مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سوالات از قارئین

سوالات از قارئین

سوالات از قارئین

کیا عہد کے صندوق میں عہد کی تختیوں کے علاوہ اَور بھی چیزیں موجود تھیں؟‏

بادشاہ سلیمان کے دورِحکومت میں ہیکل تعمیر ہوئی اور سن ۱۰۲۶ قبلِ‌مسیح میں اسے خدا کیلئے وقف کِیا گیا۔‏ اُس وقت ”‏اُس صندوق میں کچھ نہ تھا سوا پتھر کی اُن دو لوحوں کے جنکو موسیٰؔ نے حوؔرب پر اُس میں رکھا تھا جب [‏یہوواہ]‏ نے بنی‌اسرائیل سے جس وقت وہ مصرؔ سے نکلے تھے عہد باندھا۔‏“‏ (‏۲-‏تواریخ ۵:‏۱۰‏)‏ کیا اس واقعے سے پہلے بھی عہد کے صندوق میں صرف یہ دو تختیاں ہی رکھی تھیں؟‏

بنی‌اِسرائیل کو ”‏ملکِ‌مصرؔ سے نکلے تین مہینے ہوئے“‏ تھے کہ وہ سینا کے بیابان میں آئے۔‏ (‏خروج ۱۹:‏۱،‏ ۲‏)‏ اُس وقت خدا نے موسیٰ کو کوہِ‌سینا پر عہد کی دو لوحیں یا تختیاں بھی دیں۔‏ موسیٰ نے بیان کِیا:‏ ”‏تب مَیں پہاڑ سے لوٹ کر نیچے آیا اور ان لوحوں کو اُس صندوق میں جو مَیں نے بنایا تھا دھر دیا اور [‏یہوواہ]‏ کے حکم کے مطابق جو اُس نے مجھے دیا تھا وہ وہیں رکھی ہوئی ہیں۔‏“‏ (‏استثنا ۱۰:‏۵‏)‏ اس آیت میں جس صندوق کا ذکر ہے وہ عہد کا صندوق نہیں تھا۔‏ یہوواہ خدا نے موسیٰ کو ایک چوبی صندوق بنانے کا حکم دیا تھا جس میں عہد کی تختیوں کو اُس وقت تک رکھا جانا تھا جب تک عہد کا صندوق تیار نہ ہو جاتا۔‏ (‏استثنا ۱۰:‏۱‏)‏ عہد کا صندوق دراصل سن ۱۵۱۳ کے آخر میں ہی تیار ہوا تھا۔‏

بنی‌اسرائیل کو مصر سے نکلے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا تھا کہ وہ خوراک کے معاملے میں بڑبڑانے لگے۔‏ یہوواہ نے اُنکی سُن لی اور اُنہیں خوراک کے طور پر من مہیا کِیا۔‏ (‏خروج ۱۲:‏۱۷،‏ ۱۸؛‏ ۱۶:‏۱-‏۵‏)‏ اُس وقت موسیٰ نے ہارون سے کہا کہ ”‏ایک مرتبان لے اور ایک اومر من اُس میں بھر کر اُسے [‏یہوواہ]‏ کے آگے رکھ دے تاکہ وہ تمہاری نسل کیلئے رکھا رہے۔‏ اور جیسا [‏یہوواہ]‏ نے موسیٰؔ کو حکم دیا تھا اُسی کے مطابق ہاؔرون نے اُسے شہادت کے صندوق کے آگے رکھ دیا تاکہ وہ رکھا رہے۔‏“‏ (‏خروج ۱۶:‏۳۳،‏ ۳۴‏)‏ اس صندوق میں اہم دستاویزات کو محفوظ رکھا جانا تھا۔‏ موسیٰ کے حکم کے مطابق ہارون نے فوراً ہی مرتبان میں من بھر دیا ہوگا۔‏ لیکن اُس وقت عہد کا صندوق تیار نہیں ہوا تھا۔‏ اسلئے ہارون کو انتظار کرنا پڑا جب تک موسیٰ نے اس صندوق کو بنا کر اس میں عہد کی تختیاں ڈال نہ دیں۔‏ تب ہی ہارون اُس مرتبان کو صندوق میں رکھ سکتا تھا۔‏

جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں،‏ عہد کا صندوق سن ۱۵۱۳ کے آخر میں تیار ہوا۔‏ اس کے کافی عرصے بعد ہارون کی لاٹھی کو بھی اس صندوق میں رکھا گیا۔‏ یہ اُس وقت کی بات ہے جب قورح نے موسیٰ کے خلاف بغاوت کی تھی۔‏ پولس نے لکھا تھا کہ صندوق میں ”‏من سے بھرا ہوا ایک سونے کا مرتبان اور پھولا پھلا ہوا ہاؔرون کا عصا اور عہد کی تختیاں تھیں۔‏“‏—‏عبرانیوں ۹:‏۴‏۔‏

جب تک بنی‌اسرائیل بیابان میں رہے اُس وقت تک یہوواہ خدا اُنہیں من مہیا کرتا رہا۔‏ لیکن موعودہ ملک میں پہنچ کر وہ وہاں ’‏کی پیداوار کھانے لگے۔‏‘‏ اب اُنہیں من کی ضرورت نہیں رہی تھی۔‏ (‏یشوع ۵:‏۱۱،‏ ۱۲‏)‏ اسی طرح ہارون کی لاٹھی بھی ایک خاص وجہ سے عہد کے صندوق میں رکھی گئی تھی۔‏ یہ نشانی اُن تمام اسرائیلیوں کی بغاوت کی یاد دلاتی تھی جو بیابان میں ہلاک ہوئے تھے۔‏ اسکا مطلب ہے کہ یہ لاٹھی بھی عہد کے صندوق میں اُس وقت تک رہی جب تک بنی‌اسرائیل ملکِ‌موعود میں داخل نہ ہوئے۔‏ من بھرے مرتبان اور ہارون کی لاٹھی کا مقصد پورا ہو گیا تھا۔‏ ہم نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ ان دو چیزوں کو ملکِ‌موعود میں داخل ہونے کے کچھ عرصہ بعد اور بادشاہ سلیمان کے زمانے میں ہیکل کو وقف کرنے سے پہلے صندوق سے نکال دیا گیا ہوگا۔‏