مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) دسمبر 2013ء

اِس شمارے میں بتایا گیا ہے کہ ہم اپنے ایمان کو کمزور ہونے سے کیسے بچا سکتے ہیں۔‏ اِس کے علاوہ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یسوع مسیح کی یادگاری تقریب کب منائی جانی چاہئے اور اِس تقریب میں جانا ہمارے لئے کیوں اہم ہے۔‏

پہاڑوں کے سائے میں ایک خطرناک کام

جب جرمنی میں نازی حکومت آئی تو وہاں کے گواہوں کو تنظیم کی کتابیں اور رسالے کیسے پہنچائے گئے؟‏ گواہوں کو کن خطروں کا سامنا تھا؟‏

‏”‏تمہاری عقل دفعتہً پریشان نہ ہو“‏

تھسلنیکیوں کے نام اپنے دوسرے خط میں پولُس رسول نے کون‌سی آگاہیاں دیں؟‏ ہم جھوٹی باتوں کے دھوکے میں آنے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟‏

کیا آپ بادشاہت کی خاطر قربانیاں دیں گے؟‏

خدا کی بادشاہت کی خاطر قربانیاں دینا آسان نہیں ہے۔‏ اِس مضمون میں ہم دیکھیں گے کہ ہم بادشاہت کی مُنادی کو فروغ دینے کے لئے اپنا وقت،‏ پیسہ،‏ قوت اور صلاحیتوں کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

کیا آپ نے مینارِنگہبانی کے سب حالیہ شماروں کو دھیان سے پڑھا ہے؟‏ ذرا اپنا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ آپ کو کیا کچھ یا د ہے۔‏

‏’‏یہ دن تمہارے لئے یادگار ہوگا‘‏

مسیحیوں کو عیدِفسح کے بارے میں کون‌سی باتیں جاننی چاہئیں؟‏ یسوع مسیح کی یادگاری تقریب ہم سب کے لئے کیا اہمیت رکھتی ہے؟‏

”‏میری یادگاری کے واسطے یہی کِیا کرو“‏

مسیح کی یادگاری تقریب کی تاریخ کیسے طے کی جاتی ہے؟‏ روٹی اور مے کس کی طرف اِشارہ کرتی ہیں؟‏

آپ اپنے جیون‌ساتھی کی موت کا غم کیسے برداشت کر سکتے ہیں؟‏

جیون‌ساتھی کی موت شدید دُکھ کا باعث ہوتی ہے اور یہ دُکھ ایک لمبے عرصے تک ستاتا رہتا ہے۔‏ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ مُردوں کو زندہ کِیا جائے گا۔‏ کیا اِس شان‌دار اُمید سے آپ کو تسلی اور حوصلہ ملتا ہے؟‏

سن ۲۰۱۳ء میں مینارِنگہبانی میں شائع ہونے والے مضامین

سن ۲۰۱۳ء میں مینارِنگہبانی میں شائع ہونے والے مضامین کی فہرست کو دیکھیں۔‏