مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا یسوع مسیح تمام مسیحیوں کا ساتھ دیتا ہے؟‏

کیا یسوع مسیح تمام مسیحیوں کا ساتھ دیتا ہے؟‏

کیا یسوع مسیح تمام مسیحیوں کا ساتھ دیتا ہے؟‏

یسوع مسیح کا شمار تاریخ کے عظیم انسانوں میں کِیا جاتا ہے۔‏ ایک مصنف کے مطابق یسوع کی تعلیم کی وجہ سے ”‏بہت سے لوگ روزمرّہ زندگی میں مہربانی اور بھلائی ظاہر کرتے ہیں اور بعض لوگ بڑے پیمانے پر بھی دوسروں کی مدد کرتے آئے ہیں۔‏“‏

مسیحی مذہب کے بارے میں مختلف نظریے

بعض لوگ مسیحی مذہب کو ”‏انسان کی روحانی ترقی کا باعث“‏ سمجھتے ہیں۔‏ ایک عالم کا کہنا ہے کہ ”‏پچھلے دو ہزار سال کے دوران فنِ‌تعمیر،‏ فلسفہ،‏ مصوری،‏ موسیقی اور فلاح‌وبہبود کے حلقوں میں مسیحی مذہب ہی کی وجہ سے خوب ترقی ہوئی ہے۔‏“‏ کیا تمام لوگ اس مذہب کو اچھی نظروں سے دیکھتے ہیں؟‏

زیادہ‌تر لوگ یسوع مسیح کی تعلیم کی بہت قدر کرتے ہیں۔‏ لیکن بہتیرے لوگ ان تنظیموں اور فرقوں کے طور طریقوں پر اعتراض کرتے ہیں جو یسوع مسیح کی پیروی کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔‏

مثال کے طور پر اُنیسویں صدی کا فلاسفر فریڈرِک نیٹ‌شے نے مسیحی مذہب کو ”‏نسلِ‌انسانی پر ایک شرمناک داغ“‏ اور ایک ”‏لعنت“‏ قرار دیا۔‏ اُس نے یہ بھی لکھا کہ ”‏یہ مذہب،‏ جو تمام بگاڑ کا ذمہ‌دار ہے،‏ .‏ .‏ .‏ پوشیدہ،‏ فریبی اور کمینے طریقوں سے کام لیتا ہے۔‏“‏ یہ سخت الفاظ تو ہیں لیکن بہتیرے سمجھدار لوگ مسیحی مذہب کو اسی طرح خیال کرنے لگے ہیں۔‏ اُنہوں نے دیکھا ہے کہ بہت صدیوں سے اس مذہب کے زیادہ‌تر پیروکار یسوع مسیح کی تعلیم سے بھٹک گئے ہیں۔‏ یہاں تک کہ مسیحی مذہب کا نام ”‏گھٹیاپن،‏ جُرم اور کفر“‏ کے ساتھ ہی لیا جاتا ہے۔‏

کیا یسوع مسیح تمام مسیحیوں کے ساتھ ہے؟‏

یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں سے وعدہ کِیا تھا کہ ”‏مَیں دُنیا کے آخر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں۔‏“‏ (‏متی ۲۸:‏۲۰‏)‏ کیا یسوع واقعی ان تمام لوگوں کا ساتھ دیتا ہے جو اُس کے پیروکار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں؟‏

یسوع مسیح کے زمانے میں بھی یہودی مذہبی پیشواؤں کا یقین تھا کہ خدا ہمیشہ اُنکا ساتھ دے گا،‏ چاہے وہ کتنی بُرائیاں کیوں نہ کریں۔‏ (‏میکاہ ۳:‏۱۱‏)‏ لیکن خدا نے ان یہودیوں کی بدکرداریوں کو برداشت نہ کِیا اور اس مذہب کو رد کر دیا۔‏ یسوع مسیح نے اُن سے کہا کہ ”‏دیکھو تمہارا گھر تمہارے لئے ویران چھوڑا جاتا ہے۔‏“‏ (‏متی ۲۳:‏۳۸‏)‏ اس کے نتیجے میں یہودیوں کا مذہبی مرکز،‏ یروشلیم ۷۰ عیسوی میں رومیوں کے ہاتھوں تباہ‌وبرباد کر دیا گیا۔‏

آجکل بھی یسوع مسیح ایسے افراد یا تنظیموں کو رد کرتا ہے جو اُس کے پیروکار ہونے کا دعویٰ کرنے کے باوجود اُس کی تعلیم کو رد کرتے ہیں۔‏ یسوع نے ایسے جھوٹے مسیحیوں کے بارے میں کہا:‏ ”‏اُن کے پھلوں سے تُم اُن کو پہچان لو گے۔‏“‏—‏متی ۷:‏۱۵-‏۲۰‏۔‏

لہٰذا،‏ ہمیں ایسی مذہبی تنظیموں اور فرقوں سے کنارہ کرنا چاہئے جو اپنے اعمال سے یسوع مسیح کو بدنام کر رہے ہیں۔‏ اگر ہم نے خود کو ان تنظیموں سے الگ نہ کِیا تو ہو سکتا ہے کہ خدا کے آنے والے روزِعدالت میں ’‏اُن پر آنے والی آفتوں میں سے کوئی ہم پر بھی آ جائے۔‏‘‏ (‏مکاشفہ ۱:‏۱؛‏ ۱۸:‏۴،‏ ۵‏)‏ میکاہ نبی نے پیشینگوئی کی کہ ”‏آخری دنوں میں“‏ مسیح کے سچے پیروکار خدا کی تعلیم پر عمل کرکے ”‏اُس کے راستوں پر چلیں گے۔‏“‏ (‏میکاہ ۴:‏۱-‏۴‏)‏ کیا آپ ان میں شامل ہونا چاہیں گے؟‏ کیا آپ خدا کے سچے خادموں کو پہچاننا چاہتے ہیں؟‏ ایسا کرنے کے لئے اِس رسالے کے ناشرین خوشی سے آپ کی مدد کریں گے۔‏