مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

بِلاشُبہ آپ نے مینارِنگہبانی کے پچھلے شماروں کو دھیان سے پڑھا ہوگا۔‏ کیا آپ اِن سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں؟‏

بنی‌اِسرائیل کو نیسان 14 پر برّے کو کس وقت ذبح کرنا تھا؟‏

خروج 12:‏6 کے مطابق برّے کو ”‏شام“‏ کے وقت ذبح کِیا جانا تھا۔‏ لیکن بائبل کے کچھ اَور ترجموں میں ”‏شام“‏ کی بجائے ”‏غروبِ‌آفتاب“‏ کا لفظ اِستعمال کِیا گیا ہے۔‏ لہٰذا بنی‌اِسرائیل کو اُس وقت برّہ ذبح کرنا تھا جب سورج ڈوب چُکا ہوتا تھا مگر ابھی اندھیرا نہیں ہوتا تھا۔‏—‏15/‏12 ص.‏ 18،‏ 19‏۔‏

نوجوان اچھے فیصلے کرنے کے سلسلے میں بائبل کے کن اصولوں سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں؟‏

وہ اِن تین اصولوں سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں:‏ (‏1)‏ پہلے خدا کی بادشاہت اور اُس کی راست‌بازی کی تلاش کریں۔‏ (‏متی 6:‏19-‏34‏)‏ (‏2)‏ دوسروں کی خدمت کرنے سے خوشی پائیں۔‏ (‏اعما 20:‏35‏)‏ (‏3)‏ نوجوانی میں یہوواہ خدا کی خدمت کرنے سے خوشی حاصل کریں۔‏ (‏واعظ 12:‏1‏)‏—‏15/‏1 ص.‏ 19،‏ 20‏۔‏

‏’‏برّے کی شادی‘‏ کب ہوگی؟‏ (‏مکا 19:‏7‏)‏

‏’‏برّے کی شادی‘‏ اُس وقت ہوگی جب بادشاہ یسوع مسیح اپنی فتح مکمل کر چکے ہوں گے یعنی بڑے شہر بابل کی تباہی اور ہرمجِدّون کی جنگ کے بعد۔‏—‏15/‏2 ص.‏ 10‏۔‏

یسوع کے زمانے میں یہودی لوگ مسیح کے ”‏منتظر“‏ کیوں تھے؟‏ (‏لو 3:‏15‏)‏

ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ پہلی صدی میں یہودی لوگ مسیح کے بارے میں دانی‌ایل نبی کی پیش‌گوئی کو صحیح طرح سمجھ گئے تھے۔‏ (‏دان 9:‏24-‏27‏)‏ لیکن شاید اُنہوں نے اُس اِعلان کے بارے میں سنا ہو جو ایک فرشتے نے چرواہوں کے سامنے کِیا تھا۔‏ یا شاید لوگوں نے حناہ نبِیّہ کی اُس بات کے بارے میں سنا ہو جو اُنہوں نے ننھے یسوع کو دیکھ کر کہی تھی۔‏ اِس کے علاوہ کچھ مجوسی ”‏یرؔوشلیم میں یہ کہتے ہوئے آئے کہ یہودیوں کا بادشاہ جو پیدا ہوا ہے .‏ .‏ .‏ ہم اُسے سجدہ کرنے آئے ہیں۔‏“‏ (‏متی 2:‏1،‏ 2‏)‏ اِس کے بعد یوحنا بپتسمہ دینے والے نے بھی یہ اِشارہ دیا کہ جلد ہی مسیح ظاہر ہونے والا ہے۔‏—‏15/‏2 ص.‏ 26،‏ 27‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں کہ آپ کی ہاں کا مطلب ہاں ہی رہے؟‏ (‏2-‏کر 1:‏18‏)‏

سچ ہے کہ جب ہم کسی کے ساتھ کوئی بندوبست بناتے ہیں تو شاید بعض صورتوں میں ہمیں اُسے ختم کرنا پڑے کیونکہ حالات ہمارے بس میں نہیں ہوتے۔‏ لیکن اگر ہم کوئی وعدہ کرتے ہیں تو ہمیں اُسے نبھانے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔‏—‏15/‏3 ص.‏ 32‏۔‏

اگر کوئی مسیحی کسی دوسرے ملک جا کر پیسہ کمانے کی خاطر اپنے گھر والوں کو پیچھے چھوڑ جاتا ہے تو اِس کے کیا نتائج نکل سکتے ہیں؟‏

جب والدین اور بچے ایک ساتھ نہیں رہتے تو اُنہیں مختلف طریقوں سے نقصان پہنچتا ہے۔‏ شاید بچوں کو لگے کہ اُن کی ماں یا باپ کو اُن کی کوئی پرواہ نہیں۔‏ اور شاید اپنے جیون‌ساتھی سے دُور رہنے کی وجہ سے ایک شخص حرامکاری کرنے کے خطرے میں پڑ جائے۔‏—‏15/‏4 ص.‏ 19،‏ 20‏۔‏

ہمیں مُنادی کے کام کے دوران کن چار سوالوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے؟‏

مجھے کس طرح کے لوگ ملتے ہیں؟‏ مَیں اُن سے کہاں ملتا ہوں؟‏ لوگوں سے ملنے کا بہترین وقت کون‌سا ہے؟‏ مَیں اُن سے بات‌چیت کیسے شروع کر سکتا ہوں؟‏—‏15/‏5 ص.‏ 12-‏15‏۔‏