مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

آپ ہر طرح کی آزمائش سے نپٹ سکتے ہیں!‏

آپ ہر طرح کی آزمائش سے نپٹ سکتے ہیں!‏

آپ ہر طرح کی آزمائش سے نپٹ سکتے ہیں!‏

کیا آپ اپنی زندگی میں کسی آزمائش کا سامنا کر رہے ہیں؟‏ شاید آپ مایوس ہو کر یہ سوچنے لگیں کہ ’‏میرا مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا۔‏‘‏ اسطرح کی صورتحال میں بہت سے لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ وہ مشکلات کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں۔‏ اگر آپ بھی اسی طرح محسوس کر رہے ہیں تو ہمت نہ ہاریں۔‏ خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ اُسکی مدد سے ہم ہر آزمائش سے نپٹ سکتے ہیں۔‏

خدا کے کلام میں لکھا ہے کہ اُس کے بندوں کو ”‏طرح طرح کی آزمایشوں“‏ کا سامنا ہوگا۔‏ (‏یعقوب ۱:‏۲‏)‏ اس آیت میں جس یونانی لفظ کا ترجمہ ”‏طرح طرح“‏ سے کِیا گیا ہے اسکا لفظی مطلب ”‏مختلف“‏ یا ”‏رنگ‌برنگ“‏ ہے۔‏ جی‌ہاں،‏ آجکل خدا کے خادم ”‏رنگ‌برنگ“‏ یعنی بہت سی مختلف آزمائشوں کا سامنا کرتے ہیں۔‏ لیکن یہوواہ خدا ہمیں ان سب سے نپٹنے کی مدد دیتا ہے۔‏ ہم اس پر کیوں یقین رکھ سکتے ہیں؟‏

‏’‏خدا کی مختلف نعمتیں‘‏

پطرس رسول نے بھی اپنے پہلے خط میں لکھا کہ مسیحی ”‏طرح طرح کی آزمایشوں کے سبب سے غم‌زدہ“‏ ہوتے ہیں۔‏ (‏۱-‏پطرس ۱:‏۶‏)‏ لیکن اسی خط میں اُس نے ”‏خدا کی مختلف نعمتوں“‏ کا بھی ذکر کِیا۔‏ (‏۱-‏پطرس ۴:‏۱۰‏)‏ اس آیت میں لفظ ”‏مختلف“‏ کیلئے وہی یونانی لفظ استعمال ہوا ہے جسکا مطلب ”‏رنگ‌برنگ“‏ ہے۔‏ ایک عالم اس آیت کی تشریح یوں کرتا ہے:‏ ”‏ذرا سوچیں!‏ .‏ .‏ .‏ خدا کی رنگ‌برنگ یعنی مختلف نعمتیں زندگی کی ہر اُونچ‌نیچ میں ہمیں سنبھالے رکھتی ہیں۔‏“‏ وہ آگے کہتا ہے:‏ ”‏کوئی ایسی صورتحال اور کوئی ایسی مشکل نہیں جس سے ہم خدا کی نعمتوں کی مدد سے نپٹ نہیں سکتے۔‏ واقعی،‏ خدا کی ان رنگ‌برنگ نعمتوں کے علاوہ ہمیں کسی اَور سہارے کی ضرورت نہیں۔‏“‏

ہماری آزمائشوں کیلئے مرہم

خدا کی نعمتیں ایک ایسی مرہم کی طرح ہیں جن سے ہماری آزمائشوں کا درد کم ہو جاتا ہے۔‏ پطرس رسول کے مطابق کلیسیا کے افراد جو آزمائشوں میں ہماری مدد کے لئے آتے ہیں وہ خدا کی طرف سے ایک نعمت ہوتے ہیں۔‏ (‏۱-‏پطرس ۴:‏۱۱‏)‏ خدا نے اپنے خادموں کو طرح طرح کی نعمتیں یعنی لیاقتیں بخشی ہیں جنہیں وہ غم‌زدہ بہن‌بھائیوں کی حوصلہ‌افزائی کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔‏ (‏رومیوں ۱۲:‏۶-‏۸‏)‏ مثال کے طور پر،‏ کلیسیا میں بعض بھائی دل کو چھو لینے والی تقریریں پیش کرتے ہیں۔‏ انکو سُن کر ہماری ہمت بڑھتی ہے اور ہم بہتر طور پر مشکلات برداشت کرنے کے قابل بن جاتے ہیں۔‏ (‏نحمیاہ ۸:‏۱-‏۴،‏ ۸،‏ ۱۲‏)‏ ایسے بھائی بھی ہیں جو حاجتمندوں کی گلّہ‌بانی کرنے کی خاطر ان سے ملنے کیلئے آتے ہیں۔‏ ان ملاقاتوں سے حاجتمند بہن‌بھائیوں ”‏کے دلوں کو تسلی“‏ ملتی ہے۔‏ (‏کلسیوں ۲:‏۲‏)‏ کلیسیا کے نگہبانوں کی یہ ملاقاتیں بھی خدا کی طرف سے ایک نعمت ہیں۔‏ (‏یوحنا ۲۱:‏۱۶‏)‏ کلیسیا کے اَور بھی افراد آزمائشوں سے گزرنے والوں کے ساتھ پیارومحبت،‏ نرمی اور رحم سے پیش آ کر اُنہیں تسلی دیتے ہیں۔‏ (‏اعمال ۴:‏۳۶؛‏ رومیوں ۱۲:‏۱۰؛‏ کلسیوں ۳:‏۱۰‏)‏ یہ بہن‌بھائی بھی خدا کی ایک نعمت سے کم نہیں ہیں۔‏—‏امثال ۱۲:‏۲۵؛‏ ۱۷:‏۱۷‏۔‏

‏”‏ہر طرح کی تسلی کا خدا“‏

واقعی یہوواہ خدا ”‏ہر طرح کی تسلی کا خدا ہے۔‏ وہ ہماری سب مصیبتوں میں ہم کو تسلی دیتا ہے۔‏“‏ (‏۲-‏کرنتھیوں ۱:‏۳،‏ ۴‏)‏ جب ہم اُس سے فریاد کرتے ہیں تو وہ خاص طور پر اپنے کلام اور اپنی پاک روح کے ذریعے ہمیں تسلی بخشتا ہے۔‏ (‏یسعیاہ ۳۰:‏۱۸،‏ ۲۱؛‏ لوقا ۱۱:‏۱۳؛‏ یوحنا ۱۴:‏۱۶‏)‏ پولس رسول ہمیں یقین دلاتا ہے کہ ”‏خدا سچا ہے۔‏ وہ تُم کو تمہاری طاقت سے زیادہ آزمایش میں نہ پڑنے دیگا بلکہ آزمایش کے ساتھ نکلنے کی راہ بھی پیدا کر دیگا تاکہ تُم برداشت کر سکو۔‏“‏—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۰:‏۱۳‏۔‏

جی‌ہاں،‏ خواہ ہمیں کیسی بھی آزمائش کا سامنا ہو،‏ خدا اپنی کسی نہ کسی نعمت کے ذریعے ہمیں اس سے نپٹنے کے قابل بناتا ہے۔‏ (‏یعقوب ۱:‏۱۷‏)‏ یہ واقعی ”‏خدا کی طرح طرح کی حکمت“‏ کا اظہار ہے۔‏ (‏افسیوں ۳:‏۱۰‏)‏ اسلئے آزمائشوں کا سامنا کرتے وقت خاطر جمع رکھیں!‏

‏[‏صفحہ ۳۱ پر تصویریں]‏

یہوواہ خدا مختلف طریقوں سے ہمیں آزمائشوں سے نپٹنے کے قابل بناتا ہے