بائبل کا ایک زندہ اور مؤثر ترجمہ
”خدا کا کلام زندہ . . . ہے۔“—عبر 4:12۔
1. (الف) خدا نے آدم کو کیا ذمےداری دی اور اِسے نبھانے کے لیے اُنہوں نے کون سی صلاحیت اِستعمال کی؟ (ب) خدا کے بندوں نے بولنے کی صلاحیت کو کیسے اِستعمال کِیا ہے؟
جب یہوواہ خدا نے اِنسانوں کو بنایا تو اُس نے اُنہیں بولنے کی صلاحیت دی۔ اُس نے آدم کو یہ ذمےداری دی کہ وہ باغِعدن میں موجود ہر جانور کا نام رکھیں اور اِس ذمےداری کو نبھانے کے لیے آدم نے بولنے کی صلاحیت اِستعمال کی۔ (پید 2:19، 20) اُس وقت سے خدا کے بندے اپنی بولنے کی صلاحیت کو اِستعمال کرتے ہوئے یہوواہ خدا کی بڑائی کرتے ہیں اور دوسروں کو اُس کی مرضی کے بارے میں بتاتے ہیں۔ اِس صلاحیت کی بدولت خدا کے بندوں نے حال ہی میں بائبل کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کِیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ خدا کے بارے میں جان سکیں۔
2. (الف) نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے ترجمہنگاروں کی کمیٹی نے کون سے تین اصول بنائے؟ (ب) اِس مضمون میں ہم کس بات پر غور کریں گے؟
2 اگرچہ آجکل بائبل کے ہزاروں ترجمے دستیاب ہیں لیکن بہت سے ترجموں میں اصلی متن کے خیالات کو صحیح طور پر پیش نہیں کِیا گیا۔ 1940ء کے دہے میں نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے ترجمہنگاروں کی کمیٹی نے بائبل کے ترجمے کے حوالے سے تین بنیادی اصول بنائے: (1) اصلی متن میں جہاں بھی خدا کا نام موجود ہے، اُسے لگایا جائے تاکہ خدا کے نام کی بڑائی ہو۔ (متی 6:9 کو پڑھیں۔) (2) اگر ممکن ہو تو اصلی متن کا لفظبہلفظ ترجمہ کِیا جائے لیکن اگر یہ ترجمہ صحیح مطلب پیش نہ کرے تو اصلی متن میں درج خیال کا ترجمہ کِیا جائے۔ (3) ایسی زبان اِستعمال کی جائے جسے پڑھنا اور سمجھنا آسان ہو۔ (نحمیاہ 8:8، 12 کو پڑھیں۔) اب تک نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کا 130 سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ ہو چُکا ہے اور ترجمہ کرتے وقت اِن تینوں اصولوں کو مدِنظر رکھا گیا۔ آئیں، دیکھیں کہ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے اِبتدائی ایڈیشن، 2013ء کے نظرثانیشُدہ ایڈیشن اور دوسری زبانوں میں اِس کے ترجموں میں اِن اصولوں پر کیسے عمل کِیا گیا۔
خدا کے نام کی بڑائی
3، 4. (الف) بائبل کے کون سے قدیم نسخوں میں خدا کے نام کے چار عبرانی حروف موجود ہیں؟ (ب) بائبل کے بہت سے ترجموں میں خدا کے نام کے ساتھ کیا کِیا گیا ہے؟
3 بائبل کے قدیم عبرانی نسخوں جیسا کہ بحیرۂمُردار کے قریب سے ملنے والے طوماروں پر تحقیق کرنے والے ماہرین اِس بات پر بہت حیران ہیں کہ خدا کے نام کے چار عبرانی حروف اِن میں کتنی زیادہ مرتبہ اِستعمال ہوئے ہیں۔ خدا کا نام صرف قدیم عبرانی نسخوں میں ہی موجود نہیں ہے بلکہ یہ سپتواجنتا (یعنی عبرانی صحیفوں کے یونانی ترجمے) کی کچھ ایسی کاپیوں میں بھی پایا جاتا ہے جو دوسری صدی قبلازمسیح سے لے کر پہلی صدی عیسوی کے دوران لکھی گئیں۔
4 حالانکہ اِس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بائبل کے اصلی متن میں خدا کا نام موجود ہے لیکن پھر بھی بہت سے ترجموں میں خدا کا نام اِستعمال نہیں کِیا گیا۔ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی کرسچین گریک سکرپچرز (یعنی متی سے مکاشفہ) کی ریلیز کے صرف دو سال بعد یعنی 1952ء میں ایک اَور ترجمہ ریوائزڈ سٹینڈرڈ ورشن شائع ہوا جو کہ امریکن سٹینڈرڈ ورشن کا نظرثانیشُدہ ایڈیشن تھا۔ امریکن سٹینڈرڈ ورشن میں خدا کا نام اِستعمال کِیا گیا تھا لیکن ریوائزڈ سٹینڈرڈ ورشن میں خدا کا نام اِستعمال نہیں کِیا گیا۔ اِس کی کیا وجہ تھی؟ ریوائزڈ سٹینڈرڈ ورشن کے تعارف میں کہا گیا: ”چونکہ خدا ایک ہے اور اُس کے علاوہ کوئی اَور خدا نہیں اِس لیے . . . مسیحیوں کے لیے خدا کو کسی خاص نام سے پکارنا مناسب نہیں۔“ بائبل کے کئی انگریزی اور دوسری زبانوں کے ترجموں میں بھی خدا کا نام اِستعمال نہیں کِیا گیا۔
5. یہ کیوں اہم ہے کہ بائبل میں خدا کا نام اِستعمال کِیا جائے؟
5 کیا بائبل میں خدا کا نام اِستعمال کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق پڑتا ہے؟ جی ہاں۔ ایک ترجمہنگار کو پتہ ہونا چاہیے کہ کتاب کے مصنف کا مقصد کیا تھا کیونکہ اِس کا اثر کتاب کے ترجمے پر پڑتا ہے۔ بائبل کی بہت سی آیتوں سے پتہ چلتا ہے کہ خدا کا نام اِستعمال کرنا اور اِس کی بڑائی کرنا کتنا اہم ہے۔ (زبور 83:18؛ یسع 42:8؛ 43:10، 11؛ یوح 17:6، 26؛ اعما 15:14) یہوواہ خدا بائبل کا مصنف ہے اور اُس نے بائبل لکھنے والوں کو اِلہام بخشا کہ وہ اِس میں اُس کا نام اِستعمال کریں۔ (حِزقیایل 38:23 کو پڑھیں؛ اصلی متن میں اِس آیت میں لقب ”خداوند“ کی جگہ نام ”یہوواہ“ اِستعمال کِیا گیا ہے۔) بائبل کے قدیم نسخوں میں خدا کا نام ہزاروں مرتبہ آیا ہے اِس لیے اگر بائبل کے ترجموں میں اِسے اِستعمال نہ کِیا جائے تو یہ خدا کی توہین ہوگی۔
6. نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے 2013ء کے ایڈیشن میں خدا کا نام چھ اَور جگہوں پر کیوں ڈالا گیا ہے؟
6 اِس بات کے اَور ثبوت ملے ہیں کہ خدا کا نام یہوواہ بائبل کے اصلی متن میں موجود ہے۔ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے 1984ء کے ایڈیشن میں خدا کا نام یہوواہ 7210 بار آتا ہے لیکن 2013ء کے ایڈیشن میں نام یہوواہ چھ بار اَور اِستعمال کِیا گیا ہے۔ پانچ بار یہ 1-سموئیل 2:25؛ 6:3؛ 10:26؛ 23:14، 16 میں اِستعمال ہوا ہے کیونکہ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے پہلے ایڈیشن کے ترجمے کے بعد بحیرۂمُردار کے قریب سے کچھ طومار ملے جن میں اِن آیتوں میں نام یہوواہ اِستعمال ہوا ہے۔ یہ طومار اُن عبرانی نسخوں سے 1000 سال پُرانے ہیں جن سے نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کا ترجمہ کِیا گیا تھا۔ اِس کے علاوہ کچھ اَور قدیم نسخوں پر تحقیق کی گئی اور اِس کے نتیجے میں قضاة 19:18 میں بھی نام یہوواہ ڈالا گیا ہے۔
7، 8. خدا کے نام کے مطلب سے کیا ظاہر ہوتا ہے؟
7 سچے مسیحیوں کے لیے یہوواہ خدا کا نام بہت اہم ہے۔ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے ترجمہنگاروں کی کمیٹی کا ماننا ہے کہ نام یہوواہ کا *پہلے ہماری کتابوں اور رسالوں میں خدا کے نام کا مطلب بتانے کے لیے خروج 3:14 کا حوالہ دیا جاتا تھا جس میں لکھا ہے: ”مَیں جو ہوں سو مَیں ہوں“ یا نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے مطابق ”مَیں جو بننا چاہتا ہوں، وہ بنوں گا۔“ اِس وجہ سے 1984ء کے ایڈیشن میں کہا گیا کہ نام یہوواہ کا مطلب ہے کہ ”وہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے جو بھی ضروری ہو، بنتا ہے۔“ * لیکن نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے 2013ء کے ایڈیشن کے ضمیمے میں اِس سلسلے میں کچھ اَور معلومات دی گئی ہیں۔ اِس ضمیمے میں مضمون اے4 میں لکھا ہے: ”نام ”یہوواہ“ کا مطلب صرف اِس وضاحت تک محدود نہیں ہے کیونکہ یہوواہ خدا اپنی مخلوق کو بھی وہ سب کچھ بنا لیتا ہے جو اُس کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔“
مطلب ہے: ”وہ بناتا ہے۔“8 یہوواہ خدا نے اپنے نام کے مطلب کے مطابق نوح کو کشتی بنانے کے قابل بنایا، بضلیایل کو ماہر کاریگر بنایا، جدعون کو جنگ میں فاتح بنایا اور پولُس کو غیرقوموں کا رسول بنایا۔ واقعی خدا کا نام اُس کے بندوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اِس لیے نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے ترجمہنگاروں کی کمیٹی نے خدا کے نام کو بائبل میں سے نہیں نکالا۔
9. گورننگ باڈی اِس بات کو اہمیت کیوں دیتی ہے کہ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کا دوسری زبانوں میں ترجمہ کِیا جائے؟
9 نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کا ترجمہ 130 سے زیادہ زبانوں میں ہو چُکا ہے اور اِن میں اُن سب جگہوں پر خدا کا نام لگایا گیا ہے جہاں یہ اصلی متن میں موجود ہے۔ (ملاکی 3:16 کو پڑھیں؛ اصلی متن میں اِس آیت میں لقب ”خداوند“ کی جگہ نام ”یہوواہ“ اِستعمال کِیا گیا ہے۔) لیکن بائبل کے بہت سے ترجموں میں خدا کا نام اِستعمال نہیں کِیا گیا بلکہ اِس کی جگہ ”خدا“ یا ”خداوند“ جیسے القاب یا مقامی دیوتاؤں کے نام اِستعمال کیے گئے ہیں۔ اِس وجہ سے یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی نے فیصلہ کِیا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اُن کی اپنی زبان میں ایک ایسی بائبل فراہم کی جائے جس کے ذریعے خدا کے نام کی بڑائی ہو۔
واضح اور صحیح ترجمہ
10، 11. نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کا دوسری زبانوں میں ترجمہ کرتے وقت ترجمہنگاروں کو کون سی مشکلات پیش آئیں؟
10 نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کا دوسری زبانوں میں ترجمہ کرتے وقت ترجمہنگاروں کو کافی مشکلات پیش آئیں۔ مثال کے طور پر کچھ انگریزی ترجموں کی طرح ماضی میں نیو ورلڈ ٹرانسلیشن میں بھی کئی آیتوں میں عبرانی لفظ ”شیول“ اِستعمال کِیا گیا جیسا کہ واعظ 9:10 میں جہاں لکھا تھا: ”آپ جو بھی کام کریں، اُسے جوشوخروش سے کریں کیونکہ شیول میں جہاں آپ جا رہے ہیں، نہ تو کوئی کام ہے، نہ کوئی منصوبہ، نہ علم اور نہ دانشمندی۔“ لیکن دوسری زبانوں میں ترجمہ کرنے والی ٹیموں کے لیے لفظ شیول اِستعمال کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ اُن کے قارئین اِس لفظ سے واقف نہیں تھے، یہ لفظ کسی لغت میں موجود نہیں تھا اور ایسا لگتا تھا کہ یہ کسی جگہ کا نام ہے۔ اِس لیے ٹیموں کو اِجازت دی گئی کہ وہ عبرانی لفظ ”شیول“ اور یونانی لفظ ”ہادس“ کا مطلب واضح کرنے کے لیے اِن کی جگہ لفظ ”قبر“ اِستعمال کر سکتی ہیں۔
11 اِس کے علاوہ اگر کچھ زبانوں میں عبرانی لفظ ”نفش“ اور یونانی لفظ ”پسیخے“ کا ترجمہ ہمیشہ ”جان“ سے کِیا جاتا تو اِس سے غلطفہمی پیدا ہو سکتی تھی۔ اِس کی وجہ یہ تھی کہ اُن زبانوں میں جان کے لیے جو لفظ اِستعمال کِیا جاتا ہے، وہ یہ خیال پیش کرتا ہے کہ اِنسان کے جسم میں کوئی شے ہوتی ہے جو اُس کے مرنے کے بعد زندہ رہتی ہے۔ لہٰذا ترجمہنگاروں کو اِجازت دی گئی کہ وہ اِن الفاظ کا ترجمہ سیاقوسباق کے لحاظ سے کر سکتے ہیں تاکہ لوگ اِنہیں فوراً سمجھ پائیں۔ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی ہولی سکرپچرز—وِد ریفرنسز کے ضمیمے میں بتایا گیا ہے کہ لفظ نفش اور پسیخے کا مختلف آیتوں میں کیا مطلب ہے۔ یہ ضمیمہ ترجمے کے کام میں بہت فائدہمند ثابت ہوا۔ اِس کے علاوہ اکثر فٹنوٹ میں عبرانی اور یونانی الفاظ کے بارے میں مزید معلومات ڈالی گئی ہیں۔
12. نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے نظرثانیشُدہ ایڈیشن میں کون سی تبدیلیاں کی گئی ہیں؟ (اِس رسالے میں مضمون ”نیو ورلڈ ٹرانسلیشن—2013ء کا ایڈیشن“ کو بھی دیکھیں۔)
امثا 27:17۔
12 دوسری زبانوں میں بائبل کا ترجمہ کرنے والی ٹیموں کے سوالوں سے ظاہر ہوا کہ انگریزی بائبل میں بھی کچھ آیتیں ایسی ہیں جن کو پڑھنے سے غلطفہمی پیدا ہو سکتی ہیں۔ لہٰذا ستمبر 2007ء میں گورننگ باڈی نے نیو ورلڈ ٹرانسلیشن پر نظرثانی کرنے کی اِجازت دی۔ اِس دوران بائبل کا ترجمہ کرنے والی ٹیموں کی طرف سے بھیجے گئے ہزاروں سوالوں کا جائزہ لیا گیا۔ پُرانے اور مشکل انگریزی الفاظ کو ہٹا کر نئے اور آسان لفظ لگائے گئے اور کوشش کی گئی کہ اِس ترجمے کو زیادہ آسان اور واضح بنایا جائے۔ لیکن اِس بات کا بھی خیال رکھا گیا کہ یہ اصلی متن کے عین مطابق رہے۔ یوں دوسری زبانوں میں نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے ترجموں کی وجہ سے انگریزی ترجمے میں مزید نکھار پیدا ہوا۔—لوگوں کے تاثرات
13. نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے نظرثانیشُدہ ایڈیشن کے بارے میں بہن بھائیوں کے کیا تاثرات ہیں؟
13 نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے نظرثانیشُدہ ایڈیشن کے بارے میں بہن بھائیوں کے کیا تاثرات ہیں؟ اِس کا اندازہ اُن ہزاروں خطوط سے ہوتا ہے جو پوری دُنیا سے بہن بھائیوں نے بروکلن میں واقع ہمارے مرکزی دفتر میں بھیجے۔ ایک بہن نے لکھا: ”بائبل ایک ایسی تجوری کی طرح ہے جس میں بہت سے قیمتی زیورات رکھے ہیں۔ جب مَیں بائبل کا نیا ایڈیشن پڑھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ مَیں ایک ایک زیور کو نکال کر اِسے فرق فرق پہلوؤں سے دیکھ رہی ہوں اور اِس کے رنگ اور خوبصورتی کو سراہ رہی ہوں۔ یہ ترجمہ بہت آسان ہے۔ اِس کے ذریعے مَیں یہوواہ خدا کے اَور زیادہ قریب ہو گئی ہوں۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا ایک ایسے باپ کی طرح ہے جس نے مجھے اپنی بانہوں میں لپیٹا ہوا ہے اور جو مجھے تسلیبخش الفاظ پڑھ کر سنا رہا ہے۔“ بہت سے دوسرے بہن بھائیوں نے بھی اِسی طرح کے احساسات کا اِظہار کِیا۔
14، 15. دوسری زبانوں میں دستیاب نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے بارے میں لوگوں نے کیسے احساسات ظاہر کیے؟
14 دوسری زبانوں میں دستیاب نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے بارے میں بھی لوگوں کے ایسے ہی جذبات ہیں۔ ملک بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں رہنے والے ایک عمررسیدہ شخص نے کہا: ”مَیں بہت سالوں سے بائبل پڑھ رہا ہوں۔ لیکن مَیں نے کبھی ایسا
ترجمہ نہیں دیکھا جو اِتنا آسان ہو اور سیدھا دل کو لگتا ہو۔“ اِسی طرح ملک البانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک بہن نے اپنی زبان میں نیو ورلڈ ٹرانسلیشن حاصل کرنے کے بعد کہا: ”البانوی زبان میں خدا کا کلام کتنا خوبصورت لگتا ہے! یہ ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ یہوواہ خدا ہم سے ہماری زبان میں بات کرتا ہے۔“15 بہت سے ملکوں میں بائبل آسانی سے نہیں ملتی یا پھر بہت مہنگی ملتی ہے اِس لیے اگر کسی کو بائبل مل جائے تو یہ کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا۔ ملک روانڈا سے ایک رپورٹ میں کہا گیا: ”کافی عرصے سے بہت سے لوگ بائبل کورس تو کر رہے تھے لیکن روحانی طور پر ترقی نہیں کر پا رہے تھے۔ اِس کی وجہ یہ تھی کہ اُن کے پاس بائبل نہیں تھی۔ وہ چرچ سے بائبل نہیں خرید سکتے تھے کیونکہ وہ بہت مہنگی تھی۔ اِس کے علاوہ اکثر اوقات وہ بائبل کی کچھ آیتوں کو صحیح طور پر نہیں سمجھ پاتے تھے۔“ جب وہاں کی ایک مقامی زبان میں نیو ورلڈ ٹرانسلیشن دستیاب ہوئی تو ایک خاندان نے جس میں چار نوجوان بچے ہیں، کہا: ”ہم یہوواہ خدا اور دیانتدار اور عقلمند نوکر کا بہت شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اُنہوں نے ہمیں یہ بائبل دی ہے۔ ہم بہت غریب ہیں۔ ہمارے پاس اِتنے پیسے نہیں تھے کہ ہم گھر کے سب لوگوں کے لیے بائبل خرید سکیں۔ لیکن اب ہم سب کے پاس اپنی اپنی بائبل ہے۔ ہم سب ہر روز مل کر بائبل پڑھتے ہیں تاکہ ہم اِس تحفے کے لیے یہوواہ خدا کا شکریہ ادا کر سکیں۔“
16، 17. (الف) یہوواہ خدا کیا چاہتا ہے؟ (ب) ہمارا کیا عزم ہونا چاہیے؟
16 مستقبل میں نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کا نظرثانیشُدہ ایڈیشن دوسری زبانوں میں بھی دستیاب ہوگا۔ شیطان اِس کام کو روکنا چاہتا ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ جب وہ لوگوں سے بات کرے تو سب لوگ اُس کی بات کو سُن سکیں اور سمجھ سکیں۔ (یسعیاہ 30:21 کو پڑھیں۔) وہ وقت دُور نہیں جب زمین یہوواہ خدا کے عرفان یعنی علم سے بالکل اُس طرح معمور ہوگی جس طرح سمندر پانی سے بھرا ہے۔—یسع 11:9۔
17 آئیں، عزم کریں کہ یہوواہ خدا کی نعمتوں کو بھرپور طریقے سے اِستعمال کرتے رہیں اور نیو ورلڈ ٹرانسلیشن سے پورا فائدہ اُٹھائیں جس کے ذریعے خدا کے نام کی بڑائی ہوتی ہے۔ ہر روز اُس کا کلام پڑھیں اور یوں اُس کی بات سنیں۔ باقاعدگی سے اُس سے دُعا کریں اور یوں اپنی بات اُس تک پہنچائیں۔ اِس طرح آپ یہوواہ خدا کو اَور قریب سے جان جائیں گے اور اُس کے لیے آپ کی محبت بڑھے گی۔—یوح 17:3۔
^ پیراگراف 7 یہ وضاحت کچھ دوسری کتابوں میں بھی دی گئی ہے لیکن سب عالم اِس سے متفق نہیں ہیں۔
^ پیراگراف 7 نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی ہولی سکرپچرز—وِد ریفرنسز کے ضمیمے میں صفحہ 1561 پر مضمون 1اے کو دیکھیں جو عبرانی صحیفوں میں خدا کے نام کے بارے میں ہے۔