گورننگ باڈی کا انتظام
گورننگ باڈی کا انتظام
یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی ممسوح مسیحیوں پر مشتمل ہے۔ یہ دیانتدار اور عقلمند نوکر جماعت کی نمائندگی کرتی ہے۔ اِس جماعت کو پوری دُنیا میں روحانی خوراک فراہم کرنے اور بادشاہت کی مُنادی کے کام کا انتظام کرنے کی ذمہداری سونپی گئی ہے۔—متی ۲۴:۱۴، ۴۵-۴۷۔
ہر ہفتے عموماً بدھ کے روز گورننگ باڈی کے اراکین جمع ہوتے ہیں۔ باقاعدگی سے جمع ہونے سے یہ بھائی متحد ہو کر کام کر سکتے ہیں۔ (زبور ۱۳۳:۱) گورننگ باڈی کا ہر رُکن مختلف کمیٹیوں میں خدمت انجام دیتا ہے۔ ہر کمیٹی یہوواہ کے گواہوں کی خدمتگزاری کے کسی نہ کسی پہلو کی نگرانی کرتی ہے۔ اِن کمیٹیوں کی ذمہداریاں یہ ہیں:
▪ منتظمین کی کمیٹی: یہ کمیٹی اُن بھائیوں پر مشتمل ہے جو دوسری کمیٹیوں کے منتظم ہیں۔ اِن کے علاوہ گورننگ باڈی کا ایک اَور رُکن اِس کمیٹی کا سیکرٹری بھی ہوتا ہے۔ یہ کمیٹی اِس بات پر نظر رکھتی ہے کہ گورننگ باڈی کی ہر کمیٹی کا کام اچھی طرح سے چل رہا ہے۔ جب دُنیا کے کسی گوشے میں یہوواہ کے گواہ آفت یا اذیت کا شکار ہو جاتے ہیں یا اَور کوئی ہنگامی صورت پیش آتی ہے تو یہ کمیٹی اِس سے نپٹتی ہے۔
▪ بیتایل کے عملے کی کمیٹی: یہ کمیٹی اِس بات کی نگرانی کرتی ہے کہ دُنیابھر میں بیتایل میں خدمت کرنے والے بہنبھائیوں کی اچھی طرح سے دیکھبھال کی جائے اور وہ روحانی طور پر مضبوط رہیں۔ اِس کمیٹی کی نگرانی میں بیتایل میں خدمت کرنے کے لئے نئے بہنبھائیوں کو منتخب کِیا جاتا ہے۔ جب بیتایل کی خدمت کے سلسلے میں کوئی نہ کوئی سوال اُٹھتا ہے تو یہ کمیٹی اِس پر غور کرتی ہے۔
▪ اشاعت کی کمیٹی: یہ کمیٹی بائبل پر مبنی کتابوں اور رسالوں کی چھپائی اور ان کی اشاعت کی نگرانی کرتی ہے اور اِس بات کا انتظام کرتی ہے کہ اِن کو پوری دُنیا میں کلیسیاؤں تک پہنچایا جائے۔ یہ یہوواہ کے گواہوں کے چھاپہخانوں اور دیگر مکانوں کی بھی نگرانی کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کمیٹی اِس بات کا فیصلہ کرتی ہے کہ بادشاہت کی منادی کے لئے دئے جانے والے عطیات کا استعمال کیسے کِیا جائے۔
▪ خدمتی کمیٹی: اِس کمیٹی میں خدمت کرنے والے بھائی مُنادی کے کام اور کلیسیاؤں، پائنیروں، بزرگوں اور سفری نگہبانوں کے کام کی نگرانی کرتے ہیں۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری اِس کمیٹی کی نگرانی میں تیار کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ گلئیڈ سکول اور منسٹریل ٹریننگ سکول کے طالبعلموں کو منتخب کرتی ہے اور یہ فیصلہ کرتی ہے کہ اُنہیں گریجویشن کے بعد کہاں بھیجا جائے۔
▪ تعلیمی کمیٹی: اِس کمیٹی کی نگرانی میں وہ تعلیم تیار کی جاتی ہے جو اسمبلیوں، کنونشنوں اور کلیسیا کے اجلاسوں پر دی جاتی ہے۔ یہ کمیٹی بیتایل میں خدمت کرنے والے بہنبھائیوں کے لئے بھی بائبل پر مبنی پروگرام تیار کرتی ہے۔ یہ مختلف سکولوں کی نگرانی کرتی ہے، مثلاً گلئیڈ سکول اور پائنیر خدمت سکول، وغیرہ۔ اس کے علاوہ یہ آڈیو اور ویڈیو مواد کی تیاری کی بھی نگرانی کرتی ہے۔
▪ تحریر کی کمیٹی: اِس کمیٹی کی نگرانی میں بہنبھائیوں اور مُنادی کے کام میں ملنے والے لوگوں کے لئے کتابوں اور رسالوں کی شکل میں روحانی خوراک تیار کی جاتی ہے۔ یہ بائبل کے بارے میں سوالوں کا جواب بھی دیتی ہے۔ اِس کے علاوہ یہ کمیٹی ڈراموں اور تقریروں کے خاکوں کو تیار کرتی ہے اور دُنیا بھر میں کئے جانے والے ترجمے کے کام کی نگرانی کرتی ہے۔
پولس رسول نے ممسوح مسیحیوں کی کلیسیا کو انسانی بدن سے تشبیہ دی۔ اُس نے ظاہر کِیا کہ اِس کلیسیا کا ہر رُکن ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ چونکہ وہ سب ایک دوسرے کا سہارا بنتے ہیں اِس لئے وہ اِس کام کو انجام دے سکتے ہیں جو خدا نے اُنہیں سونپا ہے۔ (روم ۱۲:۴، ۵؛ ۱-کر ۱۲:۱۲-۳۱) کلیسیا کا سر، یسوع مسیح بدن کے ہر عضو کو وہ سب کچھ فراہم کرتا ہے جو روحانی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ (افس ۴:۱۵، ۱۶؛ کل ۲:۱۹) یہوواہ خدا کی پاک روح کی ہدایت سے گورننگ باڈی کا انتظام اِس طرح سے کِیا گیا ہے کہ وہ خدا کے خادموں کی پیشوائی کرنے کی ذمہداری پر اچھی طرح سے پورا اُتر سکے۔