مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ہرمجدون—‏کیا یہ ہولناک تباہی ہے؟‏

ہرمجدون—‏کیا یہ ہولناک تباہی ہے؟‏

ہرمجدون—‏کیا یہ ہولناک تباہی ہے؟‏

کیا آپ نے لفظ ہرمجدون سنا ہے؟‏ یہ لفظ بائبل میں استعمال ہوا ہے۔‏ بہتیرے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ لفظ دُنیا کی ہولناک تباہی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔‏ ایک ایسی تباہی جس میں پوری زمین اور انسان مکمل طور پر تباہ ہو جائیں گے۔‏ اس نام سے فلمیں بھی بنائی گئی ہیں جن میں یہ دکھایا جاتا ہے کہ کیسے تمام انسان اور ہمارا کرۂارض ایک ہولناک تباہی میں ختم ہو جائے گا۔‏

لہٰذا،‏ کیا آپ اس بات سے متفق نہیں کہ اس لفظ کی واضح سمجھ حاصل کرنا بہت ضروری ہے؟‏ بائبل ہرمجدون کو ”‏دُنیا کے آخر“‏ کیساتھ جوڑتی ہے۔‏ (‏متی ۲۴:‏۳‏)‏ اسکے علاوہ،‏ کیا یہ معقول نہیں ہوگا کہ ہرمجدون کی بابت اپنے سوالات کے جواب حاصل کرنے کیلئے خدا کے کلام کی طرف رجوع کِیا جائے؟‏ کیا آپ جانتے ہیں کہ ہرمجدون کا آپ کیلئے اور آپکے خاندان کیلئے کیا مطلب ہوگا؟‏

ایسا جائزہ ظاہر کرے گا کہ ہولناک تباہی کی بجائے ہرمجدون اُن لوگوں کیلئے ایک اچھے دَور کا آغاز ہوگا جو راست نئی دُنیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔‏ جب آپ اگلے مضمون میں ہرمجدون کے اصل مطلب پر غور کریں گے تو آپ اس قابل ہوں گے کہ بائبل کی اس اہم سچائی کی بابت واضح سمجھ حاصل کر سکیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر بکس/‏تصویر]‏

آپکے خیال میں ہرمجدون کیا ہے؟‏

‏• نیوکلیئر تباہی

‏• ماحولیاتی تباہی

‏• اجرامِ‌فلکی کا زمین سے ٹکراؤ

‏• خدا کا شریروں کو ختم کرنا