مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

تاریخ کا سب سے اہم دِن

تاریخ کا سب سے اہم دِن

تاریخ کا سب سے اہم دِن

تاریخ کا سب سے اہم دن یسوع مسیح کی موت کا دن تھا۔‏ آئیں دیکھیں کہ ایسا کیوں کہا جا سکتا ہے۔‏

یسوع مسیح موت تک خدا کا وفادار رہا۔‏ یوں اُس نے ثابت کِیا کہ انسان ہر حال میں خدا کا وفادار رہ سکتا ہے۔‏

یسوع مسیح کی موت کے ذریعے چند اشخاص کو اُس کے ساتھ آسمان پر حکمرانی کرنے کا موقع دیا گیا جبکہ بہت سے دوسرے لوگ زمین پر فردوس میں ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کی اُمید رکھ سکتے ہیں۔‏

اپنی موت سے ایک رات پہلے یسوع مسیح نے ایک خاص تقریب کا آغاز کِیا۔‏ اِس تقریب میں اُس نے اپنی جان کی قربانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بےخمیری روٹی اور لال مے استعمال کی۔‏ اُس نے اپنے شاگردوں کو حکم کِیا:‏ ”‏میری‌یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو۔‏“‏ (‏لوقا ۲۲:‏۱۹‏)‏ واقعی یہ تقریب بڑی اہمیت رکھتی ہے۔‏

یہوواہ کے گواہ آپ کو یسوع کی موت کی یادگاری کی تقریب پر حاضر ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔‏ اِس سال یہ تقریب جمعرات،‏ ۹ اپریل ۲۰۰۹ کو سورج غروب ہونے کے بعد منائی جائےگی۔‏ اِس میں شریک ہونے کے لئے آپ اپنے علاقے میں یہوواہ کےگواہوں کی کسی بھی عبادت‌گاہ پر حاضر ہو سکتے ہیں۔‏ یہوواہ کے گواہوں سے معلوم کرلیں کہ یہ تقریب کہاں اور کس وقت منائی جائےگی۔‏