مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

تمام ”‏اہلِ‌لغت“‏ خوشخبری سنتے ہیں

تمام ”‏اہلِ‌لغت“‏ خوشخبری سنتے ہیں

تمام ”‏اہلِ‌لغت“‏ خوشخبری سنتے ہیں

‏”‏مختلف اہلِ‌لغت میں سے دس آدمی .‏ .‏ .‏ کہیں گے کہ ہم تمہارے ساتھ جائیں گے کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔‏“‏—‏زکریاہ ۸:‏۲۳‏۔‏

۱.‏ یہوواہ خدا نے مسیحیت کے آغاز اور مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں میں منادی کے عالمگیر کام کو شروع کرنے کیلئے بہترین وقت اور موقع کیسے فراہم کِیا؟‏

یہ انتہائی موزوں وقت اور جگہ تھی۔‏ پنتِکُست ۳۳ عیسوی کا دن تھا اسلئے دُوردراز علاقوں سے آئے ہوئے یہودی اور نومُرید فسح منانے کیلئے یروشلیم میں جمع تھے۔‏ اس روز اُن میں سے ہزاروں نے روح‌اُلقدس سے معمور عام مردوں اور عورتوں کو روم میں بولی جانے والی مختلف زبانوں میں خوشخبری کا پیغام دیتے سنا۔‏ (‏اعمال ۲:‏۱-‏۱۲‏)‏ قدیم بابل کی مانند اُن کی زبان میں کسی قسم کا اختلاف نہیں تھا بلکہ پیغام سننے والے سب لوگ اپنی اپنی زبان میں اُنکی بات سمجھ رہے تھے۔‏ اس موقع پر مسیحی کلیسیا کا آغاز ہوا۔‏ اسکے علاوہ مختلف قوموں کو اُنکی زبانوں میں تعلیم دینے کے عالمگیر کام کا آغاز بھی ہوا جو آج تک جاری ہے۔‏

۲.‏ یسوع کے شاگردوں نے پنتِکُست ۳۳ عیسوی پر اپنے مختلف سامعین کو کیسے حیران کر دیا تھا؟‏

۲ یسوع کے شاگرد ہیکل میں بولی جانے والی زبان عبرانی بولتے تھے۔‏ مگر وہ اُس وقت کی مشہورِزمانہ زبان یونانی بھی بول سکتے تھے۔‏ تاہم،‏ پنتِکُست کے دن اُنہوں نے اپنے مختلف سامعین کو وہاں کی مقامی زبانوں میں باتیں کرکے ”‏حیران“‏ کر دیا۔‏ اسکا کیا نتیجہ نکلا؟‏ اپنی‌اپنی زبان میں اہم سچائیوں کو سننے سے سامعین کے دلوں پر گہرا اثر ہوا۔‏ اُس دن کے آخر پر رسولوں کے چھوٹے سے گروہ میں ۰۰۰،‏۳ سے زائد لوگ شامل ہو گئے!‏—‏اعمال ۲:‏۳۷-‏۴۲‏۔‏

۳،‏ ۴.‏ شاگردوں کے یروشلیم،‏ یہودیہ اور گلیل سے دوسرے علاقوں میں آباد ہو جانے سے منادی کے کام میں کیسے ترقی ہوئی؟‏

۳ اس اہم واقعہ کے کچھ ہی عرصے بعد یروشلیم میں شدید اذیت شروع ہو گئی اور ”‏جو پراگندہ ہوئے تھے وہ کلام کی خوشخبری دیتے پھرے۔‏“‏ (‏اعمال ۸:‏۱-‏۴‏)‏ مثال کے طور پر،‏ ہم اعمال ۸ باب میں یونانی بولنے والے مبشر فلپس کے بارے میں پڑھتے ہیں۔‏ فلپس نے سامریوں میں منادی کی۔‏ اس نے ایک حبشی اہلکار کو بھی گواہی دی جس نے یسوع مسیح کے بارے میں پیغام کیلئے مثبت جوابی‌عمل دکھایا تھا۔‏—‏اعمال ۶:‏۱-‏۵؛‏ ۸:‏۵-‏۱۳،‏ ۲۶-‏۴۰؛‏ ۲۱:‏۸،‏ ۹‏۔‏

۴ جب مسیحیوں نے یروشلیم،‏ یہودیہ اور گلیل کے علاقوں سے باہر مختلف علاقوں میں آباد ہونے کی کوشش کی تو اُنہیں نسلیاتی اور لسانی رُکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔‏ ان میں سے بعض شاید یہودیوں کو ہی گواہی دے سکتے تھے۔‏ لیکن شاگرد لوقا نے لکھا:‏ ”‏اُن میں سے چند کُپرسی اور کرینی تھے جو اؔنطاکیہ میں آکر یونانیوں کو بھی خداوند یسوؔع کی خوشخبری کی باتیں سنانے لگے۔‏“‏—‏اعمال ۱۱:‏۱۹-‏۲۱‏۔‏

غیرجانبدار خدا کا سب کیلئے پیغام

۵.‏ بادشاہتی خوشخبری کے سلسلے میں یہوواہ کی غیرجانبداری کیسے نظر آتی ہے؟‏

۵ خدا کسی کا طرفدار نہیں لہٰذا ایسے واقعات اس کی غیرجانبدارانہ شخصیت کے عین مطابق ہیں۔‏ جب یہوواہ نے پطرس رسول کو قوموں کی بابت اپنے نقطۂ‌نظر کو درست کرنے کیلئے مدد دی تو اُس نے قدردانی ظاہر کرتے ہوئے لکھا:‏ ”‏اب مجھے پورا یقین ہو گیا کہ خدا کسی کا طرفدار نہیں۔‏ بلکہ ہر قوم میں جو اُس سے ڈرتا اور راستبازی کرتا ہے وہ اُسکو پسند آتا ہے۔‏“‏ (‏اعمال ۱۰:‏۳۴،‏ ۳۵؛‏ زبور ۱۴۵:‏۹‏)‏ پولس رسول نے جو پہلے مسیحیوں کو ستایا کرتا تھا یہ بیان کِیا کہ خدا ”‏چاہتا ہے کہ سب آدمی نجات پائیں۔‏“‏ اس سے اُس نے اس بات کی یقین‌دہانی کرائی کہ خدا کسی کا طرفدار نہیں۔‏ (‏۱-‏تیمتھیس ۲:‏۴‏)‏ خالق کی غیرجانبداری اس بات سے بھی نظر آتی ہے کہ بادشاہتی اُمید ہر رنگ،‏ نسل،‏ قوم یا زبان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیلئے ہے۔‏

۶،‏ ۷.‏ کونسی بائبل پیشینگوئیاں پوری دُنیا میں مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں تک خوشخبری پہنچنے کا ذکر کرتی ہیں؟‏

۶ اس عالمگیر ترقی کی بابت بہت پہلے سے بتا دیا گیا تھا۔‏ دانی‌ایل کی پیشینگوئی کے مطابق ”‏سلطنت اور حشمت اور مملکت اُسے [‏یسوع کو]‏ دی گئی تاکہ سب لوگ اور اُمتیں اور اہلِ‌لغت اُسکی خدمت‌گذاری کریں۔‏“‏ (‏دانی‌ایل ۷:‏۱۴‏)‏ یہ رسالہ جو اس وقت آپکے ہاتھ میں ہے اور آپکو یہوواہ کی بادشاہت کی بابت جاننے میں مدد دیتا ہے،‏ اسکا ۱۵۱ زبانوں میں شائع ہونا اور پھر پوری دُنیا میں تقسیم کِیا جانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ بائبل پیشینگوئی کی تکمیل ہو رہی ہے۔‏

۷ بائبل میں پہلے سے ہی ایک ایسے وقت کے بارے میں بتا دیا گیا تھا جب مختلف زبانیں بولنے والے لوگ اسکے زندگی‌بخش پیغام کو سنیں گے۔‏ سچی پرستش کیسے بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرے گی اسکی بابت زکریاہ نبی نے پیشینگوئی کی:‏ ”‏اُن ایّام میں مختلف اہلِ‌لغت میں سے دس آدمی ہاتھ بڑھا کر ایک یہودی [‏روح سے مسح‌شُدہ مسیحی جو ”‏خدا کے اسرائیل“‏ کا حصہ ہیں]‏ کا دامن پکڑیں گے اور کہیں گے کہ ہم تمہارے ساتھ جائیں گے کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔‏“‏ (‏زکریاہ ۸:‏۲۳؛‏ گلتیوں ۶:‏۱۶‏)‏ علاوہ‌ازیں،‏ یوحنا رسول نے رویا میں جوکچھ دیکھا اُسے وہ یوں بیان کرتا ہے:‏ ”‏کیا دیکھتا ہوں کہ ہر ایک قوم اور قبیلہ اور اُمت اور اہلِ‌زبان کی ایک ایسی بڑی بِھیڑ جسے کوئی شمار نہیں کر سکتا سفید جامے پہنے اور کھجور کی ڈالیاں اپنے ہاتھوں میں لئے ہوئے تخت اور برّہ کے آگے کھڑی ہے۔‏“‏ (‏مکاشفہ ۷:‏۹‏)‏ ہم واقعی ایسی پیشینگوئیوں کو پورا ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں!‏

ہر طرح کے لوگوں تک پہنچنا

۸.‏ آجکل کس حقیقت کے پیشِ‌نظر ہمیں اپنے گواہی دینے کے کام میں ردوبدل کرنے کی ضرورت ہے؟‏

۸ آجکل زیادہ‌تر لوگوں میں نقل‌مکانی کرنے کا رُجحان پایا جاتا ہے۔‏ گلوبلائزیشن (‏عالمگیریت)‏ نے دُنیا کو بہت چھوٹا بنا دیا ہے جسکی وجہ سے نقل‌مکانی میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔‏ خوشحال زندگی بسر کرنے کی خاطر بڑی تعداد میں لوگ معاشی طور پر پسماندہ اور جنگ‌زدہ علاقوں سے نکل کر محفوظ جگہوں پر منتقل ہو گئے ہیں۔‏ بہت سے ممالک میں،‏ غیرملکیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ایسے علاقے وجود میں آئے ہیں جہاں مقامی زبان کی بجائے دوسری زبانیں بولنے والے لوگ آباد ہیں۔‏ مثال کے طور پر،‏ فن‌لینڈ میں ۱۲۰ سے زائد اور آسٹریلیا میں ۲۰۰ سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں۔‏ امریکہ کے صرف ایک شہر سان ڈیگو میں ۱۰۰ سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں!‏

۹.‏ ہمیں اپنے علاقے میں مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کی بابت کیسا محسوس کرنا چاہئے؟‏

۹ کیا مسیحی خادموں کے طور پر ہم مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کو اپنی خدمتگزاری کی راہ میں رُکاوٹ خیال کرتے ہیں؟‏ ہرگز نہیں!‏ ہم تو اسے اپنی مسیحی خدمتگزاری میں خوش‌آئند ترقی یعنی ایسی فصل خیال کرتے ہیں جو ”‏پک گئی ہے“‏ اور کٹائی کیلئے تیار ہے۔‏ (‏یوحنا ۴:‏۳۵‏)‏ روحانی ضروریات کیلئے فکرمند لوگوں کی قومیت اور زبان سے قطعِ‌نظر ہم اُنکی ضروریات پوری کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔‏ (‏متی ۵:‏۳‏)‏ نتیجتاً،‏ ہر سال مختلف ”‏اہلِ‌زبان“‏ میں سے لوگوں کی بڑی تعداد مسیح کے شاگردوں میں شامل ہو رہی ہے۔‏ (‏مکاشفہ ۱۴:‏۶‏)‏ مثال کے طور پر،‏ اگست ۲۰۰۴ میں جرمنی میں منادی کا کام تقریباً ۴۰ زبانوں میں کِیا جا رہا تھا۔‏ اسی دوران،‏ آسٹریلیا میں خوشخبری کی منادی تقریباً ۳۰ زبانوں میں ہو رہی تھی،‏ جبکہ دس سال پہلے یہاں صرف ۱۸ زبانوں میں منادی کی جا رہی تھی۔‏ یونان میں یہوواہ کے گواہ تقریباً ۲۰ زبانیں بولنے والے لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔‏ پوری دُنیا میں تقریباً ۸۰ فیصد یہوواہ کے گواہ انگریزی کی بجائے کوئی دوسری زبان بولتے ہیں۔‏

۱۰.‏ ہر ایک مبشر ”‏سب قوموں“‏ کے لوگوں کو شاگرد بنانے میں کیا کردار ادا کرتا ہے؟‏

۱۰ بِلاشُبہ،‏ ‏”‏سب قوموں کو شاگرد“‏ بنانے کے یسوع کے حکم کی تعمیل ہو رہی ہے!‏ (‏متی ۲۸:‏۱۹‏)‏ خوشی سے اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے،‏ یہوواہ کے گواہ ۲۳۵ ملکوں میں منادی کر رہے اور ۴۰۰ سے زائد زبانوں میں رسالے اور کتابیں تقسیم کر رہے ہیں۔‏ جبکہ یہوواہ کی تنظیم لوگوں تک پہنچنے کیلئے درکار مواد فراہم کر رہی ہے۔‏ لہٰذا،‏ بادشاہتی مبشروں کو انفرادی طور پر ”‏سب“‏ لوگوں تک اُنکی زبان میں بائبل کا پیغام پہنچانے کی کوشش کرنی چاہئے۔‏ (‏یوحنا ۱:‏۷‏)‏ یہ متحد کوشش مختلف زبانیں بولنے والے لاکھوں لوگوں کو خوشخبری سے فائدہ اُٹھانے کے قابل بناتی ہے۔‏ (‏رومیوں ۱۰:‏۱۴،‏ ۱۵‏)‏ جی‌ہاں،‏ ہم میں سے ہر ایک اس کام میں اہم کردار ادا کرتا ہے!‏

چیلنج کا مقابلہ کرنا

۱۱،‏ ۱۲.‏ (‏ا)‏ ہمیں کونسے چیلنجوں کا سامنا ہو سکتا ہے اور اس سلسلے میں خدا کی پاک روح کیسے ہماری مدد کرتی ہے؟‏ (‏ب)‏ لوگوں کو اُنکی مادری زبان میں منادی کرنا کیوں فائدہ‌مند ہے؟‏

۱۱ آجکل بہتیرے بادشاہتی مبشر کوئی دوسری زبان سیکھنا پسند کریں گے لیکن اسکے لئے وہ معجزات کی توقع نہیں کر سکتے۔‏ (‏۱-‏کرنتھیوں ۱۳:‏۸‏)‏ نئی زبان سیکھنا ایک مشکل کام ہے۔‏ اسلئےکہ اگر ایک شخص کوئی دوسری زبان بولنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو اُسے اس زبان کے بولنے والے لوگوں کی مختلف ثقافت اور پس‌منظر کی وجہ سے اُنہیں بائبل کا پیغام دینے کیلئے اپنی سوچ اور طریقۂ‌کار میں تبدیلی کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔‏ اسکے علاوہ،‏ نقل‌مکانی کرنے والے لوگ اکثر نئی جگہ پر آکر خوف محسوس کرتے ہیں اسلئے اُنکی سوچ کو سمجھنے کیلئے بھی سخت محنت درکار ہے۔‏

۱۲ بِلاشُبہ،‏ خدا کی پاک روح آج بھی اُسکے خادموں کی مدد کرتی ہے تاکہ وہ دوسری زبانیں بولنے والے لوگوں کو بادشاہتی پیغام سنا سکیں۔‏ (‏لوقا ۱۱:‏۱۳‏)‏ زبانیں بولنے کی معجزانہ صلاحیتیں عطا کرنے کی بجائے خدا کی پاک روح ہمارے اندر اُن لوگوں سے بات‌چیت کرنے کی خواہش کو بڑھا سکتی ہے جو دوسری زبان بولتے ہیں۔‏ (‏زبور ۱۴۳:‏۱۰‏)‏ ایسی زبان میں منادی کرنے اور بائبل تعلیم دینے سے جس سے لوگ واقف نہیں ہم انکے ذہن تک تو پہنچ سکتے ہیں مگر اُنکے دل تک پہنچنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ہم اُنکی مادری زبان میں بات کریں جس میں وہ اپنے مقاصد،‏ محرکات اور عزائم کا بخوبی اظہار کر سکتے ہیں۔‏—‏لوقا ۲۴:‏۳۲‏۔‏

۱۳،‏ ۱۴.‏ (‏ا)‏ کس چیز نے بعض کو دوسری زبان میں منادی کرنے کی تحریک دی ہے؟‏ (‏ب)‏ قربانی کا جذبہ کیسے دیکھا جا سکتا ہے؟‏

۱۳ بہت سے بادشاہتی مبشروں نے بائبل سچائی کیلئے اچھے جوابی‌عمل کو دیکھتے ہوئے دوسری زبان بولنے والے علاقوں میں منادی کرنے کا فیصلہ کِیا ہے۔‏ دیگر مشکل صورتحال میں خدمت کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔‏ جنوبی یورپ سے یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر نے بیان کِیا:‏ ”‏مشرقی یورپ سے آنے والے بہت سے لوگ سچائی کے پیاسے ہیں۔‏“‏ دلچسپی رکھنے والے ان لوگوں کی مدد کرنا کتنی خوشی بخشتا ہے!‏—‏یسعیاہ ۵۵:‏۱،‏ ۲‏۔‏

۱۴ تاہم،‏ اس کام کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لئے ہمیں مضبوط ارادے اور قربانی کے جذبے کی ضرورت ہے۔‏ (‏زبور ۱۱۰:‏۳‏)‏ مثال کے طور پر،‏ جاپان میں کچھ گواہ خاندان بڑے شہروں میں اپنے آرام‌دہ گھر چھوڑ کر دیہی علاقوں میں منتقل ہو گئے ہیں تاکہ مُلک چین سے ہجرت کرکے آنے والوں کو بائبل سمجھنے میں مدد دے سکیں۔‏ امریکہ کے مغربی ساحل پر رہنے والے مبشر فلپائن سے آکر یہاں آباد ہونے والے لوگوں کو بائبل مطالعے کرانے کیلئے باقاعدگی سے ایک سے دو گھنٹے کا سفر کرتے ہیں۔‏ ناروے میں،‏ ایک جوڑا افغانستان سے آنے والے ایک خاندان کو بائبل مطالعہ کرا رہا ہے۔‏ گواہ جوڑا انگریزی اور ناروے کی زبان میں بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟‏ * استعمال کرتا ہے۔‏ جبکہ خاندان افغانستان کی مقامی زبان فارسی یا داری میں پیراگراف پڑھتا ہے لیکن بات‌چیت کیلئے وہ انگریزی اور ناروے کی زبان ہی استعمال کرتے ہیں۔‏ جب غیرملکی خوشخبری کیلئے مثبت جوابی‌عمل دکھاتے ہیں تو قربانی اور لچکداری کا ایسا جذبہ بااَجر ثابت ہوتا ہے۔‏ *

۱۵.‏ ہم سب مختلف زبانوں میں منادی کرنے کے کام میں کیسے حصہ لے سکتے ہیں؟‏

۱۵ کیا آپ بھی مختلف زبانوں میں منادی کرنے کے کام میں حصہ لے سکتے ہیں؟‏ اسکا آغاز آپ اپنے علاقے میں بولی جانے والی مختلف زبانوں کا جائزہ لینے سے کر سکتے ہیں۔‏ اسکے بعد آپ ان زبانوں میں کچھ اشتہارات یا بروشر اپنے ساتھ منادی میں لیجا سکتے ہیں۔‏ سن ۲۰۰۴ میں شائع ہونے والا کتابچہ گڈ نیوز فار پیپل آف آل نیشنز مختلف زبانوں میں اپنے سادہ اور مؤثر پیغام کے ذریعے بادشاہتی اُمید کو دوسروں تک لیجانے میں بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔‏—‏صفحہ ۳۲ کے مضمون ”‏گڈ نیوز فار پیپل آف آل نیشنز“‏ کو دیکھیں۔‏

‏”‏پردیسیوں سے محبت رکھنا“‏

۱۶.‏ ذمہ‌دار بھائی دوسری زبان بولنے والے لوگوں کی مدد کرنے میں کیسے دلچسپی دکھا سکتے ہیں؟‏

۱۶ خواہ ہم دوسری زبان سیکھتے ہیں یا نہیں،‏ ہم سب اپنے علاقے میں دوسری زبانیں بولنے والوں کو روحانی تعلیم حاصل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔‏ یہوواہ نے اپنے لوگوں کو ”‏پردیسیوں سے محبت“‏ رکھنے کی ہدایت کی تھی۔‏ (‏استثنا ۱۰:‏۱۸،‏ ۱۹‏)‏ مثال کے طور پر،‏ شمالی امریکہ کے ایک بڑے شہر میں پانچ کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال میں جمع ہوتی ہیں۔‏ بہت سے کنگڈم ہالز کی طرح وہاں بھی اجلاس کے اوقات میں سالانہ تبدیلی ہوتی ہے۔‏ جس کی وجہ سے چینی زبان بولنے والی کلیسیا کو اتوار کا اجلاس دیر سے منعقد کرنا پڑا۔‏ اس وجہ سے نقل‌مکانی کرکے آنے والے لوگوں کیلئے جو ہوٹلوں میں کام کرتے ہیں اجلاسوں پر حاضر ہونا مشکل ہو رہا تھا۔‏ لہٰذا،‏ دوسری کلیسیاؤں کے بزرگوں نے محبت ظاہر کرتے ہوئے اوقات میں اسطرح سے ردوبدل کِیا کہ چینی کلیسیا اتوار کا اجلاس پہلے منعقد کرنے کے قابل ہوئی۔‏

۱۷.‏ جب بعض مبشر کوئی دوسری زبان بولنے والے گروپ کی مدد کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں تو ہمیں کیسا محسوس کرنا چاہئے؟‏

۱۷ پُرمحبت نگہبان لائق اور تربیت‌یافتہ بہن‌بھائیوں کی حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں جو دوسری زبان بولنے والے گروپوں کی مدد کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔‏ ایسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ اُس کلیسیا کو ایسے تجربہ‌کار بائبل اُستادوں کی کمی محسوس ہو۔‏ تاہم،‏ اس سلسلے میں نگہبان لسترہ اور اِکنیم کے بزرگوں جیسا رُجحان رکھتے ہیں۔‏ اگرچہ تیمتھیس اُن کی کلیسیا کے لئے ایک اثاثہ تھا توبھی اُنہوں نے اسے پولس کیساتھ جانے سے نہیں روکا تھا۔‏ (‏اعمال ۱۶:‏۱-‏۴‏)‏ مزیدبرآں،‏ منادی کے کام میں پیشوائی کرنے والے دوسری زبان بولنے والوں کی مختلف ذہنیت،‏ رسم‌ورواج یا رویوں سے بےحوصلہ نہیں ہوتے۔‏ اس کی بجائے وہ خوشخبری کی خاطر اس فرق کے باوجود اُن سے اچھے تعلقات قائم کرنے کے موقعوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔‏—‏۱-‏کرنتھیوں ۹:‏۲۲،‏ ۲۳‏۔‏

۱۸.‏ سب کیلئے کارگزاری کا کونسا وسیع دروازہ کھلا ہے؟‏

۱۸ پیشینگوئی کے مطابق،‏ خوشخبری کی منادی تمام ”‏اہلِ‌لغت“‏ میں کی جا رہی ہے۔‏ غیرملکی زبان والے علاقوں میں ابھی بھی ترقی کا شاندار امکان موجود ہے۔‏ ہزاروں لائق مبشر اس ”‏وسیع اور کارآمد دروازہ“‏ میں داخل ہو چکے ہیں۔‏ (‏۱-‏کرنتھیوں ۱۶:‏۹‏)‏ تاہم،‏ ایسے علاقوں میں کام کرنے کے لئے کچھ اَور بھی درکار ہے جیسےکہ اگلا مضمون بیان کرے گا۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 14 یہوواہ کے گواہوں کا شائع‌کردہ۔‏

^ پیراگراف 14 اسکی مزید مثالیں دیکھنے کیلئے مینارِنگہبانی اپریل ۱،‏ ۲۰۰۴ کے صفحہ ۲۴-‏۲۸ کے مضمون ”‏چھوٹی چھوٹی قربانیاں بہت سی برکات کا باعث بنیں“‏ کو پڑھیں۔‏

کیا آپ وضاحت کر سکتے ہیں؟‏

‏• ہم تمام لوگوں کیلئے غیرجانبداری دکھانے میں یہوواہ خدا کی نقل کیسے کر سکتے ہیں؟‏

‏• ہمیں اپنے علاقے میں رہنے والے اُن لوگوں کی بابت کیسا محسوس کرنا چاہئے جو ہماری زبان نہیں بول سکتے؟‏

‏• لوگوں کو اُنکی مادری زبان میں منادی کرنا کیوں فائدہ‌مند ہے؟‏

‏• ہم اپنے درمیان رہنے والے غیرملکیوں کیلئے فکرمندی کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

‏[‏مطالعے کے سوالات]‏

‏[‏صفحہ ۲۳ پر نقشہ/‏تصویریں]‏

‏(‏تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

روم

کریتے

آسیہ

فروگیہ

پمفیلیہ

پُنطُس

کپدُکیہ

مسوپتامیہ

مادی

پارتھیا

عیلام

عرب

لبوآ

مصر

یہودیہ

یروشلیم

‏[‏سمندر اور جھیلیں]‏

بحیرۂروم

بحیرۂاسود

بحرِقلزم

خلیجِ‌فارس

‏[‏تصویر]‏

پنتِکُست ۳۳ عیسوی میں دُوردراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے اپنی‌اپنی زبان میں خوشخبری کا پیغام سنا

‏[‏صفحہ ۲۴ پر تصویریں]‏

بہتیرے غیرملکی بائبل سچائیوں کیلئے مؤثر جوابی‌عمل دکھاتے ہیں

‏[‏صفحہ ۲۵ پر تصویر]‏

پانچ مختلف زبانوں میں لکھا ہوا کنگڈم ہال کا بورڈ