مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

وہ بہروں کو بھی خوشخبری سناتے ہیں

وہ بہروں کو بھی خوشخبری سناتے ہیں

وہ بہروں کو بھی خوشخبری سناتے ہیں

‏”‏وہ آپکے پاس خدا کا پیغام لے کر آتے ہیں!‏“‏ یہ الفاظ سپین میں عمررسیدہ لوگوں کے ادارے کے ایک ڈائریکٹر نے وہاں ملاقات کیلئے آنے والے یہوواہ کے گواہوں کی بابت کہے تھے۔‏ کس چیز نے اُسے یہ کہنے کی تحریک دی؟‏

اس ادارے میں رہنے والے زیادہ‌تر لوگ بہرے ہیں۔‏ تاہم،‏ یہوواہ کے گواہ یہاں رہنے والے لوگوں کیساتھ بات‌چیت کر سکتے ہیں کیونکہ اُنہوں نے بڑی محنت سے ہسپانوی اشاروں کی زبان سیکھی ہے۔‏ ڈائریکٹر نے گواہوں کی بہت تعریف کی کہ وہ روحانی باتیں سیکھنے کے خواہشمند لوگوں کو بائبل کی تعلیم دینے کیلئے وقت نکالتے ہیں۔‏ اُس نے اُن اچھے اثرات کو بھی دیکھا جو خدا کی بادشاہی کی خوشخبری نے اُس ادارے میں رہنے والے لوگوں پر ڈالے تھے۔‏ خاص طور پر،‏ بہرے اور نابینا لوگوں نے گواہوں کے کام کیلئے بڑی قدردانی ظاہر کی۔‏

اس ادارے میں رہنے والا ایک نابینا اور بہرہ شخص یولیگو یہوواہ کے گواہوں کیساتھ بائبل مطالعہ کر رہا ہے۔‏ ایک دن بائبل مطالعے کے دوران ایک عمررسیدہ شخص آیا اور بائبل مطالعہ کرانے والے گواہ کو ایک نظم پیش کی جو وہاں رہنے والے لوگوں نے شکرگزاری کے اظہار میں لکھی تھی۔‏ نظم کا عنوان تھا ”‏ایک گواہ۔‏“‏ اس میں کچھ اسطرح لکھا تھا:‏ ”‏وہ مطمئن زندگی گزارتے ہیں۔‏ وہ خوب منظم ہیں۔‏ وہ یہوواہ خدا سے دانائی حاصل کرتے ہیں۔‏ وہ گھرگھر منادی کرتے ہیں۔‏ وہ یہوواہ خدا پر بھروسا رکھتے ہیں۔‏“‏

یہوواہ پر بھروسے ہی کی وجہ سے پوری دُنیا میں بہتیرے گواہوں نے اپنے مُلک میں رہنے والے بہرے لوگوں کیلئے اشاروں کی زبان سیکھی ہے۔‏ اسطرح وہ بہرے لوگوں کو بائبل میں پایا جانے والا حوصلہ‌افزا اور اُمیدافزا پیغام سنانے کے قابل ہوئے ہیں۔‏