مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) اپریل 2014ء
اِس شمارے میں ہم سیکھیں گے کہ ہم موسیٰ نبی جیسا ایمان کیسے ظاہر کر سکتے ہیں، یہوواہ خدا کی نظر میں ہماری گھریلو ذمےداریاں کیا ہیں اور اِنہیں پورا کرنے میں وہ ہماری مدد کیسے کرتا ہے۔
موسیٰ جیسا ایمان رکھیں
موسیٰ نبی خدا پر مضبوط ایمان رکھتے تھے۔ اِس ایمان کی بدولت اُنہوں نے دُنیا کی رنگینیوں کو رد کِیا اور اپنی ذمےداری کی دل سے قدر کی۔ اُن کی نگاہ اجر پانے پر کیوں تھی؟
کیا آپ ”اَندیکھے“ خدا کو دیکھتے ہیں؟
موسیٰ اپنے ایمان کی بدولت اِنسان کے ڈر کا شکار ہونے سے کیسے بچے؟ اُنہوں نے خدا کے وعدوں پر ایمان کیسے ظاہر کِیا؟ مضبوط ایمان رکھنے سے آپ یہوواہ خدا کو ہمیشہ اپنی آنکھوں کے سامنے پائیں گے۔
آپ بیتی
کُلوقتی خدمت کی بدولت مجھے شاندار اعزاز ملے
بھائی رابرٹ والن کی آپبیتی جو ۶۴ سال سے خدا کی خدمت کر رہا ہے۔ وہ مانتے ہیں کہ اُن کی زندگی نہایت بامقصد اور پُرمعنی ہے۔
”کوئی آدمی دو مالکوں کی خدمت نہیں کر سکتا“
بعض مسیحی پیسہ کمانے کی خاطر دوسرے ملک منتقل ہو گئے۔ اِس کا اُن کے ازدواجی بندھن، بچوں اور یہوواہ خدا کے ساتھ رشتے پر کیا اثر ہوا؟
دلیر بنیں—یہوواہ آپ کا مددگار ہے
ایک باپ پیسہ کمانے کی خاطر کافی عرصہ اپنے گھر والوں سے دُور رہا جس کی وجہ سے گھریلو رشتوں میں دراڑ پیدا ہو گئی۔ اِس دُوری کو ختم کرنے کے لیے اُس نے کیا کِیا؟ یہوواہ خدا نے اُس کی مدد کیسے کی کہ وہ خراب مالی حالات میں بھی اپنے گھر والوں کا پیٹ پال سکے؟
یہوواہ کی آنکھیں ہم پر کیوں لگی ہیں؟
اِس مضمون میں پانچ باتیں بتائی گئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا محبت کی وجہ سے ہم پر نگاہ رکھتا ہے۔ اُس کے اصولوں پر عمل کرنا بہت فائدہمند ہے۔
کیا آپ کو معلوم ہے؟
قدیم زمانے میں جب کوئی شخص اپنے ’کپڑے پھاڑتا‘ تھا تو اِس کا کیا مطلب ہوتا تھا؟