مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مینارِنگہبانی کے مطالعاتی شمارے کی خصوصیات

مینارِنگہبانی کے مطالعاتی شمارے کی خصوصیات

مینارِنگہبانی کے مطالعاتی شمارے کی خصوصیات

یہ مینارِنگہبانی کا پہلا مطالعاتی شمارہ ہے۔‏ اس مضمون میں ہم اس کی چند خصوصیات پر غور کریں گے۔‏

مطالعاتی شمارہ یہوواہ کے گواہوں کے لئے شائع کِیا جاتا ہے اور ایسے لوگوں کے لئے بھی جو بائبل کا مطالعہ کرتے ہوئے روحانی طور پر ترقی کر رہے ہیں۔‏ ہر مہینے ایک مطالعاتی شمارہ شائع کِیا جائے گا جس میں چار یا پانچ مطالعے کے مضامین شامل کئے جائیں گے۔‏ مطالعاتی شمارے کے پہلے صفحے پر یہ ظاہر کِیا جائے گا کہ کونسے مضمون کا مطالعہ اجلاس پر کس ہفتے کے دوران کِیا جائے گا۔‏ مینارِنگہبانی کے عوامی شمارے کے برعکس مطالعاتی شمارے کے پہلے صفحے پر کوئی تصویر نہیں ہوگی کیونکہ اِسے منادی کے کام میں پیش نہیں کِیا جائے گا۔‏

صفحہ ۲ پر مطالعے کے مضامین کا خلاصہ دیا گیا ہے۔‏ جو بھائی کلیسیا میں مینارِنگہبانی کا مطالعہ کراتے ہیں اس کی تیاری کرتے وقت اُن کے لئے یہ خلاصہ بہت فائدہ‌مند ثابت ہوگا۔‏ اس کے علاوہ اس صفحے پر دوسرے مضامین کی فہرست بھی دی گئی ہے۔‏

آپ دیکھیں گے کہ مطالعے کے مضامین پہلے کی نسبت اب قدراً مختصر ہیں۔‏ نتیجتاً جب کلیسیا میں مینارِنگہبانی کا مطالعہ کِیا جائے گا تو اہم صحیفوں پر غور کرنے کے لئے زیادہ وقت ہوگا۔‏ ہم آپ کی حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں کہ مینارِنگہبانی کی تیاری کرتے وقت آپ بائبل کی اُن تمام آیات کو پڑھیں جن کا حوالہ مضمون میں دیا گیا ہے۔‏ آپ دیکھیں گے کہ مضمون میں کئی آیات کے بارے میں یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ اِن کو پڑھیں۔‏ اِن صحیفوں کو کلیسیا کے مینارِنگہبانی کے مطالعے کے دوران پڑھا جانا چاہئے تاکہ بہن‌بھائی ان پر تبصرہ کر سکیں۔‏ اگر وقت ہو تو دوسرے حوالوں کو بھی پڑھا جا سکتا ہے۔‏ بعض مضامین میں کئی صحیفوں کے سلسلے میں یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ ان پر غور کریں۔‏ اس کا مطلب ہے کہ یہ صحیفے عام طور پر کلیسیا میں نہیں پڑھے جائیں گے کیونکہ وہ پیراگراف میں بتائی گئی باتوں سے براہِ‌راست تعلق نہیں رکھتے۔‏ البتہ ان میں یا تو دلچسپ اضافی معلومات پائی جاتی ہے یا پھر وہ پیراگراف میں پائی جانے والی باتوں کی مزید وضاحت کرتے ہیں۔‏ اس لئے ہم آپ کی حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں کہ آپ مینارِنگہبانی کے مطالعے کے لئے تیاری کرتے وقت اِن حوالوں کو بھی پڑھیں۔‏ اس طرح آپ اِنہیں اپنے تبصروں میں شامل کر سکیں گے۔‏

سن ۲۰۰۸ سے مینارِنگہبانی میں سالانہ رپورٹ شائع نہیں ہوگی۔‏ اس کی بجائے یہ رپورٹ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں شائع ہوگی۔‏ مطالعاتی شمارے میں مطالعے کے مضامین کے علاوہ دوسرے مضامین بھی شامل کئے جائیں گے۔‏ حالانکہ کلیسیا میں ان میں سے زیادہ‌تر پر بات‌چیت تو نہیں کی جائے گی لیکن پھربھی انہیں دھیان سے پڑھیں۔‏ ”‏دیانتدار اور عقلمند نوکر“‏ ان مضامین کے ذریعے بھی روحانی خوراک مہیا کرتا ہے۔‏—‏متی ۲۴:‏۴۵-‏۴۷‏۔‏

یہ نہ سمجھیں کہ مینارِنگہبانی کا مطالعاتی شمارہ اور عوامی شمارہ دو الگ رسالے ہیں۔‏ دونوں کا نام ایک ہی ہے یعنی مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے۔‏ صفحہ ۲ پر جو پیراگراف مینارِنگہبانی کی اشاعت کے مقصد کو بیان کرتا ہے یہ دونوں شماروں میں ایک جیسا ہے۔‏ اور مضمون ”‏کیا آپ کو یاد ہے؟‏“‏ دونوں شماروں میں سے لئے گئے خاص نکات پر مشتمل ہوگا۔‏

سن ۱۸۷۹ سے مینارِنگہبانی میں خدا کی بادشاہت کے بارے میں سچائیاں بتائی گئی ہیں۔‏ اِس رسالے کو ایسے دَور میں بھی مسلسل شائع کِیا گیا جب دُنیا میں جنگ اور معاشی مشکلات رہیں اور خدا کے خادموں کو اذیت پہنچائی گئی۔‏ ہماری دُعا ہے کہ یہوواہ خدا کی برکات سے آئندہ بھی اس کی اشاعت جاری رہے۔‏ ہماری یہ بھی دُعا ہے کہ آپ مینارِنگہبانی کے مطالعاتی شمارے سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔‏