مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ہمارے قارئین کے نام

ہمارے قارئین کے نام

ہمارے قارئین کے نام

ہم آپ کو مینارِنگہبانی میں کچھ تبدیلیوں کے بارے میں باخبر کرنا چاہتے ہیں۔‏ لیکن آئیں پہلے ہم اِس بات پر غور کرتے ہیں کہ اِس رسالے کے کن پہلوں میں تبدیلی نہیں آئے گی۔‏

مثال کے طور پر اِس رسالے کے عنوان میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔‏ یہ آگے بھی مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے کے نام سے جانا جائے گا۔‏ پہلے کی طرح آئندہ بھی مینارِنگہبانی میں سچے خدا یہوواہ کی ستائش کی جائے گی اور قاری کو خدا کی بادشاہت کی خوشخبری دی جائے گی۔‏ اِس شمارے میں صفحہ ۵ سے لے کر صفحہ ۹ تک شائع ہونے والے مضامین خدا کی بادشاہت کے متعلق ہیں۔‏ اِن میں یہ بتایا گیا ہے کہ خدا کی بادشاہت کیا ہے اور یہ آئندہ کیا انجام دے گی۔‏ مینارِنگہبانی کے ذریعے یسوع مسیح پر لوگوں کا ایمان بڑھایا جائے گا۔‏ اِس کے علاوہ مینارِنگہبانی میں دُنیا کے حالات اور واقعات کا جائزہ لیا جائے گا اور یہ بھی بتایا جائے گا کہ اِن کا خدا کے کلام کی پیشینگوئیوں سے کیا تعلق ہے۔‏

یہ مینارِنگہبانی کا عوامی شمارہ ہے۔‏ * آئیں اب ہم دیکھتے ہیں کہ اِس میں کون سے مضامین شامل ہوں گے۔‏

ہر شمارے میں یہ دلچسپ مضامین شامل کئے جائیں گے:‏ مضمون ”‏کیا آپ کو معلوم ہے؟‏“‏ میں پاک صحائف میں درج واقعات کے بارے میں مزید معلومات بتائی جائیں گی۔‏ مضمون ”‏خدا کے نزدیک جائیں“‏ سے ہم دیکھ سکیں گے کہ پاک صحائف میں درج مختلف واقعات سے ہم خدا کے بارے میں کیا کچھ سیکھ سکتے ہیں۔‏ مضمون ”‏آپ نے پوچھا“‏ میں ایسے سوالوں پر غور کِیا جائے گا جو اکثر خدا کے کلام کے بارے میں پوچھے جاتے ہیں۔‏ مثال کے طور پر بہتیرے لوگوں نے پوچھا ہے کہ ”‏کیا خدا کی بادشاہت مسیحیوں کے دلوں میں ہے؟‏“‏ آپ کو اِس سوال کا جواب صفحہ ۱۳ پر ملے گا۔‏

اِس رسالے میں خاندانوں کے لئے بھی مضامین شامل ہوں گے۔‏ مثال کے طور پر مضمون ”‏خاندان کی خوشی کا راز“‏ میں خاندانی مسائل پر غور کِیا جائے گا۔‏ اس میں یہ بھی دکھایا جائے گا کہ پاک صحائف میں پائے جانے والے اصول اِن مسائل سے نپٹنے میں کیسے مدد دے سکتے ہیں۔‏ ”‏اپنے بچوں کے ساتھ مل کر پڑھیں“‏ ایک ایسا مضمون ہے جسے والدین اپنے بچوں کے ساتھ پڑھنا چاہیں گے۔‏ مضمون ”‏ہمارے نوجوانوں کے لئے“‏ میں خدا کے کلام پر سوچ‌بچار کرنے کے لئے دلچسپ مشق دی جائے گی۔‏

اِس رسالے میں وقتاًفوقتاً اَور بھی مضامین شامل کئے جائیں گے۔‏ مثال کے طور پر مضمون ”‏اُن جیسا ایمان پیدا کریں“‏ میں ہم دیکھیں گے کہ ہم خدا کے وفادار خادموں کے نقشِ‌قدم پر کیسے چل سکتے ہیں۔‏ اِس شمارے میں صفحہ ۱۸ سے لے کر صفحہ ۲۱ تک آپ ایلیاہ نبی کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں اور یہ بھی سیکھ سکتے ہیں کہ ہم اُس کی طرح خدا کے وفادار کیسے ثابت ہو سکتے ہیں۔‏ ایک اَور مضمون میں دُنیا کے مختلف ممالک سے مشنریوں اور خدا کے دوسرے خادموں کے خط شامل کئے جائیں گے۔‏ اور مضمون ”‏ہم یسوع مسیح سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏“‏ میں پاک صحائف کی تعلیم سادہ انداز میں بیان کی جائے گی۔‏

بِلاشُبہ مینارِنگہبانی ایسے لوگوں کے لئے دلچسپی کا باعث بنتا رہے گا جن کے دلوں میں خدا کے کلام کے لئے احترام ہے اور جو اِس میں سے مزید سیکھنے کے خواہشمند ہیں۔‏ دُعا ہے کہ یہ رسالہ ایسا کرنے میں آپ کی مدد کرتا رہے گا۔‏

ناشرین

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 4 مینارِنگہبانی کے دو شمارے شائع کئے جائیں گے،‏ عوامی شمارہ اور مطالعاتی شمارہ۔‏ اُردو زبان میں عوامی شمارہ سال میں چار بار شائع ہوگا اور مطالعاتی شمارہ ہر مہینے شائع ہوگا۔‏ یہوواہ کے گواہ مطالعاتی شمارے کو اپنے اجلاسوں میں استعمال کرتے ہیں اور آپ کو بھی اِن اجلاسوں پر حاضر ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔‏