مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا خدا کے بارے میں سچائی جاننا ممکن ہے؟‏

کیا خدا کے بارے میں سچائی جاننا ممکن ہے؟‏

کیا خدا کے بارے میں سچائی جاننا ممکن ہے؟‏

عام طور پر لوگ خدا کے وجود پر ایمان رکھتے ہیں۔‏ وہ اُس کی عبادت کرتے ہیں اور اُس کا خوف بھی رکھتے ہیں۔‏ لیکن زیادہ‌تر لوگ اُس کے بارے میں کم ہی علم رکھتے ہیں۔‏ اگر آپ خدا کے وجود پر ایمان رکھتے ہیں تو آپ اِن سوالات کا کیا جواب دیں گے؟‏

۱.‏ خدا کی ذات کیا ہے؟‏

۲.‏ خدا کا نام کیا ہے؟‏

۳.‏ کیا یسوع مسیح قادرِمطلق خدا ہے؟‏

۴.‏ کیا خدا کو آپ کی فکر ہے؟‏

۵.‏ کیا سب مذاہب خدا کی نظروں میں قابلِ‌قبول ہیں؟‏

اگر آپ لوگوں سے یہ سوال کریں گے تو آپ کو مختلف جواب ملیں گے۔‏ بِلاشُبہ لوگ خدا کے بارے میں بہت سے غلط نظریے رکھتے ہیں۔‏

اِن سوالات کے جواب بڑے اہم ہیں

ایک مرتبہ یسوع مسیح کوئیں پر بیٹھا ایک عورت سے بات کر رہا تھا۔‏ اِس موقع پر یسوع مسیح نے بتایا کہ خدا کے بارے میں سچائی جاننا بہت ضروری ہے۔‏ یہ عورت خدا پر ایمان رکھتی تھی اور اُس نے تسلیم کِیا کہ یسوع مسیح ایک نبی ہے۔‏ لیکن اُسے یہ بات اُلجھن میں ڈال رہی تھی کہ یسوع مسیح کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھتا تھا۔‏ جب اُس عورت نے اِس بات کا ذکر کِیا تو یسوع مسیح نے اُسے صاف‌صاف بتایا:‏ ”‏تُم جِسے نہیں جانتے اُس کی پرستش کرتے ہو۔‏“‏ (‏یوحنا ۴:‏۱۹-‏۲۲‏)‏ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یسوع مسیح کے نزدیک ایسے لوگ جو خدا پر ایمان رکھتے ہیں اُن میں سے بہتیرے خدا کے بارے میں سچائی نہیں جانتے۔‏

کیا یسوع مسیح کا خیال تھا کہ کوئی بھی خدا کے بارے میں سچائی نہیں جان سکتا؟‏ جی نہیں۔‏ عورت سے بات کرتے ہوئے یسوع مسیح نے آگے کہا:‏ ”‏سچے پرستار باپ کی پرستش روح اور سچائی سے کریں گے کیونکہ باپ اپنے لئے ایسے ہی پرستار ڈھونڈتا ہے۔‏“‏ (‏یوحنا ۴:‏۲۳‏)‏ کیا آپ بھی”‏روح اور سچائی“‏ سے خدا کی عبادت کرتے ہیں؟‏

اِس بات کا اندازہ لگانا بہت اہم ہے کیونکہ یسوع مسیح نے سچائی کے مطابق خدا کی عبادت کرنے پر زور دیا۔‏ ایک مرتبہ اُس نے یوں دُعا کی:‏ ”‏ہمیشہ کی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھ خدایِ‌واحد اور برحق کو اور یسوؔع مسیح کو جِسے تُو نے بھیجا ہے جانیں۔‏“‏ (‏یوحنا ۱۷:‏۳‏)‏ جی‌ہاں،‏ اگر آپ ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو خدا کے بارے میں سچائی جاننا آپ کے لئے بہت ضروری ہے۔‏

کیا خدا کے بارے میں سچائی جاننا ممکن ہے؟‏ جی ضرور!‏ لیکن یہ کیسے ممکن ہے؟‏ یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏راہ اور حق اور زندگی مَیں ہوں۔‏ کوئی میرے وسیلہ کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا۔‏“‏ (‏یوحنا ۱۴:‏۶‏)‏ اُس نے یہ بھی کہا:‏ ”‏کوئی نہیں جانتا کہ باپ کون ہے سوا بیٹے کے اور اُس شخص کے جس پر بیٹا اُسے ظاہر کرنا چاہے۔‏“‏—‏لوقا ۱۰:‏۲۲‏۔‏

اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم خدا کے بیٹے،‏ یسوع مسیح کی تعلیمات کے ذریعے خدا کے بارے میں سچائی جان سکتے ہیں۔‏ یسوع مسیح نے وعدہ کِیا:‏ ”‏اگر تُم میرے کلام پر قائم رہو گے تو حقیقت میں میرے شاگرد ٹھہرو گے۔‏ اور سچائی سے واقف ہوگے اور سچائی تُم کو آزاد کرے گی۔‏“‏—‏یوحنا ۸:‏۳۱،‏ ۳۲‏۔‏

اِس مضمون کے شروع میں جو پانچ سوال کئے گئے ہیں،‏ یسوع مسیح نے اُن کے بارے میں کیا تعلیم دی؟‏

‏[‏صفحہ ۴ پر تصویر]‏

کیا آپ ”‏روح اور سچائی“‏ سے خدا کی عبادت کر رہے ہیں؟‏