مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ابتدائی جرمن بائبل میں خدا کا نام

ابتدائی جرمن بائبل میں خدا کا نام

ابتدائی جرمن بائبل میں خدا کا نام

خدا کا ذاتی نام یہوواہ ہے۔‏ یہ ۱۹۷۱ میں،‏ جرمن زبان میں شائع ہونے والی نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی ہولی سکرپچرز میں ہزاروں مرتبہ آیا ہے۔‏ * تاہم،‏ یہ خدا کے نام کو استعمال کرنے والی پہلی جرمن بائبل نہیں۔‏ ایسا لگتا ہے کہ جس پہلی جرمن بائبل میں نام یہوواہ استعمال ہوا تھا وہ تقریباً ۵۰۰ سال پہلے نامور رومن کیتھولک عالمِ‌دین یوہان اِک نے شائع کی تھی۔‏

یوہان اِک ۱۴۸۶ میں جنوبی جرمنی میں پیدا ہوا۔‏ جب وہ ۲۴ سال کا ہوا تو ایک یونیورسٹی میں مذہبی تعلیم دینے والے پروفیسر کے طور پر کام کرنے لگا اور ۱۵۴۳ میں اپنی موت تک اسی عہدے پر فائز رہا۔‏ اِک اور مارٹن لوتھر ایک ہی زمانے میں رہنے والے دو شخص تھے اور کچھ وقت تک وہ ایک دوسرے کے دوست بھی رہے۔‏ تاہم،‏ لوتھر بعدازاں کیتھولک چرچ کے خلاف تحریکِ‌اصلاح چلانے میں پیش‌پیش تھا جبکہ اِک کیتھولک چرچ کا دفاع کرنے والا تھا۔‏

اسی دوران اِک نے بیویریا کے ایک اعلیٰ سرکاری افسر کے حکم پر بائبل کا جرمن زبان میں ترجمہ کرنا شروع کر دیا اور یہ ترجمہ ۱۵۳۷ میں شائع ہوا۔‏ ایک کتاب کے مطابق اُس نے بڑی ایمانداری سے اصلی زبان کے مطابق ترجمہ کرنے کی کوشش کی۔‏ نیز ”‏اسے اب تک جتنی پذیرائی حاصل ہوئی ہے یہ ترجمہ اس سے زیادہ حق رکھتا ہے۔‏“‏ اِک نے خروج ۶:‏۳ کا ترجمہ یوں کِیا:‏ ”‏مَیں اؔبرہام/‏اِضحاؔق/‏اور یعقوؔب کو خدایِ‌قادرِمطلق کے طور پر دکھائی دیا لیکن اپنے نام/‏ایڈونائی سے اُن پر ظاہر نہ ہوا۔‏“‏ اِک نے حاشیائی عبارت میں آیت کو یوں لکھا:‏ ”‏نام ایڈونائی یہوواہ ہے۔‏“‏ بہتیرے بائبل عالموں کے مطابق یہ پہلا موقع تھا جب خدا کا ذاتی نام جرمن بائبل میں استعمال ہوا۔‏

لوگ ہزاروں سال سے خدا کے ذاتی نام سے واقف ہیں اور اسے استعمال کرتے آئے ہیں۔‏ عبرانی زبان میں لکھی گئی ابتدائی تحریریں واحد سچے خدا کی شناخت ”‏یہوواہ“‏ ہی کے طور پر کراتی ہیں۔‏ (‏استثنا ۶:‏۴‏)‏ کوئی ۰۰۰،‏۲ سال پہلے،‏ یسوع مسیح کا بیان جو اُس نے خدا کے نام کو ظاہر کرنے کیلئے دیا یونانی زبان میں تحریر ہوا تھا۔‏ (‏یوحنا ۱۷:‏۶‏)‏ اس وقت تک خدا کا نام اَن‌گنت زبانوں میں شائع ہو چکا ہے اور جلد ہی زبور ۸۳:‏۱۸ کی تکمیل میں تمام لوگ اُس ہستی کو جان لیں گے جسکا نام یہوؔواہ ہے جو تمام زمین پر بلندوبالا ہے۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 2 یہوواہ کے گواہوں کی شائع‌کردہ بائبل جسکی پہلی اشاعت ۱۹۶۱ میں انگریزی زبان میں ہوئی۔‏ اب پوری بائبل یا اسکے کچھ حصے ۵۰ سے زیادہ زبانوں میں دستیاب ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳۲ پر تصویر]‏

یوہان اِک کی بائبل کا ۱۵۵۸ کا ایڈیشن جسکے حاشیہ میں خروج ۶:‏۳ میں نام یہوواہ آیا ہے