مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

بِلاشُبہ آپ نے مینارِنگہبانی کے پچھلے شماروں کو دھیان سے پڑھا ہوگا۔‏ کیا آپ اِن سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں؟‏

یسوع مسیح نے ”‏قیدی روحوں میں مُنادی“‏ کب کی؟‏ (‏۱-‏پطر ۳:‏۱۹‏)‏

لگتا ہے کہ یسوع مسیح نے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے تھوڑے عرصے بعد اِن ”‏قیدی روحوں“‏ یعنی بُرے فرشتوں میں یہ مُنادی کی کہ اُنہیں تباہ کر دیا جائے گا۔‏​—‏⁠۱۵/‏۶ ص.‏ ۲۳‏۔‏

یسوع مسیح یہ فیصلہ کب کریں گے کہ کون‌سے لوگ ’‏بھیڑیں‘‏ ہیں اور کون‌سے لوگ ’‏بکریاں‘‏ ہیں؟‏ (‏متی ۲۵:‏۳۲‏)‏

بڑی مصیبت کے شروع میں جھوٹے مذاہب کا خاتمہ ہوگا۔‏ اِس کے بعد یسوع مسیح یہ فیصلہ کریں گے کہ کون‌سے لوگ بھیڑوں کی طرح ہیں اور کون‌سے لوگ بکریوں کی طرح ہیں۔‏​—‏⁠۱۵/‏۷ ص.‏ ۶‏۔‏

گیہوں اور کڑوے دانوں کی تمثیل میں جن بدکاروں کا ذکر کِیا گیا ہے،‏ وہ کب روئیں گے اور دانت پیسیں گے؟‏ (‏متی ۱۳:‏۳۶،‏ ۴۱،‏ ۴۲‏)‏

بڑی مصیبت کے دوران جب اُنہیں احساس ہو جائے گا کہ وہ تباہی سے بچ نہیں سکتے تب وہ روئیں گے اور دانت پیسیں گے۔‏​—‏⁠۱۵/‏۷ ص.‏ ۱۳‏۔‏

دیانت‌دار اور عقل‌مند نوکر کے بارے میں یسوع  مسیح کی پیش‌گوئی کب پوری ہوتی ہے؟‏ (‏متی ۲۴:‏۴۵-‏۴۷‏)‏

یہ پیش‌گوئی ۳۳ء کی عیدپنتِکُست سے نہیں بلکہ ۱۹۱۴ء کے بعد سے پوری ہونے لگی۔‏ سن ۱۹۱۹ء میں  یسوع مسیح نے اِس نوکر کو اپنے نوکروں چاکروں  پر  مقرر کِیا۔‏ نوکرچاکر وہ سب مسیحی ہیں جو روحانی خوراک حاصل کرتے ہیں۔‏​—‏۱۵/‏۷ ص.‏ ۲۱-‏۲۳‏۔‏

دیانت‌دار نوکر کو سارے مال کا مختار کب بنایا  جاتا ہے؟‏

دیانت‌دار نوکر میں شامل افراد کو یہ ذمےداری تب ملے گی جب بڑی مصیبت کے دوران اُنہیں آسمان پر  اُٹھا لیا جائے گا۔‏​—‏⁠۱۵/‏۷ ص.‏ ۲۵‏۔‏

پاک کلام میں جن لوگوں کا نام لے کر ذکر نہیں کِیا گیا،‏ کیا وہ سب بُرے تھے یا خدا کی نظر میں اُن کی اِتنی اہمیت نہیں تھی؟‏

ایسی بات نہیں ہے۔‏ یہ سچ ہے کہ پاک کلام میں بعض ایسے لوگوں کے نام نہیں دئے گئے جنہوں نے بُرے کام کئے۔‏ لیکن کچھ ایسے لوگوں کے نام بھی نہیں دئے گئے جنہوں نے اچھے کام کئے۔‏ (‏روت ۴:‏۱-‏۳؛‏ متی ۲۶:‏۱۸‏)‏ بائبل میں صرف دو  وفادار  فرشتوں کے نام آئے ہیں۔‏​—‏۱/‏۱۰ ص.‏ ۱۰‏۔‏

زاکسن ہاؤزن کے قیدی کیمپ سے لیوبک تک کے ہول‌ناک سفر کے دوران ۲۳۰ یہوواہ کے گواہ زندہ بچ نکلے۔‏ یہوواہ خدا کی طاقت کے علاوہ اَور کس چیز نے اِس سفر کے دوران اُن کی مدد کی؟‏

اگرچہ یہ قیدی بھوک اور بیماری کی وجہ سے نڈھال ہو چکے تھے پھر بھی وہ آگے بڑھنے کے لئے ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی کرتے رہے۔‏​—‏⁠۱۵/‏۸ ص.‏ ۱۸‏۔‏

ملک کنعان میں داخل ہونے کے لئے بنی‌اِسرائیل کو دریائےیردن کو پار کرنا پڑا تھا۔‏ اِس واقعے پر غور کرنے سے ہماری حوصلہ‌افزائی کیوں ہوتی ہے؟‏

جب بنی‌اِسرائیل دریا کے کنارے پہنچے تو اُنہوں نے دیکھا کہ پانی بڑے زورشور سے بہہ رہا ہے۔‏ لیکن یہوواہ خدا نے پانی کے بہاؤ کو روک دیا تاکہ اُس کے بندے دریا پار کر سکیں۔‏ یہ دیکھ کر بنی‌اِسرائیل کا خدا پر ایمان اور بھروسا بہت مضبوط ہوا۔‏ اِس واقعے پر غور کرنے سے ہماری بھی بہت حوصلہ‌افزائی ہوتی ہے۔‏​—‏⁠۱۵/‏۹ ص.‏ ۱۶‏۔‏

میکاہ ۵:‏۵ میں درج سات چرواہوں اور آٹھ سرگروہوں کے بارے میں پیش‌گوئی آج‌کل کیسے پوری ہو رہی ہے؟‏

میکاہ ۵:‏۵ میں جن ’‏سات چرواہوں اور آٹھ سرگروہوں‘‏ کا ذکر کِیا گیا ہے،‏ وہ کلیسیا کے بزرگوں کی طرف اِشارہ کرتے ہیں۔‏ بزرگ،‏ خدا کے لوگوں کو مستقبل میں ہونے والے حملے کا سامنا کرنے کے لئے تیار کر رہے ہیں۔‏​—‏۱۵/‏۱۱ ص.‏ ۲۰‏۔‏