ایک یادگار تقریب
ایک یادگار تقریب
سوموار، ۲ اپریل
سن ۳۳ء میں نیسان کے مہینے کی ۱۴ تاریخ کو یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں میں مے اور بےخمیری روٹی تقسیم کی۔ پھر اُس نے اُنہیں ہدایت دی کہ ”میری یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو۔“—لوقا ۲۲:۱۹۔
اِس ہدایت کے مطابق پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ یسوع مسیح کی موت کی یادگاری مناتے ہیں۔ ہر سال وہ ۱۴ نیسان کی رات کو اِس یادگاری کے لئے جمع ہوتے ہیں۔ اِس سال نیسان کی چودھویں تاریخ سوموار، ۲ اپریل کو غروبِآفتاب کے بعد شروع ہوگی۔ ہم آپ کو اِس موقع پر اپنے ساتھ جمع ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ مہربانی سے اپنے علاقے میں یہوواہ کے گواہوں سے دریافت کیجئے کہ یہ یادگاری کہاں اور کس وقت منائی جائے گی۔