے میں سے بچا ہوا کھانا ڈھونڈتے ہیں۔‏ کئی لوگ بےبس ہو کر خودکشی کر لیتے ہیں۔‏ میری طرح بہتیرے لوگ مایوسی اور نااُمیدی کا شکار بن جاتے ہیں۔‏ ایسا لگتا ہے کہ میرے جیسے لوگوں کیلئے کوئی اُمید نہیں ہے۔‏ کیا خدا جس نے ہمیں کھانے اور کپڑے پہننے کی ضرورت کیساتھ بنایا ہے،‏ یہ سب کچھ نہیں دیکھتا؟‏“‏

اِس آدمی کی اِس پریشانی کا حل موجود ہے۔‏ یہ حل خدا کے کلام میں پایا جاتا ہے۔‏ اِسکے بارے میں آپ اگلے مضمون میں پڑھ سکتے ہیں۔‏