مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏’‏ایسے شخصوں کی عزت کریں‘‏

‏’‏ایسے شخصوں کی عزت کریں‘‏

سن 1992ء سے گورننگ باڈی تجربہ‌کار اور پُختہ بزرگوں کو مقرر کر رہی ہے تاکہ وہ اِس کی مختلف کمیٹیوں کی مدد کریں۔‏ یہ بزرگ مسیح کی ’‏اَور بھی بھیڑوں‘‏ سے ہیں اور مختلف طریقوں سے گورننگ باڈی کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔‏ (‏یوح 10:‏16‏)‏ وہ جس کمیٹی کے مددگار ہیں،‏ ہر ہفتے اُس کے اِجلاس میں جاتے ہیں۔‏ وہ اُن معاملات کے بارے میں معلومات اِکٹھی کرتے ہیں اور اپنی تجاویز دیتے ہیں جن پر اِجلاس میں بات ہوتی ہے۔‏ حتمی فیصلے تو گورننگ باڈی کرتی ہے لیکن یہ بزرگ اُن فیصلوں کو عمل میں لاتے ہیں۔‏ اِن بھائیوں کو جو بھی کام سونپا جاتا ہے،‏ وہ اُسے خوشی سے کرتے ہیں۔‏ یہ بزرگ گورننگ باڈی کے رُکنوں کے ساتھ علاقائی اور بین‌الاقوامی اِجتماعوں پر جاتے ہیں۔‏ اِس کے علاوہ یہ بھائی مرکزی دفتر کے نمائندوں کے طور پر مختلف برانچوں کا بھی دورہ کرتے ہیں۔‏

ایک بھائی جو 1992ء سے گورننگ باڈی کی ایک کمیٹی کے مددگار کے طور پر کام کر رہا ہے،‏ وہ کہتا ہے:‏ ”‏جب مَیں اپنی ذمےداریاں اچھے طریقے سے نبھاتا ہوں تو گورننگ باڈی کو روحانی باتوں پر غور کرنے کا زیادہ موقع ملتا ہے۔‏“‏ ایک بھائی جو 20 سال سے مددگار کے طور پر خدمت کر رہا ہے،‏ وہ کہتا ہے:‏ ”‏یہ اِتنا بڑا اعزاز ہے جسے مَیں بیان نہیں کر سکتا۔‏“‏

گورننگ باڈی اِن بھائیوں کو بہت زیادہ ذمےداریاں سونپتی ہے اور اِن کی محنت اور وفاداری کی بڑی قدر کرتی ہے۔‏ آئیں،‏ ہم ’‏ایسے شخصوں کی عزت کریں۔‏‘‏—‏فل 2:‏29‏۔‏