مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گڈ نیوز فار پیپل آف آل نیشنز

گڈ نیوز فار پیپل آف آل نیشنز

گڈ نیوز فار پیپل آف آل نیشنز

یہ یہوواہ کے گواہوں کے ڈسٹرکٹ کنونشن ”‏خدا کیساتھ ساتھ چلیں“‏ برائے ۲۰۰۴/‏۲۰۰۵ پر شائع ہونے والے ایک کتابچے کا عنوان ہے جو اُوپر دکھایا گیا ہے۔‏ اسکا ایک ایڈیشن ۹۶ صفحات اور ۹۲ زبانوں میں مختصر پیغام پر مشتمل ہے۔‏ اس کتابچے میں زبانوں کے نام انگریزی حروفِ‌تہجی کی ترتیب سے دئے گئے ہیں اور اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک بادشاہت کی خوشخبری پہنچانے کیلئے تیار کِیا گیا ہے۔‏ (‏متی ۲۴:‏۱۴‏)‏ اس کتابچے کے استعمال سے کچھ اسطرح کے شاندار نتائج حاصل ہوئے ہیں۔‏

‏• ایک گواہ خاندان نے کنونشن پر کتابچہ حاصل کرنے کے بعد تین پارکوں کی سیر کا بندوبست بنایا۔‏ وہاں اُنکی ملاقات انڈیا،‏ نیدرلینڈز،‏ پاکستان اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ہوئی۔‏ شوہر نے کہا:‏ ”‏اگرچہ یہ تمام لوگ تھوڑی بہت انگریزی بول سکتے تھے توبھی وہ اس کتابچے میں سے اپنی زبان میں پیغام پڑھ کر بہت متاثر ہوئے اسلئےکہ وہ اپنے مُلک سے ہزاروں میل دُور بیٹھے ہوئے تھے۔‏ اسطرح وہ ہمارے عالمگیر کام کی اہمیت اور ہمارے اتحاد کو بخوبی سمجھنے کے قابل ہوئے۔‏“‏

‏• انڈیا میں یہوواہ کی ایک گواہ نے اپنے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص کو یہ کتابچہ دکھایا۔‏ وہ اس میں موجود مختلف زبانوں کو دیکھ کر اور خاص طور پر اپنی زبان میں پیغام پڑھ کر بہت خوش ہوا۔‏ اسطرح بائبل پر مزید گفتگو کرنے کا موقع ملا۔‏ وہاں کام کرنے والی ایک فلپائنی خاتون بھی کتابچے میں سے اپنی مقامی زبان میں پیغام پڑھ کر حیران رہ گئی اور یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں مزید جاننے میں دلچسپی لینے لگی۔‏

‏• کینیڈا میں رہنے والی ایک نیپالی خاتون یہوواہ کی ایک گواہ کیساتھ ٹیلی‌فون پر بائبل مطالعہ کرنے کیلئے تیار ہوگئی۔‏ لیکن وہ اُسے اپنے گھر بلانے سے ہچکچاتی تھی۔‏ تاہم،‏ جب گواہ نے اُسے ایک ایسے کتابچے کی بابت بتایا جس میں نیپالی زبان میں ایک پیغام لکھا ہوا ہے تو اُس خاتون نے بڑی خوشی سے اُسے اپنے گھر آنے کی دعوت دی۔‏ وہ اپنی آنکھوں سے اپنی مادری زبان میں لکھا ہوا پیغام دیکھنا چاہتی تھی!‏ اُس وقت سے وہ خاتون اپنے گھر پر گواہ بہن کیساتھ بائبل مطالعہ کر رہی ہے۔‏