مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ہدیے جو خدا کو خوش کرتے ہیں

ہدیے جو خدا کو خوش کرتے ہیں

ہدیے جو خدا کو خوش کرتے ہیں

یہ کوئی خوش‌کُن واقعہ نہیں۔‏ ملکہ عتلیاہ نے نہ صرف ہوشیاری سے بلکہ قتل‌وغارت کے ذریعے یہوداہ کے تخت پر قبضہ کر لیا تھا۔‏ یہ سوچ کر کہ تخت کے تمام وارث قتل ہو چکے ہیں اُس نے اپنے آپکو ملکہ بنا لیا۔‏ لیکن یہوواہ خدا اور اُسکی شریعت سے محبت رکھنے والی شہزادی یہوسبع نے بادشاہ کے بیٹے یوآس کو بچانے کیلئے بڑی دلیری دکھائی۔‏ یہوسبع اور اُسکے شوہر نے ملکر چھ سال تک شہزادے کو ہیکل کی کوٹھری میں چھپائے رکھا۔‏—‏۲-‏سلاطین ۱۱:‏۱-‏۳‏۔‏

جب یوآس سات برس کا ہوا تو سردار کاہن یہویدع تخت پر زبردستی قبضہ کرنے والی ملکہ کو ہٹانے کے اپنے منصوبے پر عمل کرنے کیلئے تیار تھا۔‏ سب سے پہلے تو وہ شہزادے کو باہر لایا اور تخت کے جائز وارث کے طور پر اُسے تاج پہنایا۔‏ اسکے بعد شریر ملکہ عتلیاہ کو ہیکل سے باہر لے جاکر قتل کروایا۔‏ یہ دیکھ کر مُلک کے سب لوگ بہت خوش ہوئے۔‏ اپنے کاموں سے یہویدع کاہن اور شہزادی یہوسبع نے یہوداہ کے مُلک میں خدا کی سچی پرستش کو بحال کرنے میں بہت زیادہ مدد دی تھی۔‏ لیکن اس سے بھی بڑھ کر،‏ اُنہوں نے داؤد کی شاہی نسل کو قائم رکھنے میں مدد دی جس سے مسیحا نے آنا تھا۔‏—‏۲-‏سلاطین ۱۱:‏۴-‏۲۱‏۔‏

بادشاہ یوآس کو بھی کچھ ایسا کام کرنا تھا جس سے خدا خوش ہوگا۔‏ یہوواہ خدا کے گھر کو بہت زیادہ مرمت کی ضرورت تھی۔‏ پورے یہوداہ کی ملکہ بننے کی شدید خواہش کی وجہ سے عتلیاہ ہیکل پر کوئی توجہ نہ دے سکی اور اُس میں لوٹ‌مار شروع ہو گئی۔‏ لہٰذا یوآس نے اپنے دل میں ہیکل کی مرمت کرنے کی ٹھان لی۔‏ بِلاتاخیر،‏ اُس نے حکم جاری کر دیا کہ یہوواہ خدا کے گھر کی مرمت کیلئے ہدیہ جمع کِیا جائے۔‏ اُس نے فرمایا:‏ ”‏مُقدس کی ہوئی چیزوں کی سب نقدی جو رائج سکہ میں خداوند کے گھر میں پہنچائی جاتی ہے یعنی اُن لوگوں کی نقدی جنکے لئے ہر شخص کی حیثیت کے مطابق اندازہ لگایا جاتا ہے اور وہ سب نقدی جو ہر ایک اپنی خوشی سے خداوند کے گھر میں لاتا ہے۔‏ اس سب کو کاہن اپنےاپنے جان‌پہچان سے لیکر اپنے پاس رکھ لیں اور ہیکل کی دراڑوں کی جہاں کہیں کوئی دراڑ ملے مرمت کریں۔‏“‏—‏۲-‏سلاطین ۱۲:‏۴،‏ ۵‏۔‏

لوگ خوشی سے ہدیے لائے۔‏ تاہم،‏ کاہن ہیکل کی مرمت کرنے کے سلسلے میں پورے دل سے کام نہیں کر رہے تھے۔‏ پس بادشاہ نے ہیکل کی مرمت سے متعلق کاموں کی نگرانی خود کرنے کا فیصلہ کِیا اور حکم دیا کہ تمام ہدیے ایک ہی صندوق میں ڈالے جائیں۔‏ اُس نے یہویدع کو اسکا نگران مقرر کِیا۔‏ اسکے تمام کام کی بابت بائبل بیان کرتی ہے:‏ ”‏تب یہوؔیدع کاہن نے ایک صندوق لیکر اُسکے سرپوش میں ایک سوراخ کِیا اور اُسے مذبح کے پاس رکھا ایسا کہ خداوند کی ہیکل میں داخل ہوتے وقت وہ دہنی طرف پڑتا تھا اور جو کاہن دروازہ کے نگہبان تھے وہ سب نقدی جو خداوند کے گھر میں لائی جاتی تھی اُسی میں ڈال دیتے تھے۔‏ اور جب وہ دیکھتے تھے کہ صندوق میں بہت نقدی ہو گئی ہے تو بادشاہ کا مُنشی اور سردار کاہن اُوپر آ کر اُسے تھیلیوں میں باندھتے تھے اور اُس نقدی کو جو خداوند کے گھر میں ملتی تھی گن لیتے تھے۔‏ اور وہ اُس نقدی کو جو تول لی جاتی تھی اُنکے ہاتھوں میں سونپ دیتے تھے جو کام کرنے والے یعنی خداوند کی ہیکل کے ناظر تھے اور وہ اُسے بڑھیوں اور معماروں پر جو خداوند کے گھر کا کام بناتے تھے۔‏ اور راجوں اور سنگ‌تراشوں پر اور خداوند کی ہیکل کی دراڑوں کی مرمت کے لئے لکڑی اور تراشے ہوئے پتھر خریدنے میں اور اُن سب چیزوں پر جو ہیکل کی مرمت کے لئے استعمال میں آتی تھیں خرچ کرتے تھے۔‏“‏—‏۲-‏سلاطین ۱۲:‏۹-‏۱۲‏۔‏

لوگ پورے دل‌وجان سے کام کر رہے تھے۔‏ یہوواہ خدا کی پرستش کا گھر دوبارہ بحال ہو گیا تھا۔‏ اب یہاں خدا کے شایانِ‌شان طریقے سے پرستش کی جا سکتی تھی۔‏ بادشاہ یوآس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ موصول ہونے والے تمام ہدیے مناسب طریقے سے استعمال کئے جائیں!‏

آج بھی یہوواہ خدا کی زمینی تنظیم اس بات کا دھیان رکھتی ہے کہ موصول ہونے والے ہدیے موزوں طور پر یہوواہ خدا کی پرستش کیلئے استعمال کئے جائیں۔‏ علاوہ‌ازیں،‏ خدا کے سچے پرستاروں نے پورے دل‌وجان سے ہدیے دینے میں قدیم اسرائیل جیسا ردِعمل ظاہر کِیا ہے۔‏ شاید آپ بھی اُن لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ سال بادشاہتی کاموں کو ترقی دینے کیلئے عطیات دئے تھے۔‏ آیئے دیکھیں آپکے عطیات کن مختلف طریقوں سے استعمال ہوئے ہیں۔‏

کتابیں شائع کرنے کیلئے

عالمگیر پیمانے پر مندرجہ‌ذیل کتابیں اور رسالے مطالعے اور تقسیم کیلئے شائع کئے گئے:‏

‏• کتابیں:‏ ۲۴۷،‏۹۰،‏۷۴،‏۴

‏• کتابچے:‏ ۷۴۰،‏۳۴،‏۶۸

‏• بروشر:‏ ۴۶۲،‏۵۴،‏۷۸،‏۱۶

‏• کیلنڈر:‏ ۹۵۵،‏۰۵،‏۵۴

‏• رسالے:‏ ۳۴۸،‏۶۶،‏۹۲،‏۱۷،‏۱

‏• اشتہار:‏ ۷۴۰،‏۹۵،‏۰۹،‏۴۴

‏• ویڈیو:‏ ۶۱۱،‏۶۸،‏۳۱

شائع کرنے کا کام ۱۹ ممالک میں ہوتا ہے جن میں افریقہ،‏ شمالی،‏ وسطی اور جنوبی امریکہ،‏ ایشیا،‏ یورپ اور بحراُلکاہل کے جزائر شامل ہیں۔‏

‏”‏میرا نام کیٹلن مئے ہے۔‏ میری عمر ۸ سال ہے۔‏ میرے پاس ۲۸ ڈالر (‏تقریباً ۱۶۸۰ روپے)‏ ہیں۔‏ مَیں انہیں چھاپےخانے خریدنے میں مدد کیلئے دینا چاہتی ہوں۔‏ آپکی چھوٹی بہن،‏ کیٹلن۔‏“‏

‏”‏ہم نے خاندان کے طور پر نئے چھاپےخانوں کی بابت بات‌چیت کی۔‏ ہمارے دو بچوں نے جنکی عمریں ۱۱ اور ۹ سال ہیں،‏ اپنے پیسوں میں سے کچھ رقم دینے کا فیصلہ کِیا۔‏ ہم اپنے ساتھ ساتھ اُنکے عطیات بھیج کر بہت خوش ہیں۔‏“‏

تعمیراتی کام کیلئے

ذیل میں چند ایسے تعمیراتی پروجیکٹس کے نام دئے گئے ہیں جو یہوواہ کے گواہوں کے کام کو ترقی دینے کیلئے تیار کئے گئے ہیں:‏

‏• محدود وسائل والے ممالک میں تیار کئے جانے والے کنگڈم ہال:‏ ۱۸۰،‏۲

‏• اسمبلی ہال:‏ ۱۵

‏• برانچ دفتر:‏ ۱۰

‏• کُل‌وقتی خدمت کرنے والے بین‌الاقوامی رضاکار:‏ ۳۴۲،‏۲

‏”‏اس ہفتے ہمارے نئے کنگڈم ہال میں پہلی میٹنگ تھی۔‏ ہم بہت خوش ہیں کہ ہمارے پاس اپنے آسمانی باپ،‏ یہوواہ خدا کی حمد کرنے کیلئے ایک مناسب جگہ ہے۔‏ ہم یہوواہ خدا اور آپ سب کے بیحد شکرگزار ہیں کہ آپ نے اَور زیادہ کنگڈم ہال تعمیر کرنے کی طرف توجہ دی۔‏ واقعی ہمارا کنگڈم ہال ہم سب کیلئے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔‏“‏—‏چلی۔‏

‏”‏بہن‌بھائی اُس مدد کی بہت قدر کرتے ہیں جو یہوواہ کی تنظیم نے کی ہے۔‏ آج بھی ہم اُس شاندار وقت کو یاد کرتے ہیں جو ہم نے تعمیراتی کام کرنے والے بہن‌بھائیوں کیساتھ گزارا تھا۔‏“‏—‏مالدوا۔‏

‏”‏حال ہی میں ہماری شادی کو ۳۵ سال ہوئے۔‏ ہم سوچ رہے تھے کہ اس موقع پر ایک دوسرے کو کیا تحفہ دیں۔‏ پس ہم نے فیصلہ کِیا کہ ہم یہوواہ خدا اور اُسکی تنظیم کو کچھ دیں گے۔‏ کیونکہ اُنکی مدد کے بغیر ہماری شادی کامیاب نہیں ہو سکتی تھی۔‏ جو رقم ہم بھیج رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ اُسے کسی ترقی‌پذیر مُلک میں کنگڈم ہال تعمیر کرنے کیلئے استعمال کِیا جائے۔‏“‏

‏”‏حال ہی میں مجھے اپنے حصے کی جائیداد ملی۔‏ چونکہ میری خواہشات اور ضروریات بہت کم ہیں لہٰذا مَیں چاہوں گی کہ جو رقم مَیں بھیج رہی ہوں اُسے ایسے ممالک میں کنگڈم ہال تعمیر کرنے کیلئے استعمال کِیا جائے جہاں انکی بہت ضرورت ہے۔‏“‏

قدرتی آفات کے لئے فنڈ

ان آخری دنوں میں،‏ قدرتی آفات اکثر بغیر کسی آگاہی کے آ جاتی ہیں۔‏ بہتیرے یہوواہ کے گواہ اضافی عطیات دیتے ہیں تاکہ ایسی صورتحال سے دوچار بھائیوں کی مدد کی جا سکے۔‏ یاددہانی کے طور پر،‏ قدرتی آفات کیلئے فنڈز عالمگیر کام کیلئے عطیات کے طور پر دئے جاتے ہیں۔‏ ذیل میں چند ایسی جگہوں کے نام دئے گئے ہیں جہاں یہوواہ کے گواہوں نے قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کی مدد کی ہے:‏

‏• افریقہ

‏• ایشیا

‏• کریبیئن یا جزائر غرب‌الہند کا علاقہ

‏• بحراُلکاہل کے جزائر

‏”‏مَیں اور میرا شوہر آپکا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ آپ نے طوفانی ہواؤں سے ہونے والی تباہی کیلئے امداد بھیجی ہے۔‏ اس سے ہم اپنے گھر کی چھت ڈالنے کے قابل ہوئے ہیں۔‏ ہم آپکے اس فوری ردِعمل کی بہت قدر کرتے ہیں۔‏“‏

‏”‏میرا نام کونر ہے اور عمر ۱۱ سال ہے۔‏ جب مَیں نے دیکھا کہ سونامی نے کتنا نقصان کِیا ہے تو میرے دل میں بھی مدد کرنے کی خواہش پیدا ہوئی۔‏ اُمید ہے کہ یہ عطیات میرے بہن‌بھائیوں کے کسی کام آ سکیں گے۔‏“‏

خاص کُل‌وقتی خادموں کیلئے

خدا کے کئی ایک مسیحی خادموں نے اپنی زندگیاں منادی کرنے یا برانچ دفتر یعنی بیت‌ایل میں خدمت انجام دینے کیلئے وقف کی ہوئی ہیں۔‏ ان میں سے بعض رضاکاروں کی مدد رضاکارانہ عطیات کے ذریعے کی جاتی ہے۔‏ ان میں مندرجہ‌ذیل لوگ شامل ہیں:‏

‏• مشنری:‏ ۶۳۵،‏۲

‏• سفری نگہبان:‏ ۳۲۵،‏۵

‏• بیت‌ایل کارکن:‏ ۰۹۲،‏۲۰

‏”‏چونکہ مَیں ابھی بیت‌ایل میں خدا کی خدمت نہیں کر سکتا کیونکہ میری عمر ابھی پانچ سال ہے۔‏ اسلئے مَیں اپنی نیک تمناؤں کیساتھ کچھ ہدیہ بھیجنا چاہتا ہوں۔‏ جب مَیں بڑا ہو جاؤں گا،‏ تو مَیں ضرور بیت‌ایل جاکر خوب دل لگاکر کام کروں گا۔‏“‏

بائبل تعلیم کو فروغ دینے کیلئے

یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو حکم دیا تھا کہ ”‏سب قوموں کو شاگرد بناؤ۔‏“‏ (‏متی ۲۸:‏۱۹‏)‏ اُسکے حکم کے مطابق،‏ یہوواہ کے گواہ ۲۳۵ سے زائد ملکوں کے اندر بائبل کے پیغام کی منادی کرنے اور تعلیم دینے میں مصروف ہیں۔‏ وہ ۴۱۳ زبانوں میں بائبل پر مبنی کتابیں اور رسالے شائع کرتے اور تقسیم کرتے ہیں۔‏

سچ ہے کہ ایک مسیحی کا سب سے قیمتی ہدیہ اُسکا وقت ہے جو وہ دوسرے لوگوں کو خدا اور اُسکے مقاصد کی بابت سکھانے کیلئے استعمال کرتا ہے۔‏ یہوواہ کے گواہوں نے کثرت سے اپنا وقت اور قوت لوگوں کی مدد کرنے میں خرچ کی ہے۔‏ جہاں تک مالی امداد کا تعلق ہے تو اُنہوں نے اس میں بھی بڑھ‌چڑھ کر حصہ لیا ہے۔‏ اُنکے عطیات نے کسی نہ کسی طرح سے پوری دُنیا میں یہوواہ کے نام اور مقاصد کو مشہور کرنے میں مدد دی ہے۔‏ دُعا ہے کہ یہوواہ خدا دوسروں کو سکھانے کی آپکی ان کوششوں کو برکت دے۔‏ (‏امثال ۱۹:‏۱۷‏)‏ مدد کرنے کیلئے ایسی رضامندی یہوواہ کے دل کو شاد کرتی ہے!‏—‏عبرانیوں ۱۳:‏۱۵،‏ ۱۶‏۔‏

‏[‏صفحہ ۲۸-۳۰ پر بکس]‏

عطیات پیش کرنے کے بعض مخصوص طریقے

عالمگیر کام کے لئے عطیات

بیشتر لوگ ایک مخصوص رقم الگ رکھتے ہیں جسے وہ عطیات کے اُن ڈبوں میں ڈالتے ہیں جن پر لکھا ہوتا ہے ”‏سوسائٹی کے عالمگیر کام کیلئے عطیات—‏متی ۲۴:‏۱۴‏۔‏“‏

ہر مہینے کلیسیائیں ان پیسوں کو یہوواہ کے گواہوں کے اُس دفتر کو بھیج دیتی ہیں جو اُنکے مُلک کیلئے مقرر ہوتا ہے۔‏ رضاکارانہ مالی عطیات براہِ‌راست واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف پینسلوانیا،‏ معرفت آفس آف دی سیکرٹری اینڈ ٹریژر،‏ ۲۵ کولمبیا ہائٹس،‏ بروکلن،‏ نیو یارک ۲۴۸۳-‏۱۱۲۰۱ یا آپکے ملکی برانچ دفتر کو بھیجے جا سکتے ہیں۔‏ پاکستان میں یہ چیک ”‏واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی“‏ کے نام پر بھیجے جانے چاہئیں۔‏ زیورات یا دیگر قیمتی اشیا بھی عطیے میں دی جا سکتی ہیں۔‏ انکے ہمراہ ایک مختصر سا خط ہونا ضروری ہے جو یہ وضاحت کرتا ہو کہ یہ بطور تحفہ پیش کی جا رہی ہیں۔‏

مشروط عطیات کا انتظام

واچ ٹاور سوسائٹی کو ایک خاص انتظام کے تحت بھی پیسہ دیا جا سکتا ہے جس میں عطیہ دینے والا عطیہ واپس لے سکتا ہے۔‏ مزید معلومات کیلئے،‏ براہِ‌مہربانی مذکورہ بالا پتے پر خزانچی کے دفتر سے رابطہ کریں۔‏

چیری‌ٹیبل پلاننگ

عالمگیر بادشاہتی خدمت کے کام میں مدد دینے کیلئے پیسوں کے مشروط اور غیرمشروط عطیات کے علاوہ اَور طریقے بھی ہیں جو حسبِ‌ذیل ہیں:‏

انشورنس:‏ واچ ٹاور سوسائٹی کو لائف انشورنس پالیسی یا ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن سے مستفید ہونے والے کے طور پر نامزد کِیا جا سکتا ہے۔‏

بینک اکاؤنٹس:‏ بینک اکاؤنٹس،‏ ڈیپازٹ سرٹیفکیٹ یا انفرادی ریٹائرمنٹ اکاؤنٹس مقامی بینک کے تقاضوں کی مطابقت میں،‏ واچ ٹاور سوسائٹی کی نگرانی میں دئے جا سکتے ہیں بعدازموت قابلِ‌ادائیگی کے تحت جمع کرائے جا سکتے ہیں۔‏

سٹاکس اینڈ بانڈز:‏ سٹاکس اور بانڈز بھی غیرمشروط تحفے کے طور پر واچ ٹاور سوسائٹی کو دئے جا سکتے ہیں۔‏

غیرمنقولہ جائیداد:‏ قابلِ‌فروخت غیرمنقولہ جائیداد بھی دی جا سکتی ہے۔‏ اسے غیرمشروط تحفے کی صورت میں بھی پیش کِیا جا سکتا ہے۔‏ رہائشی جائیداد کی صورت میں،‏ اپنی جائیداد کو سوسائٹی کے نام کرنے والا اپنی زندگی میں اُسے اپنے استعمال میں رکھ سکتا ہے۔‏ کسی بھی شخص کو غیرمنقولہ جائیداد کو سوسائٹی کے نام کرنے سے پہلے سوسائٹی سے رابطہ کرنا چاہئے۔‏

سالانہ وظیفے کا تحفہ:‏ سالانہ وظیفے کا تحفہ ایک ایسا انتظام ہے جسکے تحت ایک شخص پیسہ یا سٹاک یا حصص واچ ٹاور سوسائٹی کو منتقل کر دیتا ہے۔‏ اسکے عوض،‏ عطیہ دینے والا یا اُس کی طرف سے نامزد کوئی شخص تاحیات مخصوص سالانہ وظیفہ حاصل کرتا رہتا ہے۔‏ عطیہ دینے والے کو سالانہ وظیفہ جاری ہونے کے سال میں انکم‌ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔‏

وصیتیں اور ٹرسٹس:‏ املاک یا رقوم قانونی طور پر لکھی گئی وصیت کے ذریعے واچ ٹاور سوسائٹی کو ترکے میں دی جا سکتی ہیں یا سوسائٹی کو ٹرسٹ کے معاہدے کا استفادہ‌کنندہ نامزد کِیا جا سکتا ہے۔‏ ایک ٹرسٹ جو کسی مذہبی تنظیم کو فائدہ پہنچا رہا ہے وہ بعض ٹیکسوں سے مستثنیٰ ہو سکتا ہے۔‏

اس قسم کے عطیات کیلئے ”‏چیری‌ٹیبل پلاننگ“‏ کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے جو عطیہ دینے والے سے خاص منصوبہ‌سازی کرنے کا تقاضا کرتی ہے۔‏ چیری‌ٹیبل پلاننگ کے ذریعے سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے کی خواہش رکھنے والے اشخاص کی مدد کرنے کیلئے سوسائٹی نے انگریزی اور ہسپانوی زبان میں ایک بروشر بعنوان چیری‌ٹیبل پلاننگ ٹو بینیفٹ کنگڈم سروس ورلڈوائیڈ تیار کِیا ہے۔‏ یہ بروشر سوسائٹی کو اس وقت یا موت کے بعد ترکے کی صورت میں خاص عطیات پیش کرنے کے مختلف طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔‏ یہ بروشر پڑھنے اور اپنے قانونی یا ٹیکس مشیروں سے تصدیق کرنے کے بعد،‏ بہتیرے لوگ یہوواہ کے گواہوں کی عالمگیر مذہبی اور معاشی سرگرمیوں میں مدد کرنے اور اس کیساتھ ساتھ اس سے متعلق ٹیکس سہولیات کو بڑھانے کے قابل ہوئے ہیں۔‏ اس بروشر کی ایک کاپی براہِ‌راست چیری‌ٹیبل پلاننگ آفس سے درخواست کرکے حاصل کی جا سکتی ہے۔‏

مزید معلومات کیلئے آپکو چیری‌ٹیبل پلاننگ آفس سے خط کے ذریعے یا پھر ٹیلی‌فون کے ذریعے یا پھر آپکے مُلک میں خدمت انجام دینے والے سوسائٹی کے دفتر سے رابطہ کرنا چاہئے۔‏

Charitable Planning Oiffce

Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania

100 Watchtower Drive

9204​-12563 Patterson, New York

0707​-306 (Telephone: )‎845‎

‏[‏صفحہ ۲۷ پر تصویر کا حوالہ]‏

video: Stalin: U.S. Army photo Faithful