مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) مئی 2013ء

اِس شمارے میں بتایا گیا ہے کہ ہم بشارت دینے کا کام اچھی طرح کیسے کر سکتے ہیں۔‏ اِس کے علاوہ اِس میں بتایا گیا ہے کہ ایک گھرانے کے افراد کن خصوصیات کو کام میں لا کر آپس میں بات‌چیت کرنے اور ایک دوسرے کو اپنے خیالات بتانے میں بہتری لا سکتے ہیں۔‏

بشارت دینے کا کام بخوبی انجام دیں

بشارت کا مطلب ہے،‏ خوش‌خبری۔‏ آج‌کل لوگوں کو خوش‌خبری کی ضرورت کیوں ہے؟‏ اور ہم بشارت دینے کا کام بخوبی کیسے انجام دے سکتے ہیں؟‏

کیا آپ ”‏نیک کاموں میں سرگرم“‏ ہیں؟‏

ہم ”‏نیک کاموں میں سرگرم“‏ رہنے سے خدا کے دوست بننے میں دوسروں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں۔‏ ہم دو طریقوں پر غور کریں گے۔‏ پہلا جوش کے ساتھ مُنادی کا کام کرنا اور دوسرا اپنا چال‌چلن نیک رکھنا۔‏

قارئین کے سوال

پُرانے زمانے میں بہت سی قومیں کچھ مجرموں کو سزائےموت دینے کے لئے اُنہیں سُولی یا کھمبے پر لٹکا دیتی تھیں۔‏ کیا بنی‌اسرائیل بھی ایسا کرتے تھے؟‏

آپس میں بات کرنے سے شادی کے بندھن کو مضبوط بنائیں

جب میاں‌بیوی ایک دوسرے کے ساتھ دل کی بات کرتے ہیں تو اُن کا رشتہ حسین اور مضبوط ہوتا ہے۔‏ اِس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ میاں‌بیوی فہم،‏ محبت،‏ عزت اور فروتنی سے کام لینے سے اپنے احساسات اور خیالات کا کُھل کر اِظہار کر سکتے ہیں۔‏

ماں‌باپ اور بچے آپس میں پیار سے بات کریں

والدین اور بچوں کے درمیان بات‌چیت میں کون‌سی رکاوٹیں حائل ہو سکتی ہیں؟‏ اِن رُکاوٹوں کو دُور کیسے کِیا جا سکتا ہے؟‏

آپ بیتی

ہماری تکلیفوں بھری زندگی کو مقصد مل گیا

پیڑیشیا کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔‏ یہ دونوں بچے ایک پیدائشی بیماری کا شکار ہیں۔‏ اِس داستان کو پڑھیں اور جانیں کہ اِن تینوں کی تکلیفوں بھری زندگی کو حقیقی مقصد کیسے ملا۔‏

صحیح فیصلے کریں اور اپنی میراث پر قبضہ جمائے رکھیں

یہوواہ خدا نے اپنے بندوں کو کون‌سی میراث دی ہے؟‏ عیسو نے اپنی میراث کو کیسا خیال کِیا؟‏ اور ہم اِس سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

یادوں کے ذخیرے سے

وہ ’‏آزمائش کے وقت‘‏ یہوواہ خدا کے وفادار رہے

پہلی عالمی جنگ کے دوران بائبل سٹوڈنٹس نے کیسے ظاہر کِیا کہ وہ جنگ کے معاملے میں بےطرفدار ہیں؟‏ کچھ مثالوں پر غور کریں۔‏