مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏اب اُنکا کام تمام“‏

‏”‏اب اُنکا کام تمام“‏

‏”‏اب اُنکا کام تمام“‏

یہوواہ کے گواہوں نے ۲۰۰۲ میں ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے ایک شہر میں ڈسٹرکٹ کنونشن منعقد کِیا۔‏ اس کنونشن پر لنگالا زبان میں مسیحی یونانی صحائف کے نیو ورلڈ ترجمے کی رُونمائی ہوئی۔‏ سامعین میں موجود کچھ لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے جبکہ دیگر خوشی سے اُچھلنے لگے۔‏ بعدازاں،‏ اس بائبل کو قریب سے دیکھنے کیلئے لوگ تیزی سے پلیٹ‌فارم کی طرف دوڑے۔‏ وہ بلند آواز سے چلا رہے تھے:‏ ‏”‏بسوکی،‏ باسامبوی،‏“‏ جسکا مطلب ہے:‏ ”‏اب اُنکا کام تمام!‏ وہ شرمندہ ہوں گے!‏“‏

سامعین اتنے پُرجوش کیوں تھے،‏ اور ان الفاظ سے کیا مُراد تھی؟‏ اس شہر کے بعض حصوں میں یہوواہ کے گواہوں کیلئے لنگالا زبان میں بائبل حاصل کرنا مشکل تھا۔‏ کیوں؟‏ کیونکہ چرچوں نے یہوواہ کے گواہوں کو بائبلیں دینے سے انکار کر دیا تھا۔‏ بائبل حاصل کرنے کیلئے اُنہیں کسی ایسے شخص کو کہنا پڑتا تھا جو گواہ نہیں ہوتا۔‏ وہ بہت خوش تھے کیونکہ اب چرچ زیادہ دیر تک اُنہیں بائبلیں حاصل کرنے سے روک نہیں سکیں گے۔‏

نیو ورلڈ ٹرانسلیشن یہوواہ کے گواہوں کے علاوہ عام لوگوں کیلئے بھی فائدہ‌مند ہے۔‏ ایک شخص اپنے گھر میں لاؤڈسپیکر پر اسمبلی کے پروگرام کو سن رہا تھا۔‏ اُس نے یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر کو لکھا:‏ ”‏مَیں اس بائبل کے شائع ہونے سے بہت خوش ہوں۔‏ اس سے ہم بہت سی باتیں سیکھ سکیں گے۔‏ اگرچہ مَیں یہوواہ کا گواہ نہیں ہوں توبھی مَیں اسکا شدت سے انتظار کر رہا تھا۔‏“‏

نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی ہولی سکرپچرز اب ۳۳ زبانوں میں اور مسیحی یونانی صحائف ۱۹ اضافی زبانوں میں دستیاب ہیں جن میں لنگالا بھی شامل ہے۔‏ کیوں نہ یہوواہ کے گواہوں میں سے کسی سے پوچھیں کہ آپ اس شاندار ترجمے کی ایک کاپی کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏