مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏تُم سب کی محبت زیادہ ہوتی جاتی ہے“‏

‏”‏تُم سب کی محبت زیادہ ہوتی جاتی ہے“‏

‏”‏تُم سب کی محبت زیادہ ہوتی جاتی ہے“‏

سن ۲۰۰۴ میں مُلک جاپان میں سخت طوفان،‏ بڑے بڑے سیلاب اور شدید زلزلے آئے۔‏ ان آفتوں کا شکار بننے والے لوگوں میں یہوواہ کے گواہ بھی شامل تھے۔‏ (‏واعظ ۹:‏۱۱‏)‏ اس مصیبت کے وقت اُن کے مسیحی بہن‌بھائی اُن کی مدد کو آئے۔‏ ان موقعوں پر صاف ظاہر ہوا کہ یہوواہ کے گواہ واقعی آپس میں گہری محبت رکھتے ہیں۔‏—‏۱-‏پطرس ۱:‏۲۲‏۔‏

مثال کے طور پر جولائی کے مہینے میں برسات کی وجہ سے وسطی جاپان میں سیلاب آئے۔‏ ان سیلابوں میں یہوواہ کے گواہوں کے ۲۰ خاندانوں کے گھر برباد ہو گئے اور اُنکی ایک عبادتگاہ میں ایک میٹر [‏تین فٹ]‏ تک پانی چڑھ گیا۔‏ آس‌پاس کی کلیسیاؤں میں سے فوراً سینکڑوں گواہ مدد کرنے کیلئے آ پہنچے۔‏ دو ہفتے کی سخت محنت کے بعد اُنہوں نے عبادتگاہ اور گھروں کو کیچڑ سے صاف کرکے اُنکی مرمت کی۔‏

تینتیس اکتوبر کو اُسی علاقے میں ایک زلزلہ آیا جسکی شدت ۶ اعشاریہ ۸ تھی۔‏ اِس میں چالیس لوگ اپنی جان کھو بیٹھے اور ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے۔‏ پورے علاقے میں پانی،‏ بجلی اور گیس کٹ گئے۔‏ حالانکہ وہاں کے یہوواہ کے گواہوں کی عبادتگاہ زلزلہ کے مرکز سے محض ۵۰ کلومیٹر [‏۳۰ میل]‏ دُور واقع ہے لیکن اسکو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔‏ لہٰذا کلیسیا کے بزرگ اس عمارت سے امداد کا انتظام کرنے لگے۔‏ سب سے پہلے اُنہوں نے اپنے مسیحی بہن‌بھائیوں کا حال دریافت کِیا۔‏ اُن سب کی جانیں بچ گئی تھیں اور اُن میں سے کوئی زخمی بھی نہیں ہوا تھا۔‏ پھر جولائی کے سیلاب کا شکار ہونے والے چھے گواہ صبح‌سویرے وہاں پہنچ گئے۔‏ اب وہ اپنے بہن‌بھائیوں کی مدد کرنا چاہتے تھے۔‏ زلزلے کے چند ہی گھنٹوں بعد اُس علاقے میں رہنے والے گواہوں کو خوراک اور پانی مہیا کِیا گیا۔‏

کلیسیا کے ایک بزرگ یوں بیان کرتے ہیں:‏ ”‏سیلاب کا شکار ہونے والے گواہ بہت شکرگزار ہیں کہ مصیبت کے وقت اُنکی مدد کی گئی تھی۔‏ اِس شکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے وہ بڑی خوشی سے زلزلے کا شکار ہونے والے گواہوں کی مدد کو آئے۔‏ وہ صبح‌سویرے سے رات گئے تک محنت کرتے رہے۔‏ اُنکی آنکھوں کی چمک سے اُنکی دلی خوشی صاف ظاہر ہوتی تھی۔‏“‏

یہوواہ کے گواہ زندگی کی ہر اُونچ‌نیچ میں ایک دوسرے کیلئے محبت دکھاتے ہیں۔‏ اُن پر پولس رسول کی یہ بات لاگو ہوتی ہے:‏ ”‏تُم سب کی محبت آپس میں زیادہ ہوتی جاتی ہے۔‏“‏—‏۲-‏تھسلنیکیوں ۱:‏۳‏۔‏