مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

درخت سے ایک اہم سبق

درخت سے ایک اہم سبق

درخت سے ایک اہم سبق

ملک پاپوآ نیو گنی کے ایک گاؤں میں دو یہوواہ کے گواہ اپنی تبلیغ سے فارغ ہو کر گھر واپس جا رہے تھے۔‏ اِن میں سے ایک بزرگ اور دوسرا نوجوان تھا۔‏ راستے میں اُنکی نظر ایک بہت ہی خوبصورت درخت پر پڑی۔‏ بزرگ نے نوجوان سے کہا:‏ ”‏اِس درخت کا نام لگانی آؤنا ہے جسکا مطلب ہے ’‏پتے جھرنے والا درخت۔‏‘‏ گرم ممالک کے دوسرے درختوں کے برعکس اِس درخت کے پتے گرتے اور درخت مرجھا جاتا ہے۔‏ تاہم برسات کے موسم میں درخت سرسبز ہو جاتا ہے۔‏ درخت کے پھول ایک بار پھر اسکی خوبصورتی کو نمایاں کرتے ہوئے کھلنے لگتے ہیں۔‏“‏

ہم اس درخت سے ایک اہم سبق سیکھتے ہیں۔‏ کئی ماہروں کے مطابق لگانی آؤنا دُنیا کے پانچ خوبصورت‌ترین درختوں میں سے ایک ہے۔‏ خشک موسم میں درخت کے پتے اور پھول مرجھا جاتے ہیں لیکن پھر بھی اِس موسم کے دوران درخت پانی ذخیرہ کرتا رہتا ہے۔‏ درخت کی جڑیں بہت مضبوط ہوتی ہیں اور زمین کے نیچے پتھروں کے اِردگِرد پھیلتی ہیں۔‏ اِسطرح درخت اپنے آپ کو آندھیوں کے دوران محفوظ رکھتے ہیں۔‏ جی‌ہاں کٹھن حالات کے دوران بھی یہ درخت پھولتا پھلتا ہے۔‏

اگر ہم اپنے آپ کو ایسے کٹھن حالات میں پاتے ہیں جو ہمارے ایمان کا امتحان لیں تو ہم ان حالات کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں؟‏ جس طرح لگانی آؤنا درخت پانی ذخیرہ کرتا ہے ہم بھی خدا کے کلام سے سچائی کا ”‏پانی“‏ حاصل کرکے اِسکو ذخیرہ کر سکتے ہیں۔‏ اِسکے علاوہ ہم ’‏اپنی چٹان‘‏ یہوواہ خدا اور اُسکی تنظیم کے قریب رہ کر مشکل حالات کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔‏ (‏۲-‏سموئیل ۲۲:‏۳‏)‏ واقعی لگانی آؤنا درخت ہمیں اِس بات کی یاد دلاتا ہے کہ دشوار حالات میں بھی ہم روحانی طور پر مضبوط رہ سکتے ہیں۔‏ ایسا کرنے سے ہم خدا کے ”‏وعدوں کے وارث“‏ ہوں گے اور ان وعدوں میں ہمیشہ کی زندگی بھی شامل ہے۔‏—‏عبرانیوں ۶:‏۱۲؛‏ مکاشفہ ۲۱:‏۴‏۔‏