مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نوجوانوں کے لئے اہم خوبیاں

نوجوانوں کے لئے اہم خوبیاں

نوجوانوں کے لئے اہم خوبیاں

گلاڈیز نامی ایک خاتون ارجنٹائن کے شہر مینڈوزا کے ایک سکول میں کام کرتی ہے۔‏ ایک دن اُس نے ایک کلاس‌روم کے پاس سے گزرتے ہوئے دیکھا کہ ایک ٹیچر چوتھی کلاس کے بچوں کو بائبل کہانیوں کی میری کتاب پڑھ کر سنا رہی ہے۔‏ * گلاڈیز نے ٹیچر کو بتایا کہ مَیں یہوواہ کی گواہ ہوں اور اس کتاب سے بھرپور فائدہ اُٹھانے میں آپ کی مدد کر سکتی ہوں۔‏ ٹیچر گلاڈیز کی بات‌چیت سے بہت متاثر ہوئی اور اِس کتاب کو باقاعدہ نصاب کا حصہ بنانے کی خواہش کا اظہار کِیا۔‏ لیکن اس کے لئے اُسے سکول کی انتظامیہ سے اجازت کی ضرورت تھی۔‏ جب اُسے اجازت مل گئی تو اُس کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔‏

بعدازاں ٹیچر نے سکول بُک ڈے پر اپنی کلاس کے بچوں کو دوسرے طالبعلموں کے سامنے اس کتاب کا ایک باب پڑھنے کے لئے کہا۔‏ اس پروگرام کے شاندار نتیجے میں اس ٹیچر کو مقامی ٹیلی‌ویژن پروگرام میں مہمان کے طور پر بلایا گیا۔‏ سکول کے بچوں کے اچھے رویے کو دیکھتے ہوئے میزبان نے ٹیچر سے پوچھا کہ ”‏آپ کلاس‌روم میں بچوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اچھی طرح پیش آنے کے سلسلے میں کیسے مدد دیتی ہیں؟‏“‏ ٹیچر نے کہا کہ وہ اس کے لئے بائبل کہانیوں کی میری کتاب کو استعمال کرتی ہے۔‏ اُس نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ اپنی کلاس کے بچوں کو مذہبی تعلیم نہیں دیتی توبھی اس کتاب کی مدد سے وہ اِنہیں احترام،‏ روداری،‏ اتحاد،‏ تعاون،‏ فرمانبرداری اور محبت جیسی خوبیاں پیدا کرنا سکھاتی ہے۔‏ سب اس بات سے متفق تھے کہ واقعی ایسے اسباق نوجوانوں کے لئے بہت اہم ہیں جو اُنہیں سیکھنے چاہئیں۔‏

کیا آپ اپنے بچوں میں ایسی خوبیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں؟‏ اگر ایسا ہے تو آپ یہوواہ کے گواہوں سے بائبل کہانیوں کی میری کتاب کی ایک کاپی حاصل کرنے کے لئے درخواست کر سکتے ہیں۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 2 یہوواہ کے گواہوں کی شائع‌کردہ۔‏