شاگرد بنانے کے کام میں خوشی حاصل کریں
شاگرد بنانے کے کام میں خوشی حاصل کریں
”تُم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ۔“—متی ۲۸:۱۹۔
۱-۳. (ا) بہتیرے بہنبھائی کسی کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے کو کیسا خیال کرتے ہیں؟ (ب) ہم کن سوالوں پر غور کریں گے؟
امریکہ میں رہنے والی ایک بہن ہندی زبان سیکھ رہی ہے۔ وہ بتاتی ہے: ”پچھلے گیارہ ہفتوں سے مَیں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے ساتھ پاک صحائف کا مطالعہ کر رہی ہوں۔ ہم میں اچھی خاصی دوستی ہو گئی ہے۔ وہ بہت جلد پاکستان واپس جا رہے ہیں۔ جب مَیں اُن کے جانے کا سوچتی ہوں تو میری آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔ لیکن یہ خوشی کے آنسو بھی ہیں کیونکہ مجھے یہ شرف حاصل ہوا ہے کہ مَیں اُن کو خدا کے بارے میں سکھا سکی۔“
۲ کیا اِس بہن کی طرح آپ نے بھی وہ خوشی محسوس کی ہے جو کسی کے ساتھ خدا کے کلام کا مطالعہ کرنے سے حاصل ہوتی ہے؟ پہلی صدی میں یسوع مسیح اور اُس کے شاگردوں نے دوسروں کو خدا کے بارے میں تعلیم دینے سے بہت خوشی حاصل کی۔ ایک موقعے پر جب یسوع کے ۷۰ شاگرد بادشاہت کی منادی کر کے واپس لوٹے تو اُنہوں نے یسوع کو بتایا کہ اُن کی منادی کرنے کے کتنے اچھے نتائج نکلے۔ یہ سُن کر یسوع ”روحُالقدس سے خوشی میں بھر گیا۔“ (لو ۱۰:۱۷-۲۱) اسی طرح آج بھی دوسروں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے سے ہمیں بھی بڑی خوشی حاصل ہوتی ہے۔ سن ۲۰۰۷ میں یہوواہ کے گواہوں نے ہر مہینے اوسطاً ۶۵ لاکھ لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کِیا۔
۳ لیکن بعض بہنبھائیوں کو کسی کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے کا شرف ابھی تک حاصل نہیں ہوا ہے۔ اور کچھ ایسے بھی بہنبھائی ہیں جنہوں نے کافی عرصے سے کسی کے ساتھ بائبل کا مطالعہ نہیں کِیا۔ اِس مضمون میں ہم اِن سوالوں پر غور کریں گے: دوسروں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کرنے میں ہمیں کن مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے؟ ہم اِن مشکلات سے کیسے نپٹ سکتے ہیں؟ جب ہم پورے دل سے یسوع کے اِس حکم پر عمل کرتے ہیں کہ ”تُم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ“ تو ہم کونسی برکات حاصل کرتے ہیں؟—متی ۲۸:۱۹۔
شاگرد بنانے کے کام میں مشکلات
۴، ۵. (ا) ہمارا پیغام سُن کر بہتیرے لوگ کیسا ردِعمل دکھاتے ہیں؟ (ب) منادی کے کام میں کئی بہنبھائی کن مشکلات کا سامنا کرتے ہیں؟
۴ دُنیابھر کے مختلف ممالک میں لوگ بڑے شوق سے ہمارے رسالے اور کتابیں وغیرہ پڑھتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی لوگ ہمارے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا ایک شادیشُدہ جوڑا کچھ عرصے کے لئے زمبیا میں خدمت کر رہا تھا۔ وہ بتاتے ہیں: ”زمبیا میں منادی کا کام بہت رنگ لا رہا ہے۔ ہم سڑکوں پر چلتے چلتے لوگوں سے بائبل پر باتچیت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ کئی لوگ تو
ہمارے پاس آکر ہم سے رسالوں کی درخواست کرتے ہیں۔“ حال ہی میں زمبیا کے بہنبھائیوں نے ایک سال کے دوران دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کِیا۔ اِس کا مطلب ہے کہ اِس ملک میں ہر بہن یا بھائی اوسطاً ایک بائبل کا مطالعہ کرا رہا تھا۔۵ کئی علاقوں میں بہنبھائی زیادہ لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ نہیں کر پاتے۔ اِس کی کیا وجہ ہے؟ جب یہ بہنبھائی منادی کرنے کے لئے گھرگھر جاتے ہیں تو بہتیرے لوگ گھر پر نہیں ہوتے۔ اور جو لوگ اُن کو گھر پر ملتے ہیں اُن میں سے کئی مذہب میں دلچسپی نہیں رکھتے اور نہ ہی اِس موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خاندان کسی مذہب سے تعلق نہیں رکھتا اور اُن کی پرورش بھی ایسے ہی کی جاتی ہے۔ کئی لوگ مذہب میں پائی جانی والی ریاکاری کو دیکھ کر تمام مذاہب سے دُور ہو گئے ہیں۔ اِس کے علاوہ ریاکار مذہبی رہنما کئی لوگوں کے ساتھ بڑی بےرحمی سے پیش آئے ہیں۔ (متی ۹:۳۶) اِس لئے ایسے لوگ مذہب یا بائبل کے متعلق بات نہیں کرنا چاہتے۔
۶. منادی کے سلسلے میں کچھ بہنبھائیوں کو کن مشکلات کا سامنا ہوتا ہے؟
۶ ہمارے ایسے بھی بہنبھائی ہیں جن کو منادی کے سلسلے میں ایک اَور قسم کی مشکل کا سامنا ہے۔ ایک ایسا وقت تھا جب وہ بڑھچڑھ کر منادی کے کام میں حصہ لیا کرتے تھے لیکن اب بیماری اور بڑھاپے کی وجہ سے وہ منادی کرنے میں زیادہ وقت نہیں صرف کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کلیسیا میں کچھ ایسے مسیحی بھی ہیں جو خود کو اِس قابل نہیں سمجھتے کہ وہ دوسروں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کریں۔ شاید وہ موسیٰ کی طرح محسوس کرتے ہیں جسے یہوواہ خدا نے فرعون کے پاس بھیجا تھا۔ اُس موقعے پر موسیٰ نے کہا: ”اَے [یہوواہ]! مَیں فصیح [یعنی خوشبیان] نہیں۔ نہ تو پہلے ہی تھا اور نہ جب سے تُو نے اپنے بندہ سے کلام کِیا۔“ (خر ۴:۱۰) شاید کچھ بہنبھائیوں کو یہ فکر ہو کہ وہ بائبل کے بارے میں سکھانے کی مہارت نہیں رکھتے اِس لئے وہ اُستاد کے طور پر ناکام رہیں گے۔ اِس لئے وہ لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے کے موقعے کو ہاتھ سے نکلنے دیتے ہیں۔ جن مشکلات کا ہم نے ذکر کِیا ہے ہم اُن سے کیسے نپٹ سکتے ہیں؟
لوگوں کی مدد کرنے کی دلی خواہش رکھیں
۷. یسوع لوگوں کو خدا کی بادشاہت کی تعلیم دینے کی خواہش کیوں رکھتا تھا؟
۷ ہمیں اپنے علاقے کے لوگوں کی مدد کرنے کی دلی خواہش رکھنی چاہئے۔ یسوع مسیح نے کہا: ”جو دل میں بھرا ہے وہی [آدمی] کے مُنہ پر آتا ہے۔“ (لو ۶:۴۵) یسوع لوگوں سے محبت رکھتا تھا اِس لئے وہ اُن کو خدا کی بادشاہت کی تعلیم دینے کی دلی خواہش رکھتا تھا۔ مثال کے طور پر جب اُس نے روحانی طور پر بھوکے اور پیاسے یہودیوں کو دیکھا تو اُسے اُن پر ”ترس آیا۔“ یسوع نے اپنے شاگردوں سے کہا: ’فصل بہت ہے۔ فصل کے مالک کی مِنت کرو کہ وہ اپنی فصل کاٹنے کے لئے مزدور بھیج دے۔‘—متی ۹:۳۶-۳۸۔
۸. (ا) منادی کرتے وقت ہمیں کن باتوں پر غور کرنا چاہئے؟ (ب) ہم اُس عورت کے بیان سے کیا سیکھ سکتے ہیں جس نے برانچ دفتر کو خط لکھا؟
۸ منادی کرتے وقت ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ کسی نے ہمارے ساتھ بھی بائبل کا مطالعہ کرنے کے لئے وقت نکالا تھا جس کی وجہ سے ہمیں بہت فائدہ رہا ہے۔ اِس بات پر بھی غور کریں کہ جب ہم لوگوں کو بادشاہت کا پیغام سناتے ہیں تو اُنہیں کتنا فائدہ ہوتا ہے۔ ایک عورت نے اپنے ملک میں یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر کو خط میں لکھا: ”مَیں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ مَیں اُن یہوواہ کے گواہوں کی کتنی قدر کرتی ہوں جو میرے گھر آ کر میرے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں۔ مَیں اُن سے بہت سارے سوال کرتی ہوں اور اکثر اُن کا بہت وقت لیتی ہوں لیکن پھر بھی وہ بڑے صبر سے میرے ہر سوال کا جواب دیتے ہیں اور مجھے بہت کچھ سکھاتے ہیں۔ مَیں یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اُنہوں نے اِن لوگوں کو میرے پاس بھیجا ہے۔“
۹. یسوع نے کس بات پر زیادہ دھیان دیا اور ہم اُس کی مثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟
۹ جب یسوع نے بادشاہت کی منادی کی تو ہر ایک نے اُس کے پیغام کو قبول نہیں کِیا۔ (متی ۲۳:۳۷) کئی لوگوں نے کچھ عرصے کے لئے یسوع کی پیروی کی لیکن پھر اُس کی کچھ تعلیمات پر اعتراض کرنے کی وجہ سے ”اُس کے ساتھ نہ رہے۔“ (یوح ۶:۶۶) اُن کے منفی رویے کی وجہ سے یسوع یہ نہیں سوچنے لگا کہ منادی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ جو سچائی کے بیج یسوع نے بوئے تھے اُن کا بیشتر حصہ پھلدار ثابت نہیں ہوا لیکن پھر بھی یسوع نے منادی کرنے کے اچھے نتائج پر دھیان دیا۔ وہ جانتا تھا کہ کھیت میں فصل پک گئی ہے اور اُس نے کٹائی کے کام میں حصہ لینے سے دلی خوشی محسوس کی۔ (یوحنا ۴:۳۵، ۳۶ کو پڑھیں۔) یسوع کی مثال پر عمل کرتے ہوئے ہمیں لوگوں کے منفی رویے پر توجہ نہیں دینی چاہئے بلکہ اُن خلوصدل لوگوں کی تلاش میں رہنا چاہئے جو بادشاہت کے پیغام میں دلچسپی لیں گے۔ آئیں اب ہم دیکھیں کہ ہم اِس طرح کا مثبت رویہ کیسے اپنا سکتے ہیں۔
فصل کاٹنے کی اُمید رکھ کر بوئیں
۱۰، ۱۱. منادی کے کام میں اپنی خوشی کو برقرار رکھنے کے لئے آپ کیا کر سکتے ہیں؟
۱۰ ایک کسان بیج اِس لئے بوتا ہے تاکہ وہ فصل کاٹ سکے۔ اِسی طرح ہم منادی کا کام اِس لئے کرتے ہیں تاکہ ہم لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کر سکیں۔ آپ اِس صورت میں کیا کر سکتے ہیں اگر آپ اکثر منادی کے کام میں حصہ لیتے ہیں اور لوگ گھر پر نہیں ملتے؟ یہ آپ کے لئے مایوسی کا باعث بن سکتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو اِس وجہ سے گھرگھر جا کر منادی کرنا چھوڑ دینا چاہئے؟ جینہیں! مسیحی بڑے عرصے سے گھرگھر جا کر منادی کرتے آ رہے ہیں اور اِس طریقے کے ذریعے بہت سے لوگوں کو خدا کے کلام کی سچائی سکھائی گئی ہے۔
۱۱ منادی کے کام میں اپنی خوشی کو برقرار رکھنے کے لئے آپ لوگوں تک رسائی حاصل کرنے کے مختلف طریقے بھی آزما سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر کیا آپ نے سڑک پر چلتے لوگوں سے بائبل کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کی ہے یا پھر ایسی جگہوں پر جہاں وہ ملازمت کرتے ہیں؟ کیا آپ ٹیلیفون کے ذریعے دوسروں تک بادشاہت کا پیغام پہنچا سکتے ہیں؟ یا پھر کیا آپ ٹیلیفون کے ذریعے ایسے لوگوں کے ساتھ رابطہ رکھ سکتے ہیں جن سے آپ بائبل کے بارے میں باتچیت کر چکے؟ منادی کے کام میں مختلف طریقے اپنانے سے اور اِس کام میں مشغول رہنے سے آپ ایسے لوگوں تک رسائی حاصل کر پائیں گے جو بادشاہت کے پیغام کو قبول کریں گے۔ یہ آپ کے لئے بڑی خوشی کا باعث ہوگا۔
جب لوگ مذہب میں دلچسپی نہیں رکھتے
۱۲. اگر آپ کے علاقے میں لوگ مذہب میں دلچسپی نہیں لیتے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟
۱۲ اگر آپ کے علاقے میں لوگ مذہب میں دلچسپی نہیں لیتے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟ کیا آپ اُن سے کسی ایسے موضوع پر بات چیت کر سکتے ہیں جس میں وہ دلچسپی رکھتے ہیں؟ پولس رسول نے کرنتھس کے مسیحیوں کے نام ایک خط میں یوں لکھا: ”مَیں یہودیوں کے لئے یہودی بنا . . . بےشرع لوگوں کیلئے بےشرع بنا (اگرچہ خدا کے نزدیک بےشرع نہ تھا بلکہ مسیح کی شریعت کے تابع تھا)۔“ پولس رسول نے ایسا کیوں کِیا؟ وہ بتاتا ہے: ”مَیں سب آدمیوں کے لئے سب کچھ بنا ہوا ہوں تاکہ کسی طرح سے بعض کو بچاؤں۔“ (۱-کر ۹:۲۰-۲۲) اسی طرح ہمیں بھی چاہئے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ایسے موضوعات کے بارے میں بات چیت کریں جن میں وہ دلچسپی لیتے ہوں۔ ایسے لوگ جو مذہبی نہیں ہیں وہ بھی اپنے گھریلو ماحول کو زیادہ خوشگوار بنانے کے خواہشمند ہیں۔ کئی لوگ شاید اپنی زندگی کو بامقصد بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ہم خوشخبری سناتے وقت ایسے موضوعات پر بات کر سکتے ہیں جن کے ذریعے لوگ ہمارے پیغام میں دلچسپی لینے لگیں۔
۱۳، ۱۴. بہتیرے بہنبھائیوں نے منادی کے کام میں مزید خوشی کیسے حاصل کی ہے؟
۱۳ جن علاقوں میں لوگ مذہب میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتے وہاں بھی بہتیرے بہنبھائیوں نے منادی کے کام میں مزید خوشی حاصل کی ہے۔ وہ کیسے؟ ایک غیر زبان سیکھنے سے۔ اِس سلسلے میں ایک شادیشُدہ جوڑے کی مثال پر غور کریں۔ اُن دونوں کی عمر ۶۰ سال سے زائد ہے۔ اُنہوں نے دیکھا کہ اُن کے علاقے میں بہتیرے چینی طالبعلم اپنے خاندان سمیت رہنے لگے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں: ”چونکہ اتنے سارے چینی لوگ ہمارے علاقے میں رہ رہے تھے اِس لئے ہم نے چینی زبان سیکھنے کی ضرورت محسوس کی۔ اگرچہ چینی زبان سیکھنے کے لئے بہت محنت درکار تھی، لیکن ایسا کرنے سے ہمیں بہتیرے چینی لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔“
۱۴ شاید آپ کے حالات اِس بات کی اجازت نہ دیں کہ آپ ایک غیر زبان سیکھیں۔ لیکن پھر بھی منادی کرتے وقت اگر آپ ایک ایسے شخص سے ملتے ہیں جو ایک غیر زبان بولتا ہے تو آپ کتابچہ گڈ نیوز فار پیپل آف آل نیشنز استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ غیر زبان بولنے والے لوگوں کے لئے اُن کی زبان میں رسالے اور کتابیں وغیرہ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سچ ہے کہ غیر زبان بولنے والے لوگوں میں منادی کرنے کے لئے زیادہ وقت اور محنت درکار ہے۔ لیکن بائبل میں پائے جانے والے اِس اصول کو یاد رکھیں: ”جو بہت بوتا ہے وہ بہت کاٹے گا۔“—۲-کر ۹:۶۔
پوری کلیسیا مدد کر سکتی ہے
۱۵، ۱۶. (ا) جب ایک شخص یسوع کا شاگرد بنتا ہے تو اِس میں پوری کلیسیا کی محنت کیسے شامل ہوتی ہے؟ (ب) عمررسیدہ بہنبھائی شاگرد بنانے کے کام میں کیسے مدد دیتے ہیں؟
۱۵ جب ایک شخص یسوع کا شاگرد بن جاتا ہے تو یہ ایک ہی بہن یا بھائی کی محنت کا پھل نہیں ہوتا بلکہ اِس میں پوری کلیسیا کی محنت شامل ہوتی ہے۔ ہم ایسا کیوں کہہ سکتے ہیں؟ کیونکہ یسوع نے کہا تھا: ”اگر آپس میں محبت رکھو گے تو اِس سے سب جانیں گے کہ تُم میرے شاگرد ہو۔“ (یوح ۱۳:۳۵) جب ایسے لوگ جو بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں ہمارے اجلاسوں پر حاضر ہوتے ہیں تو وہ کلیسیا کے محبت بھرے ماحول سے متاثر ہوتے ہیں۔ ایک ایسی عورت جو بائبل کا مطالعہ کر رہی ہے، بتاتی ہے: ”مَیں اجلاسوں پر حاضر ہونے سے بہت خوش ہوتی ہوں کیونکہ سب میرے ساتھ بڑی محبت سے پیش آتے ہیں۔“ یسوع نے کہا تھا کہ اُس کے بعض پیروکاروں کو اپنے خاندان سے مخالفت کا سامنا ہوگا۔ (متی ۱۰:۳۵-۳۷ کو پڑھیں۔) لیکن یسوع نے یہ بھی وعدہ کِیا تھا کہ کلیسیا میں اُنہیں بہتیرے ”بھائی اور بہنیں اور مائیں اور بچے“ مل جائیں گے۔—مر ۱۰:۳۰۔
۱۶ ہمارے عمررسیدہ بہنبھائی بھی ایسے لوگوں کو ترقی کرنے میں مدد دیتے ہیں جو بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ وہ کیسے؟ شاید ہمارے عمررسیدہ بہنبھائی خود کسی کے ساتھ بائبل کا مطالعہ نہیں کر پاتے لیکن جب وہ اجلاسوں پر حوصلہافزا تبصرے دیتے ہیں تو سب کو فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ وہ ”صداقت کی راہ“ پر چلتے ہیں اور اُن کی اچھی مثال سے خلوصدل لوگ یہوواہ خدا کی تنظیم کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔—امثا ۱۶:۳۱۔
ناکام ہونے کے خوف پر غالب آئیں
۱۷. اگر ہمیں لگتا ہے کہ ہم بائبل کی تعلیم دینے کی لیاقت نہیں رکھتے ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟
۱۷ آپ اُس صورت میں کیا کر سکتے ہیں اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ بائبل کی تعلیم دینے کی لیاقت نہیں رکھتے ہیں؟ یاد رکھیں کہ خدا نے موسیٰ خر ۴:۱۰-۱۷) یسوع مسیح نے وعدہ کِیا کہ منادی کے کام میں خدا کی پاک روح ہماری بھی مدد کرے گی۔ (اعما ۱:۸) غور کریں کہ یسوع نے اپنے شاگردوں کو دو دو کر کے منادی کرنے کے لئے بھیجا۔ (لو ۱۰:۱) اگر آپ کو بائبل کی تعلیم دینا مشکل لگتا ہے تو خدا کی پاک روح کے لئے دُعا کریں اور کسی ایسے مسیحی کے ساتھ منادی کریں جو آپ کا حوصلہ بڑھائے گا اور جس کے تجربے سے آپ سیکھ سکیں گے۔ جب ہم اِس بات پر غور کرتے ہیں کہ منادی کے اہم کام کو انجام دینے کے لئے ’خدا نے دُنیا کے کمزوروں کو‘ یعنی عام لوگوں کو چُنا ہے تو ہمارا ایمان اَور بھی مضبوط ہو جاتا ہے۔—۱-کر ۱:۲۶-۲۹۔
کی مدد اُس کے بھائی ہارون اور اپنی پاک روح کے ذریعے کی۔ (۱۸. ہمیں اُستاد کے طور پر ناکام ہونے کا خوف کیوں نہیں رکھنا چاہئے؟
۱۸ شاید ہمیں اِس بات کا خوف ہو کہ ہم اُستاد کے طور پر ناکام رہیں گے۔ ہم اِن احساسات پر کیسے غالب آ سکتے ہیں؟ ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ شاگرد بنانے کے کام میں صرف ایک شخص کی محنت شامل نہیں ہے۔ اِس کام میں کامیاب رہنے کے لئے ہمیں یہوواہ خدا کی مدد کی ضرورت ہے۔ (یوح ۶:۴۴) اِس کے علاوہ کلیسیا کے دوسرے اراکین بھی شاگرد کو بائبل کی سچائیاں سکھانے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔ (۲-تیمتھیس ۲:۱۵ کو پڑھیں۔) پھر شاگرد کو چاہئے کہ وہ خود بھی سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کرے۔ (متی ۷:۲۴-۲۷) اگر ایک شخص ہمارے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنا چھوڑ دیتا ہے تو شاید ہم مایوس ہو جائیں۔ ہماری خواہش ہے کہ جن کے ساتھ ہم بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں وہ یسوع کے پیروکار بننے کا فیصلہ کریں۔ لیکن ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ”ہر ایک خدا کو اپنا حساب دے گا۔“—روم ۱۴:۱۲۔
شاگرد بنانے سے برکات حاصل کریں
۱۹-۲۱. (ا) لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے سے ہمیں کون سے فائدے حاصل ہوتے ہیں؟ (ب) یہوواہ خدا اُن مسیحیوں کو کیسا خیال کرتا ہے جو منادی کے کام میں حصہ لیتے ہیں؟
۱۹ لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے سے ہم خدا کی بادشاہت کو زندگی میں پہلا درجہ دے سکتے ہیں۔ دوسروں کو بائبل میں پائی جانے والی سچائیاں سکھانے سے یہ سچائیاں ہمارے دلودماغ پر نقش ہو جاتی ہیں۔ باراک نامی ایک پائنیر بتاتا ہے: ”مَیں نے دیکھا ہے کہ کسی کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے کے لئے مجھے خود بھی بائبل کا اچھی طرح سے مطالعہ کرنا پڑتا ہے۔ میرا تجربہ یہ رہا ہے کہ کسی کو ایک موضوع پر تعلیم دینے سے پہلے مجھے خود اِس بات پر یقین رکھنا چاہئے۔“
۲۰ اگر آپ کسی کے ساتھ بائبل کا مطالعہ نہیں کر رہے ہیں تو کیا اِس کا مطلب یہ ہے کہ خدا کی نظر میں آپ کی خدمت کی کوئی اہمیت نہیں ہے؟ ہرگز نہیں! یہوواہ خدا ہماری خدمت کی بڑی قدر کرتا ہے۔ وہ تمام مسیحی جو منادی کے کام میں حصہ لیتے ہیں دراصل ”خدا کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔“ لیکن جب ہم کسی کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں مزید خوشی حاصل ہوتی ہے، خاص طور پر جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ خدا نے ہمارے بوئے ہوئے بیج کو بڑھایا ہے۔ (۱-کر ۳:۶، ۹) ایمی نامی ایک پائنیر کہتی ہے: ”جب ہم کسی کو روحانی طور پر ترقی کرتے دیکھتے ہیں تو ہم تہ دل سے یہوواہ خدا کے شکرگزار ہوتے ہیں۔ یہوواہ خدا نے ہمیں یہ شرف عطا کِیا ہے کہ ہم دوسروں کو اُس کے بارے میں سکھا کر اُنہیں ہمیشہ کی زندگی پانے کا موقع دیں۔“
۲۱ جب ہم لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہیں تو ہم خدا کی خدمت کو پہلا درجہ دیتے ہیں۔ اِس کے علاوہ ہم ہمیشہ تک نئی دُنیا میں رہنے کی اُمید کو اپنے دل میں اُجاگر رکھیں گے۔ یہوواہ خدا کی مدد سے ہم اُن لوگوں کو نجات کی راہ پر چلنے میں مدد دے سکیں گے جو بادشاہت کے پیغام میں دلچسپی لیتے ہیں۔ (۱-تیمتھیس ۴:۱۶ کو پڑھیں۔) یہ ہمارے لئے کتنی خوشی کا باعث ہے!
کیا آپ کو یاد ہے؟
• کسی کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کرنے میں آپ کو کونسی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے؟
• جب ہمارے علاقے میں لوگ مذہب میں دلچسپی نہیں لیتے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟
• کسی کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے سے ہمیں کونسی برکات حاصل ہوتی ہیں؟
[مطالعے کے سوالات]
[صفحہ ۱۵ پرتصویریں]
کیا آپ بادشاہت کا پیغام سنانے کے مختلف طریقے آزماتے ہیں؟