کیا آپ کو معلوم ہے؟
کیا آپ کو معلوم ہے؟
بیوہ کی دو دمڑیوں کی مالیت کیا تھی؟
پہلی صدی عیسوی میں یہودی ہیکل میں جو سالانہ ٹیکس ادا کرتے تھے وہ ”نیم مِثقال“ یعنی دو درہم ہوتا تھا۔ اِس کی مالیت تقریباً دو دن کی مزدوری کے برابر تھی۔ (متی ۱۷:۲۴) یسوع مسیح نے متی کی انجیل میں کہا تھا کہ ایک ”پیسے“ کی دو چڑیاں ”بِکتیں“ ہیں۔ ایک پیسہ ۴۵ منٹ کی مزدوری کے برابر تھا۔ لوقا کے بیان کے مطابق دو پیسے میں پانچ چڑیاں خریدی جا سکتی تھیں۔ دو پیسے تقریباً ۹۰ منٹ کی مزدوری کے برابر تھے۔—متی ۱۰:۲۹؛ لوقا ۱۲:۶۔
یسوع مسیح جس غریب بیوہ کو ہیکل میں ہدیہ ڈالتے دیکھ رہا تھا اُس کی دو دمڑیوں کی مالیت دو پیسے یعنی پانچ چڑیوں کی قیمت سے بھی کم تھی۔ اسرائیل کے زمانے میں یہ دو پیسے یا دو لپتون دھات سے بنے کم مالیت کے سکے تھے۔ یہ سکے دنبھر کی مزدوری کا ۶۴/۱ حصہ تھے۔ ہم یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایک دن میں ۱۲ گھنٹے کام کرتا تو یہ ۱۲ منٹ سے بھی کم کی مزدوری تھی۔
یسوع مسیح نے بیوہ کے ہدیے کو ”اپنے مال کی بہتات“ سے عطیہ ڈالنے والوں سے زیادہ اہم کیوں خیال کِیا تھا؟ سرگزشت کے مطابق، بیوہ کے پاس دو دمڑیاں تھیں اگر وہ چاہتی تو ایک دمڑی ڈال سکتی تھی اور دوسری اپنے پاس رکھ سکتی تھی مگر اُس نے ”اپنی ناداری کی حالت میں جتنی روزی اُس کے پاس تھی سب ڈال دی۔“—مرقس ۱۲:۴۱-۴۴؛ لوقا ۲۱:۲-۴۔
ساؤل کب سے پولس کے نام سے مشہور ہوا؟
اگرچہ پولس رسول عبرانی تھا لیکن روم میں پیدا ہونے کی وجہ سے اُس کے پاس رومی شہریت بھی تھی۔ (اعمال ۲۲:۲۷، ۲۸؛ فلپیوں ۳:۵) اِس وجہ سے شاید بچپن سے اُس کا عبرانی نام ساؤل اور رومی نام پولس تھا۔ پولس کی طرح اُس کے بعض رشتہداروں کے بھی رومی اور یونانی نام تھے۔ (رومیوں ۱۶:۷، ۲۱) مزیدبرآں، اُس زمانہ میں جو یہودی اسرائیل کے ملک میں نہیں رہتے تھے عام طور پر اُن کے دو نام ہوتے تھے۔—اعمال ۱۲:۱۲؛ ۱۳:۱۔
مسیحی بننے کے دس سال بعد تک یہ رسول اپنے عبرانی نام ساؤل سے جانا جاتا تھا۔ (اعمال ۱۳:۱، ۲) تاہم، اُس نے ۴۷ یا ۴۸ عیسوی میں اپنے پہلے مشنری دورے کے دوران اپنے رومی نام پولس کو استعمال کرنے کو ترجیح دی۔ تاہم، جب اُسے غیر یہودیوں میں خوشخبری کی منادی کرنے کا حکم دیا گیا تھا تو شاید اُس نے محسوس کِیا ہو کہ اُس کا رومی نام استعمال کرنا زیادہ مناسب ہے۔ (اعمال ۹:۱۵؛ ۱۳:۹: گلتیوں ۲:۷، ۸) اُس نے شاید پولس نام اِس لئے بھی استعمال کِیا ہوگا کیونکہ اُس کے عبرانی نام ساؤل کا تلفظ یونانی زبان کے ایک ایسے لفظ سے ملتا تھا جس کا مطلب اچھا نہیں تھا۔ نام کی تبدیلی کی وجہ خواہ کچھ بھی ہو پولس نے یہ واضح کِیا کہ وہ ’سب آدمیوں کے لئے سب کچھ بننے کو تیار ہے تاکہ کسی طرح سے بعض کو بچا سکے۔‘—۱-کرنتھیوں ۹:۲۲۔
[صفحہ ۳۰ پر تصویر]
لپتون کا سائز