مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

شیطان کون ہے؟‏

شیطان کون ہے؟‏

شیطان کون ہے؟‏

شیطان کا ذکر سُن کر آپکے ذہن میں کیسے خیال آتے ہیں؟‏ کیا آپکے خیال میں شیطان ایک ایسی ہستی ہے جو لوگوں کو بدی کرنے پر اُکساتی ہے؟‏ یا کیا آپ مانتے ہیں کہ شیطان ایک ہستی نہیں ہے،‏ بلکہ محض ایک لقب ہے جو بدی کو دیا جاتا ہے؟‏ کیا ہمیں شیطان سے ڈرنا چاہئے؟‏ کیا شیطان صرف لوگوں کا وہم ہے؟‏ کیا ”‏شیطان“‏ کائنات میں تباہی مچانے والی ایک قوت ہے؟‏ یا پھر کیا وہ گڑھی ہوئی کہانیوں کا ایک کردار ہے جسکو نظرانداز کِیا جانا چاہئے؟‏ کئی عالمِ‌دین یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ لفظ شیطان اُس بدی کی طرف اشارہ کرتا ہے جو ہر اِنسان میں پائی جاتی ہے۔‏ کیا واقعی ایسا ہے؟‏

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ شیطان کے بارے میں مختلف نظریے رکھتے ہیں۔‏ ہمیں اِس بات پر حیران نہیں ہونا چاہئے کیونکہ جب ایک ہستی بھیس بدلنے میں ماہر ہوتی ہے تو اُسکی اصلیت جاننا بہت ہی مشکل ہو جاتا ہے۔‏ خدا کا کلام ہمیں بتاتا ہے کہ شیطان بالکل ایسی ہی ایک ہستی ہے۔‏ ہم یوں پڑھتے ہیں:‏ ”‏شیطان بھی اپنے آپکو نورانی فرشتہ کا ہمشکل بنا لیتا ہے۔‏“‏ (‏۲-‏کرنتھیوں ۱۱:‏۱۴‏)‏ اِس بات میں کوئی شک نہیں کہ شیطان ایک نقاب کے پیچھے اپنا اصلی روپ چھپاتا ہے۔‏ دوسروں کو گمراہ کرنے کیلئے وہ اپنا بھیس بدل کر اُنکی نظروں میں اچھا بنتا ہے۔‏ اور اگر وہ لوگوں کو یہ ماننے پر قائل کر دے کہ اُسکا وجود ہی نہیں ہے تو یہ اُسکے لئے اَور بھی فائدہ‌مند ہے۔‏

اب سوال یہ اُٹھتا ہے کہ شیطان اصل میں کون ہے؟‏ وہ کیسے اور کب وجود میں آیا تھا؟‏ وہ انسانوں پر کیسے اثر کرتا ہے؟‏ کیا ہم اُسکے اثر سے محفوظ رہ سکتے ہیں؟‏ خدا کے کلام میں ہمیں اِن سوالوں کے جواب دئے جاتے ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر تصویر]‏

نقاب کے پیچھے چھپے ہوئے چہرے کو پہچانا واقعی مشکل ہوتا ہے