کیا آپ کو وقت پر روحانی خوراک مل رہی ہے؟
ہم اِنسانی تاریخ کے سب سے کٹھن دَور میں رہ رہے ہیں۔ (2-تیم 3:1-5) ہر روز خدا کے لیے ہماری محبت اور وفاداری کا اِمتحان ہوتا ہے۔ یسوع مسیح پہلے سے ہی جانتے تھے کہ ہمارے زمانے میں حالات بہت مشکل ہوں گے۔ اِس لیے اُنہوں نے اپنے پیروکاروں کو یقین دِلایا کہ وہ اُن کی مدد کریں گے تاکہ وہ آخر تک برداشت کر سکیں۔ (متی 24:3، 13؛ 28:20) یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو روحانی لحاظ سے مضبوط کرنے کے لیے ایک ’دیانتدار اور عقلمند نوکر کو مقرر کِیا جو وقت پر اُن کو کھانا دے۔‘—متی 24:45، 46۔
دیانت نوکر کو 1919ء میں مقرر کِیا گیا۔ اُس وقت سے لاکھوں ’نوکرچاکر‘ جو مختلف زبانیں بولتے ہیں، خدا کی تنظیم میں شامل ہو گئے ہیں اور روحانی خوراک حاصل کر رہے ہیں۔ (متی 24:14؛ مکا 22:17) لیکن کچھ زبانوں میں ہماری کتابیں اور رسالے زیادہ تعداد میں دستیاب ہیں جبکہ کچھ میں کم۔ اِس کے علاوہ چونکہ ہر شخص کے پاس اِنٹرنیٹ کی سہولت بھی موجود نہیں اِس لیے وہ اُن مضامین کو نہیں پڑھ سکتا اور اُن ویڈیوز کو نہیں دیکھ سکتا جو jw.org پر ڈالی جاتی ہیں۔ کیا اِس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ لوگ اُس روحانی خوراک سے محروم رہ جاتے ہیں جو ایمان کو مضبوط رکھنے کے لیے ضروری ہے؟ اِس سلسلے میں آئیں، چار اہم سوالوں پر غور کریں۔
1 یہوواہ خدا ہمیں جو روحانی خوراک دیتا ہے، اُس کا بنیادی ذریعہ کیا ہے؟
جب شیطان نے یسوع مسیح سے کہا کہ وہ پتھروں کو روٹی بنا دیں تو یسوع مسیح نے اُسے جواب دیا: ”آدمی صرف روٹی ہی سے جیتا نہ رہے گا بلکہ ہر بات سے جو [یہوواہ] خدا کے مُنہ سے نکلتی ہے۔“ (متی 4:3، 4) یہوواہ خدا کی باتیں بائبل میں درج ہیں۔ (2-پطر 1:20، 21) اِس لیے بائبل ہی ہماری روحانی خوراک کا بنیادی ذریعہ ہے۔—2-تیم 3:16، 17۔
اب تک یہوواہ خدا کی تنظیم نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی ہولی سکرپچرز کو مکمل یا اِس کے کچھ حصوں کو 120 سے زیادہ زبانوں میں شائع کر چکی ہے۔ اور ہر سال اِس تعداد میں اِضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے علاوہ ہزاروں زبانوں میں بائبل کے دیگر ترجموں کی اربوں کاپیاں دستیاب ہیں۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا واقعی یہ چاہتا ہے کہ ”سب آدمی نجات پائیں اور سچائی کی پہچان تک پہنچیں۔“ (1-تیم 2:3، 4) چونکہ یہوواہ خدا سے ”مخلوقات کی کوئی چیز چھپی نہیں“ اِس لیے ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ وہ ”راستبازی کے بھوکے اور پیاسے“ لوگوں کو اپنی تنظیم میں لے آئے گا اور اُنہیں روحانی خوراک عطا کرے گا۔—عبر 4:13؛ متی 5:6؛ یوح 6:44؛ 10:14، 15۔
2 روحانی خوراک فراہم کرنے کے سلسلے میں ہماری کتابیں اور رسالے کیا کردار ادا کرتے ہیں؟
اپنے ایمان کو مضبوط کرنے کے لیے ایک شخص کو نہ صرف بائبل پڑھنی چاہیے بلکہ اِسے سمجھنا چاہیے اور اِس میں درج باتوں پر عمل بھی کرنا چاہیے۔ (یعقو 1:22-25) پہلی صدی میں ایک حبشی اہلکار اِس بات کو اچھی طرح سمجھتا تھا۔ جب وہ خدا کے کلام کو پڑھ رہا تھا تو فِلپّس نامی شاگرد نے اُس سے پوچھا: ”جو تُو پڑھتا ہے اُسے سمجھتا بھی ہے؟“ اُس اہلکار نے کہا: ”یہ مجھ سے کیوںکر ہو سکتا ہے جب تک کوئی مجھے ہدایت نہ کرے؟“ (اعما 8:26-31) پھر فِلپّس نے اُس کی مدد کی تاکہ وہ خدا کے کلام کو صحیح طور پر سمجھ سکے۔ اُس حبشی اہلکار نے جو کچھ سیکھا، وہ اُس سے اِتنا متاثر ہوا کہ بپتسمہ لے لیا۔ (اعما 8:32-38) اِسی طرح ہماری کتابیں اور رسالے بائبل کی تعلیمات کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ یہ ہمارے دل کو چُھو لیتے ہیں اور اِنہیں پڑھنے سے ہمیں ترغیب ملتی ہے کہ ہم سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کریں۔—کل 1:9، 10۔
ہماری کتابوں اور رسالوں کے ذریعے ہمیں کثرت سے روحانی خوراک ملتی ہے۔ (یسع 65:13) مثال کے طور پر مینارِنگہبانی رسالہ 210 سے زیادہ زبانوں میں دستیاب ہے۔ اِس رسالے میں بائبل کی پیشگوئیوں کی وضاحت کی جاتی ہے۔ اِس کے ذریعے ہم بائبل کی گہری تعلیمات کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں اور اِس میں ہمیں ترغیب دی جاتی ہے کہ ہم بائبل کے اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں۔ جاگو! رسالہ تقریباً 100 زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔ اِس رسالے کے ذریعے ہم یہوواہ خدا کی تخلیق کے بارے میں بہت سی باتیں سیکھتے ہیں۔ اِس کے علاوہ اِس میں بتایا جاتا ہے کہ ہم بائبل میں درج مشوروں پر کیسے عمل کر سکتے ہیں۔ (امثا 3:21-23؛ روم 1:20) دیانت نوکر 680 سے زیادہ زبانوں میں روحانی خوراک فراہم کر رہا ہے۔ کیا آپ ہر روز بائبل کو پڑھنے کے لیے وقت نکالتے ہیں؟ کیا آپ ہمارے رسالوں کے ہر شمارے کو پڑھتے ہیں؟ کیا آپ اُن تمام نئی کتابوں کو پڑھتے ہیں جو ہر سال آپ کی زبان میں شائع ہوتی ہیں؟
یہوواہ خدا کی تنظیم کتابوں اور رسالوں کے علاوہ تقریروں کے خاکے بھی تیار کرتی ہے۔ یہ تقریریں ہمارے اِجلاسوں اور اِجتماعوں پر پیش کی جاتی ہیں۔ اِن موقعوں پر جو تقریریں، اِنٹرویو، ڈرامے اور منظر پیش کیے جاتے ہیں، کیا آپ اُن سے لطفاندوز ہوتے ہیں؟ واقعی یہوواہ خدا ہمارے لیے روحانی ضیافت تیار کرتا ہے۔—یسع 25:6۔
3 اگر آپ کی زبان میں تمام کتابیں اور رسالے دستیاب نہیں ہیں تو کیا اِس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس روحانی خوراک کی کمی ہے؟
جینہیں۔ ہمیں اِس بات سے حیران نہیں ہونا چاہیے کہ یہوواہ کے کچھ بندوں کے پاس زیادہ روحانی خوراک دستیاب ہے جبکہ بعض کے پاس نسبتاً کم ہے۔ ذرا اِس سلسلے میں رسولوں کی مثال پر غور کریں۔ رسولوں کو پہلی صدی کے باقی شاگردوں کی نسبت زیادہ ہدایات ملتی تھیں۔ (مر 4:10؛ 9:35-37) پھر بھی یسوع مسیح کے دوسرے شاگردوں کو ضروری روحانی خوراک ملتی تھی تاکہ وہ خدا کی قربت میں رہ سکیں۔—افس 4:20-24؛ 1-پطر 1:8۔
یہ بات بھی قابلِغور ہے کہ یسوع مسیح کے بہت سے کام اور باتیں اِنجیلوں میں درج نہیں ہیں۔ یوحنا رسول نے لکھا: ”اَور بھی بہت سے کام ہیں جو یسوؔع نے کئے۔ اگر وہ جُداجُدا لکھے جاتے تو مَیں سمجھتا ہوں کہ جو کتابیں لکھی جاتیں اُن کے لئے دُنیا میں گنجایش نہ ہوتی۔“ (یوح 21:25) پہلی صدی کے مسیحیوں کے پاس یسوع مسیح کے بارے میں ہم سے زیادہ معلومات تھیں لیکن اِس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارے پاس یسوع مسیح کے بارے میں کم معلومات ہیں۔ یہوواہ خدا نے اِس بات کا خیال رکھا ہے کہ ہمارے پاس یسوع مسیح کے بارے میں اِتنا علم ہو کہ ہم اُن کے نقشِقدم پر چل سکیں۔—1-پطر 2:21۔
ذرا اُن خطوں کے بارے بھی سوچیں جو پہلی صدی میں رسولوں نے کلیسیاؤں کے نام لکھے تھے۔ پولُس رسول کے خطوں میں سے کمازکم ایک خط بائبل میں شامل نہیں کِیا گیا۔ (کل 4:16) چونکہ ہمارے پاس یہ خط موجود نہیں ہے تو کیا اِس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے پاس روحانی خوراک کی کمی ہے؟ ایسی بات نہیں۔ یہوواہ خدا جانتا ہے کہ ہم ”کن چیزوں کے محتاج“ ہیں اور روحانی لحاظ سے مضبوط رہنے کے لیے وہ ہمیں کافی خوراک مہیا کرتا ہے۔—متی 6:8۔
یہوواہ خدا جانتا ہے کہ ہم ”کن چیزوں کے محتاج“ ہیں اور روحانی لحاظ سے مضبوط رہنے کے لیے وہ ہمیں کافی خوراک مہیا کرتا ہے۔
آجکل یہوواہ کے کچھ بندوں کے پاس زیادہ روحانی خوراک دستیاب ہے جبکہ بعض کے پاس یہ خوراک نسبتاً کم ہے۔ کیا آپ کی زبان میں تھوڑی سی کتابیں اور رسالے موجود ہیں؟ اگر ایسا ہے تو یہ نہ سمجھیں کہ یہوواہ خدا کو آپ کی فکر نہیں۔ جو کچھ بھی آپ کے پاس ہے، اُس کا مطالعہ کریں اور اُس زبان کے اِجلاسوں میں جائیں جو آپ اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ یوں آپ یہوواہ خدا کی قربت میں رہیں گے۔—زبور 1:2؛ عبر 10:24، 25۔
4 اِنٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے اگر آپ jw.org پر ڈالے گئے مضامین کو نہیں پڑھ سکتے تو کیا آپ روحانی طور پر کمزور پڑ جائیں گے؟
ہماری ویبسائٹ پر نہ صرف ہماری کتابیں اور رسالے دستیاب ہیں بلکہ اِس پر ایسی معلومات بھی ہیں جو شادیشُدہ جوڑوں، نوجوانوں اور والدین کے لیے بہت فائدہمند ہیں۔ آپ اپنی خاندانی عبادت کے دوران مل کر اِن معلومات پر غور کر سکتے ہیں۔ اِس ویب سائٹ پر ہمارے خاص پروگراموں کے بارے میں رپورٹ بھی دی جاتی ہے جیسے کہ گلئیڈ گریجویشن اور یہوواہ کے گواہوں کا سالانہ اِجلاس۔ اِس کے علاوہ جب کسی ملک میں یہوواہ کے گواہ قدرتی آفت یا کسی قانونی فیصلے سے متاثر ہوتے ہیں تو ہماری ویبسائٹ کے ذریعے ہمیں اِس سے بھی آگاہ کِیا جاتا ہے۔ (1-پطر 5:8، 9) ہماری ویبسائٹ خوشخبری پھیلانے کا بھی بڑا مؤثر ذریعہ ہے، یہاں تک کہ اُن ملکوں میں بھی جہاں ہمارے کام پر پابندی ہے۔
چاہے آپ کے پاس ہماری ویبسائٹ کو دیکھنے کی سہولت ہے یا نہیں، آپ روحانی لحاظ سے مضبوط رہ سکتے ہیں۔ دیانتدار نوکر اِس بات کا خیال رکھتا ہے کہ اِتنی کتابیں اور رسالے چھاپے جائیں کہ ہر ایک نوکرچاکر کو کافی روحانی خوراک ملے۔ اِس لیے آپ کو یہ محسوس نہیں کرنا چاہیے کہ ہماری ویبسائٹ کو دیکھنے کے لیے آپ کو کمپیوٹر یا ٹلبیٹ وغیرہ ضرور خریدنا چاہیے۔ بعض بہنبھائی ہماری ویبسائٹ سے کچھ مضامین پرنٹ کرکے ایسے بہنبھائیوں کو دیتے ہیں جن کے پاس اِنٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ لیکن کلیسیاؤں سے ایسا کرنے کا تقاضا نہیں کِیا جاتا۔
ہم یسوع مسیح کے بڑے شکر گزار ہیں کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق ہمیں روحانی خوراک مہیا کرتے ہیں۔ جوںجوں اِس دُنیا کا خاتمہ نزدیک آ رہا ہے، ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ خدا ہمیں ’وقت پر کھانا دیتا رہے گا۔‘