مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ضعیف مگر روحانی طور پر مضبوط

ضعیف مگر روحانی طور پر مضبوط

ضعیف مگر روحانی طور پر مضبوط

مُلک سویڈن میں ۶۰ لوگوں کی عمر ۱۰۵ سال یا اس سے اُوپر ہے۔‏ ان میں سے ایک ایلن نامی خاتون ہیں۔‏ ان کی عمر ۱۰۵ سال ہے اور وہ ۶۰ سال سے یہوواہ کی ایک گواہ ہیں۔‏ ضعیفی کی وجہ سے وہ گھر سے باہر نہیں جا سکتیں۔‏ لیکن اس کے باوجود وہ ہر موقع پر دوسروں سے اپنے ایمان کے بارے میں بات کرتی ہیں۔‏

ایسا کرنے میں وہ پولس رسول کے نقشِ‌قدم پر چل رہی ہیں۔‏ پولس رسول جب کچھ عرصہ کیلئے اپنے گھر میں قید تھے تو اُنہوں نے اِن لوگوں میں تبلیغ کی جو اُن کے گھر آتے۔‏ (‏اعمال ۲۸:‏۱۶،‏ ۳۰،‏ ۳۱‏)‏ اسی طرح ایلن بھی خدا کے کلام کی خوشخبری اُن لوگوں کو سناتی ہیں جو اُن کے گھر آتے ہیں،‏ مثلاً ہیرڈریسر،‏ ڈینٹسٹ،‏ ڈاکٹر،‏ نرسیں اور صفائی کرنے والے،‏ وغیرہ۔‏ یہوواہ کے گواہوں کی مقامی کلیسیا کے افراد ایسے لوگوں کو ایلن کے پاس لاتے ہیں جو پاک صحائف کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔‏ ایلن ان تمام لوگوں کو بہت سی اچھی باتیں سکھاتی ہیں۔‏

کلیسیا کے افراد اس بات سے بہت متاثر ہیں کہ ایلن ہمیشہ خوش‌باش رہتی ہیں اور دوسروں میں دلچسپی لیتی ہیں۔‏ کلیسیا کا ایک فرد یوں بتاتا ہے:‏ ”‏ایلن بہن کلیسیا کی کارگزاریوں میں بھرپور حصہ لیتی ہیں۔‏ وہ سارے بچوں کے نام جانتی ہیں اور کلیسیا کے نئے افراد کو بھی بنام جانتی ہیں۔‏“‏ سب لوگ ایلن کو اس لئے بھی پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ مہمان‌نواز اور ہنس‌مکھ ہیں۔‏

ایلن اپنی خوشی اور روحانیت کو کیسے برقرار رکھتی ہیں؟‏ وہ کتابچے روزبروز کتابِ‌مُقدس کی تحقیق کرنا میں سے ہر دن ایک صحیفے پر غور کرتی ہیں۔‏ خاص چشمے کی مدد سے وہ روزانہ بائبل میں بھی پڑھتی ہیں۔‏ وہ اس مواد کو بھی پڑھتی ہیں جس پر یہوواہ کے گواہوں کے ہفتہ‌وار اجلاسوں پر غور کِیا جاتا ہے۔‏ وہ خود تو ان اجلاسوں پر حاضر نہیں ہو سکتیں لیکن وہ کیسٹ پر ان کی ریکارڈنگ سنتی ہیں۔‏ ہم اس ضعیف خاتون سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏ چاہے ہم جوان ہوں یا عمررسیدہ ہم سب خدا کے کلام میں پڑھنے،‏ اِس پر مبنی کتابوں پر غور کرنے اور مسیحی اجلاسوں پر حاضر ہونے سے بہت فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔‏ اس طرح ہماری زندگی بامقصد اور خوشحال ہوگی۔‏—‏زبور ۱:‏۲؛‏ عبرانیوں ۱۰:‏۲۴،‏ ۲۵‏۔‏