مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کُل‌وقتی خدمت کی برکات

کُل‌وقتی خدمت کی برکات

‏”‏میری کمک خداوند سے ہے“‏

کُل‌وقتی خدمت کی برکات

ایک شخص ملک کیمرون کے گھنے جنگلات کے دشوار راستوں پر سائیکل چلا رہا ہے۔‏ کئی گھنٹوں تک سفر کرنے کے بعد وہ اپنی منزل پر پہنچ کر دوسروں کی حوصلہ‌افزائی کرے گا۔‏ ملک زمبابوے میں دو شخص اپنے کپڑے اور جوتے سر پر رکھے تیز دریاؤں کو پار کرکے ۱۵ کلومیٹر [‏۹ میل]‏ کا سفر طے کرتے ہیں تاکہ وہ دُوردراز علاقے میں ایک گروہ کو بائبل کی تعلیم دے سکیں۔‏ ایک دوسرے ملک میں ایک عورت صبح چار بجے جاگتی ہے تاکہ وہ ایک ایسی نرس کیساتھ بائبل مطالعہ کر سکے جسکے پاس ایسا کرنے کیلئے اَور کوئی وقت نہیں ہے۔‏

یہ تین مثالیں کس لحاظ سے ملتی‌جلتی ہیں؟‏ ان میں یہوواہ کے گواہوں کے کُل‌وقتی خادم دوسروں کو بائبل کی سچائیاں سکھانے کیلئے قربانیاں دینے کو تیار ہیں۔‏ ایسے کُل‌وقتی خادموں میں ریگولر اور سپیشل پائنیر،‏ مشنری،‏ سفری نگہبان اور بیت‌ایل میں خدمت کرنے والے بہن‌بھائی بھی شامل ہیں۔‏ *

وہ کُل‌وقتی خدمت کیوں کرتے ہیں؟‏

یہوواہ کے گواہ پولس رسول کی اس نصیحت پر عمل کر رہے ہیں:‏ ”‏اپنے آپکو خدا کے سامنے مقبول اور ایسے کام کرنے والے کی طرح پیش کرنے کی کوشش کر جسکو شرمندہ ہونا نہ پڑے اور جو حق کے کلام کو دُرستی سے کام میں لاتا ہو۔‏“‏ (‏۲-‏تیمتھیس ۲:‏۱۵‏)‏ یہوواہ کے گواہوں کی کُل تعداد میں سے لاکھوں کُل‌وقتی خادموں کے طور پر کیوں خدمت انجام دے رہے ہیں؟‏

جب کُل‌وقتی خادموں سے یہ سوال کِیا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم خدا کیلئے اور لوگوں کیلئے اپنی محبت ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔‏ (‏متی ۲۲:‏۳۷-‏۳۹‏)‏ جی‌ہاں،‏ اگر ایک شخص خدا اور دوسروں کیلئے محبت نہیں رکھتا تو اُسکی خدمت بیکار جاتی ہے۔‏—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۳:‏۱-‏۳‏۔‏

اپنی خودی کا انکار کرنے کا مطلب

جب ایک شخص اپنی زندگی کو یہوواہ خدا کیلئے مخصوص کرتا ہے تو وہ یسوع کے اِن الفاظ پر عمل کرتا ہے:‏ ”‏اگر کوئی میرے پیچھے آنا چاہے تو اپنی خودی کا انکار کرے اور اپنی صلیب اُٹھائے اور میرے پیچھے ہو لے۔‏“‏ (‏متی ۱۶:‏۲۴‏)‏ اپنی خودی کا انکار کرنے کا مطلب ہے کہ ہم یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کی راہنمائی کے مطابق جئیں۔‏ بہتیرے مسیحی خودی کا انکار کرتے ہوئے کُل‌وقتی خدمت میں حصہ لے رہے ہیں۔‏

بہت سے یہوواہ کے گواہ خدا کی خدمت میں زیادہ سے زیادہ کوشش لگا رہے ہیں۔‏ اِسکی ایک مثال پر غور کیجئے۔‏ ملک برازیل میں ۵۶ سالہ جُولیا ریگولر پائنیر کے طور پر خدمت کرتی ہیں۔‏ وہ کہتی ہیں:‏ ”‏ایک چینی بھائی نے مجھے فون کِیا اور پوچھا کہ کیا آپ چینی زبان سیکھنے کو تیار ہیں؟‏ مَیں نے اِس عمر میں ایک نئی زبان سیکھنے کا کبھی نہیں سوچا تھا۔‏ لیکن کچھ دن سوچنے کے بعد مَیں نے چینی زبان سیکھنے کا فیصلہ کر لیا۔‏ اب مَیں اِس زبان میں لوگوں کیساتھ خدا کے کلام کے بارے میں بات‌چیت کر سکتی ہوں۔‏“‏

ملک پیرو میں یہوواہ کے گواہوں کا برانچ دفتر لکھتا ہے:‏ ”‏حالیہ سالوں میں سینکڑوں ریگولر پائنیر ایسے علاقوں کو منتقل ہوئے ہیں جہاں کوئی کلیسیا نہیں ہوتی۔‏ وہ ایسے چھوٹے قصبوں میں جا بستے ہیں جہاں بڑے شہروں کی سہولتیں میسر نہیں ہیں اور وہاں نوکری کا ملنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔‏ یہ بہن‌بھائی ان علاقوں میں رہنے کیلئے بہت سی قربانیاں دینے کو تیار ہیں۔‏ منادی میں اُنکی ان‌تھک محنت پھل لا رہی ہے۔‏ سفری نگہبانوں کا کہنا ہے کہ اِن ریگولر پائنیروں کی مدد سے نئے گروہوں کو قائم کِیا گیا ہے۔‏“‏

کئی مسیحی اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اپنے بہن‌بھائیوں کی مدد کو آتے ہیں۔‏ (‏رومیوں ۱۶:‏۳،‏ ۴‏)‏ افریقہ کے ایک علاقہ میں،‏ جہاں جنگ ہو رہی ہے،‏ وہاں ایک سفری نگہبان بتاتے ہیں:‏ ”‏ایک علاقے میں سڑک پر باغی فوج کے چار کمانڈر اور اُنکے سپاہیوں نے مجھے اور میری بیوی کو گھیر لیا۔‏ وہ جاننا چاہتے تھے کہ ہم کون ہیں۔‏ جب اُنہوں نے ہمارے شناختی کارڈ دیکھے تو وہ جان گئے کہ ہم ایک ایسے علاقے سے آئے ہیں جو حکومت کے قبضے میں ہے۔‏ وہ ہم پر شک کرنے لگے اور مجھ پر جاسوس ہونے کا الزام لگانے لگے۔‏ اسلئے اُنہوں نے مجھے ایک غار میں بند کرنے کا فیصلہ کِیا۔‏ جب مَیں نے اُنکو سمجھایا کہ ہم یہوواہ کے گواہ ہیں تو اُنہوں نے آخرکار ہمیں جانے دیا۔‏“‏ کلیسیاؤں کے بہن‌بھائی سفری نگہبان اور اُنکی بیوی کے بہت شکرگزار تھے کہ اُنہوں نے اُن تک پہنچنے کیلئے اتنا بڑا خطرہ مول لیا۔‏

مشکل حالات کا سامنا کرنے کے باوجود دنیابھر میں کُل‌وقتی خدمت کرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔‏ (‏یسعیاہ ۶:‏۸‏)‏ یہ بہن‌بھائی یہوواہ کی خدمت کرنے کو ایک شرف سمجھتے ہیں۔‏ اپنی خودی کا انکار کرتے ہوئے لاکھوں بہن‌بھائی یہوواہ کی حمد کر رہے ہیں اور یہوواہ اُن پر اپنی برکت نازل کر رہا ہے۔‏ (‏امثال ۱۰:‏۲۲‏)‏ ایسے بہن‌بھائی جو یہوواہ خدا کی خدمت میں جی‌توڑ محنت کر رہے ہیں،‏ زبورنویس کی اِس بات سے متفق ہیں کہ ”‏میری مدد یہوواہ سے ہے۔‏“‏—‏زبور ۱۲۱:‏۲‏،‏این‌ڈبیلو۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 4 یہوواہ کے گواہوں کا کیلنڈر سن ۲۰۰۵‏،‏ نومبر/‏دسمبر دیکھیں۔‏

‏[‏صفحہ ۹ پر عبارت]‏

‏”‏لشکرکشی کے دن تیرے لوگ خوشی سے اپنے آپکو پیش کرتے ہیں۔‏“‏ ‏—‏زبور ۱۱۰:‏۳

‏[‏صفحہ ۸ پر بکس]‏

یہوواہ اپنے خادموں کو عزیز مانتا ہے

‏”‏ثابت‌قدم اور قائم رہو اور خداوند کے کام میں ہمیشہ افزایش کرتے رہو کیونکہ یہ جانتے ہو کہ تمہاری محنت خداوند میں بیفائدہ نہیں ہے۔‏“‏—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۵:‏۵۸‏۔‏

‏”‏خدا بےانصاف نہیں جو تمہارے کام اور اس محبت کو بھول جائے جو تُم نے اُسکے نام کے واسطے اسطرح ظاہر کی۔‏“‏—‏عبرانیوں ۶:‏۱۰‏۔‏