مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) نومبر 2013ء
یہوواہ خدا بہت جلد اِس بُری دُنیا کو ختم کرنے والا ہے۔ اِس شمارے میں آپ دیکھیں گے کہ آپ یہوواہ خدا کے صبر کے لئے قدر کیسے ظاہر کر سکتے ہیں۔ آجکل یہوواہ خدا اور یسوع مسیح اپنی بھیڑوں کی دیکھبھال کیسے کر رہے ہیں؟
’دُعا کرنے کے لئے تیار رہیں‘
مسیحیوں کو باقاعدگی سے کیوں دُعا کرنی چاہئے؟ جب ہم دوسروں کے لئے دُعا کرتے ہیں تو کسکس کو فائدہ ہوتا ہے؟
دوسروں کی ضروریات پوری کرنے کا ایک طریقہ
اِس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ہمارے مُنادی کے کام کے لئے جو عطیات دئے جاتے ہیں، اُن سے دوسروں کی کن طریقوں سے مدد ہوتی ہے۔
ہم صبر سے یہوواہ کے دن کا اِنتظار کیسے کر سکتے ہیں؟
کن واقعات سے ظاہر ہوگا کہ یہوواہ کا دن آنے والا ہے؟ ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم یہوواہ خدا کے صبر کی قدر کرتے ہیں؟
آپ بیتی
خدا کی خدمت ہی اُس کے درد کی دوا ہے
اُنیسمس پیدائش سے ہی ہڈیوں کی ایک بیماری میں مبتلا ہیں۔ خدا کے کلام میں درج وعدوں سے اُنہیں مستقبل کے بارے میں کیا اُمید ملی ہے؟
آجکل ’سات چرواہوں اور آٹھ سرگروہوں‘ کا اہم کردار
میکاہ ۵ باب میں سات چرواہوں اور آٹھ سرگروہوں کا ذکر کِیا گیا ہے۔ حِزقیاہ بادشاہ، یسعیاہ نبی، میکاہ نبی، اور یروشلیم کے سردار اچھے چرواہے کیسے ثابت ہوئے؟ آجکل سات چرواہے اور آٹھ سرگروہ کس کی طرف اِشارہ کرتے ہیں؟
اپنے چرواہوں کے فرمانبردار رہیں
روحُالقدس نے بزرگوں کو کلیسیا کا چرواہا مقرر کِیا ہے۔ بھیڑوں کو اُن کی فرمانبرداری کیوں کرنی چاہئے؟
بزرگ عظیم چرواہوں کی مثال پر عمل کریں
جب کسی بھائی یا بہن کی خدا کے ساتھ دوستی خطرے میں پڑ جاتی ہے تو بزرگ اُس کی مدد کیسے کرتے ہیں؟ وہ ”بڑے چرواہے“ یعنی یسوع مسیح کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟
یادوں کے ذخیرے سے
گاڑیاں بن گئیں آشیانے
۲۹ اکتوبر ۱۹۲۹ء کو مالیاتی بحران نے دُنیا کی معیشت کو آ دبوچا۔ کُلوقتی طور پر بادشاہت کی مُنادی کرنے والوں نے ایسے کٹھن حالات میں اپنی خدمت کیسے جاری رکھی؟