مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا عالمی اتحاد ممکن ہے؟‏

کیا عالمی اتحاد ممکن ہے؟‏

کیا عالمی اتحاد ممکن ہے؟‏

کیا ہماری دُنیا امن کی دہلیز پر یاپھر تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے؟‏ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ اِن دونوں امکانات کو نظرانداز نہیں کِیا جا سکتا۔‏

ایک طرف تو عالمی لیڈر بڑے اعتماد کے ساتھ یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ عالمی امن لانا ممکن ہے۔‏ شاید اِسلئےکہ اگر عالمی امن نہیں آتا تو اِس کے برعکس صورتحال کی بابت سوچ کر ہی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔‏ دوسری طرف،‏ کچھ اس طرح کے سوالات بھی لوگوں کو پریشان کر دیتے ہیں:‏ کن ملکوں کے پاس وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں؟‏ کیا وہ اِنہیں استعمال کرنے کا خطرہ مول لیں گے؟‏ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو کیا واقع ہو سکتا ہے؟‏

تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ مقابلہ‌بازی اور تعصب نے دُنیا کو متحد کرنے کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے۔‏ نیز،‏ مذہب نے بھی دُشمنی کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کی بجائے اکثر اِسے ہوا دی ہے۔‏ ایک اخبارنویس نے لکھا:‏ ”‏لوگوں کو منقسم کرنے والی کوئی بھی چیز جھگڑا پیدا کر سکتی ہے۔‏ مذہب کی وجہ سے بھی لوگ منقسم ہوتے ہیں۔‏ اگرچہ عام خیال یہ ہے کہ مذہب لوگوں کو اچھا بناتا ہے توبھی دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض لوگوں نے مذہب کے نام پر انتہائی نفرت‌انگیز کام کئے ہیں۔‏“‏ ایک دوسرا مصنف بھی اِسی طرح کا نظریہ رکھتا ہے۔‏ اُس نے لکھا:‏ ”‏مذہب کے ذریعے پیدا ہونے والی نااتفاقیاں ہی نیک لوگوں کے غلط کام کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔‏“‏

کیا اِس بات کی کوئی اُمید ہے کہ ہماری دُنیا کبھی متحد ہوگی؟‏ جی‌ہاں۔‏ لیکن عالمی اتحاد انسانوں یا انسان ساختہ مذاہب کے ذریعے نہیں آئے گا۔‏ آئیں اگلے مضمون میں اِس کے بارے میں پڑھتے ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر عبارت]‏

کیا دُنیا پھٹنے کو تیار ایک دستی‌بم کی مانند ہے؟‏