مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

بِلاشُبہ آپ نے مینارِنگہبانی کے پچھلے شماروں کو دھیان سے پڑھا ہوگا۔‏ کیا آپ اِن سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں؟‏

ماجوج کا جوج کون ہے جس کا ذکر حِزقی‌ایل کی کتاب میں کِیا گیا ہے؟‏

ماجوج کا جوج شیطان کی طرف اِشارہ نہیں کرتا۔‏ یہ تمام قوموں کی طرف اِشارہ کرتا ہے جو متحد ہو کر بڑی مصیبت کے شروع ہونے کے بعد خدا کے بندوں پر حملہ کریں گی۔‏—‏15/‏5 ص.‏ 29،‏ 30۔‏

یسوع مسیح کے معجزوں سے اُن کی فراخ‌دلی کیسے ظاہر ہوئی؟‏

ایک مرتبہ یسوع مسیح قانایِگلیل میں ایک شادی پر گئے جہاں اُنہوں نے تقریباً 380 لیٹر (‏100 گیلن)‏ پانی کو ”‏اچھی مے“‏ میں تبدیل کر دیا۔‏ ایک اَور مرتبہ اُنہوں نے 5000 سے زیادہ لوگوں کو معجزانہ طور پر کھانا کھلایا۔‏ (‏متی 14:‏14-‏21؛‏ یوح 2:‏6-‏11‏)‏ دونوں ہی موقعوں پر یسوع مسیح نے ظاہر کِیا کہ وہ اپنے باپ کی طرح فراخ‌دل ہیں۔‏—‏15/‏6 ص.‏ 4،‏ 5۔‏

کون سے چھ اصول بڑھاپے کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں کو قبول کرنے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں؟‏

بائبل میں یہ مشورے دیے گئے ہیں کہ ہم (‏1)‏ خاکساری سے کام لیں،‏ (‏2)‏ اپنے پہناوے کا خیال رکھیں،‏ (‏3)‏ اپنی سوچ مثبت رکھیں،‏ (‏4)‏ فراخ‌دلی سے کام لیں،‏ (‏5)‏ دوست بنیں اور بنائیں اور (‏6)‏ شکرگزاری ظاہر کریں۔‏ اِن خوبیوں کو اپنانے سے ایک شخص کا بڑھاپا اُس کے لیے زینت کا باعث بن سکتا ہے۔‏—‏1/‏7 ص.‏ 8-‏10۔‏

کیا جھوٹے مذاہب کے ساتھ ساتھ اُن کے تمام پیروکار بھی ختم ہو جائیں گے؟‏

ایسا نہیں لگتا۔‏ زکریاہ 13:‏4-‏6 سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ مذہبی رہنما یہ بات چھپائیں گے کہ وہ کسی مذہب کا حصہ تھے۔‏ وہ تو شاید یہ دعویٰ بھی کریں گے کہ اُن کا کبھی کسی مذہب سے کوئی سروکار ہی نہیں تھا۔‏—‏15/‏7 ص.‏ 15،‏ 16۔‏

بعض ایسی نعمتیں کیا ہیں جن پر مسیحی سوچ بچار کر سکتے ہیں؟‏

ہم خدا کی خلقت،‏ اُس کے کلام،‏ دُعا کرنے کے شرف اور فدیے کے بندوبست پر سوچ بچار کر سکتے ہیں۔‏—‏15/‏8 ص.‏ 10-‏13۔‏

ایک صورتحال کیا ہے جس میں ہمیں 1-‏کُرنتھیوں 15:‏33 میں درج حکم پر عمل کرنا چاہیے؟‏

یہ سچ ہے کہ ہم اُن لوگوں کے ساتھ بھی مہربانی سے پیش آنا چاہتے ہیں جو خدا کی مرضی پر نہیں چلتے۔‏ لیکن یہوواہ کے ایک گواہ کا کسی ایسے شخص کے ساتھ شادی کے اِرادے سے گھومنا پھرنا غلط ہے جو بپتسمہ‌یافتہ گواہ نہیں ہے اور جو یہوواہ کے اصولوں کا احترام نہیں کرتا۔‏—‏15/‏8 ص.‏ 25۔‏

پطرس کا ایمان کمزور کیوں پڑ گیا لیکن بعد میں اُن کا ایمان مضبوط کیسے ہوا؟‏

اپنے ایمان کی وجہ سے پطرس رسول پانی پر چل کر یسوع مسیح کی طرف جانے لگے۔‏ (‏متی 14:‏24-‏32‏)‏ لیکن جب اُنہوں نے آندھی کو دیکھا تو وہ ڈر گئے۔‏ لیکن پھر اُنہوں نے اپنا دھیان یسوع مسیح کی طرف پھیرا اور اُن سے مدد لی۔‏—‏15/‏9 ص.‏ 16،‏ 17۔‏

مارتھا کا دھیان بہت سے کام‌کاج کی وجہ سے بٹ گیا۔‏ ہم اُن کی مثال سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

ایک مرتبہ مارتھا کا دھیان کھانا تیار کرنے اور گھر کو صاف ستھرا کرنے میں لگا ہوا تھا۔‏ یسوع مسیح نے اُنہیں بتایا کہ چونکہ مریم اُن کی تعلیمات سُن رہی تھیں اِس لیے اُنہوں نے اپنے لیے اچھا حصہ چُن لیا ہے۔‏ ہمیں اِس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ غیرضروری کاموں کی وجہ سے ہمارا دھیان یہوواہ کی عبادت سے نہ ہٹ جائے۔‏—‏15/‏10 ص.‏ 18-‏20۔‏